پیر, 20 جنوری 2025

 

ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پرڈھائی کروڑڈالر کے ہرجانے کا دعوی دائرکر دیا۔اداکارجانی ڈیپ نے اپنے بزنس منیجر پر الزام لگایا ہے کہ ان کی سنگین لاپروائی اوردھوکہ دہی کی وجہ سے ان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ جانی ڈیپ کے بزنس منیجر نے ان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نقصان ان کی اپنی شاہ خرچیوں سے ہو رہا ہے جس پر ان کا ہاتھ رکتا ہی نہیں ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کے درمیان انجن اور اور مال گاڑی کی بوگی آکھڑی ہوئیں، جس کے باعث شہری بری طرح ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے۔
کراچی کی مصروف ترین سڑک شارع فیصل پر صبح کے وقت جب لوگ دفاتر کے لیےجارہے ہوتے ہیں، ڈرگ روڈ کے مقام پرانجن اور مال گاڑی کی آمداور پھر خرابی کے باعث شاہراہ فیصل کا ایئرپورٹ سے کارساز کی جانب والا ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوگیا اورگاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئیں۔
تاہم تقریباً 50منٹ بعد ریلوے انجن اور ڈبے کو سڑک سے ہٹادیا گیا، جس کے بعد ٹریفک معمول پر آگیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(سپورٹس)مہمان ٹیم کم بیک کیلیے پُرعزم جبکہ میزبان کی نگاہیں سیریز میں برتری کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہیں،اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ ایشون کی جگہ امیت مشرا کو میدان میں اتارا جائے یا نہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ بھی فلیٹ وکٹ پر ایک یا 2 اسپنرز کھلانے کی پریشانی میں مبتلا ہے، اس کے سامنے دو بڑے سوال ہیں کہ عادل رشید کو ڈراپ کرکے طویل القامت لیام پلنکٹ کو کھلایا جائے یا پھر عادل کو ہی کھویا ہوا اعتماد واپس پانے کا موقع دیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔
شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال سے گفتگو میںکہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔پاکستان کے عوام اپنے مسائل کاحل اورملک کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شفافیت،خدمت اوردیانت کےسامنے الزام تراشی کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔باشعورعوام سیاسی تماشالگانےوالوں کی منفی سیاست سے لاتعلق ہو چکے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کرنسی اسمگلنگ کیس میں پھنسی ماڈل گرل ایان علی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر دورکنی بینچ کے جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس کے کے آغاکے فیصلے میں اختلاف تھا اور بغیر کوئی فیصلہ سنائے معاملہ ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کو بھجوادیاگیاتھا، اُنہیں نے جسٹس کے کے آغا کے موقف سے اتفاق کیا اور ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
عدالتی فیصلے پر سرکاری وکیل نے سپریم کورٹ میں اپیل کیلئے ایک ہفتے یا 15دن کی مہلت مانگی لیکن عدالت نے یہ استدعا مستردکرتے ہوئے فوری طورپر ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیدیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(سپورٹس)سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ایشین بریڈمین کے لقب سے معروف ظہیرعباس نے کہاکہ فیکا کوکرکٹ کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ماضی کے مقابلے میں پاکستان میں اس وقت حالات بہت بہتر ہیں،ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں تاہم فیکا کی جانب سے اپنایا جانے والاطرز عمل قطعی طور پردرست قرارنہیں دیا جا سکتا، یہ منفی انداز ہے۔ انہوں نے کہا اگر ویسٹ انڈیزکی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لیے تیارہے تواسے آنے دیا جائے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فیکا اپنی ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرے۔ ایک سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے آؤٹ آف فارم ہونے کے بعد جس انداز میں کم بیک کیا وہ قابل تحسین قراردیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے وکٹ پررک کر رنز جوڑ کراپنی کلاس ظاہرکی اور اہلیت کو تسلیم کرالیا، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ برے دور سے گزر رہے تھے، محمد حفیظ نے نہ صرف بطور بیٹسمین اچھی کار کردگی دکھائی بلکہ کپتان کی حیثیت سے بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ظہیر عباس نے مزید کہا کہ میرے ذاتی رائے ہے کہ اظہر علی بھی اچھے کپتان ہیں لیکن آسٹریلیا کیخلاف آئندہ مقابلوں کے لیے محمد حفیظ کوہی قیادت کی ذمہ داری دی جائے تو کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہوسکتے ہیں،اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی ہی کرسکتا ہے، انھوں نے جمعرات کو شیڈول ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کو فیورٹ قراردیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان پانچویں روز بھی اپنے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
درخواست گزار تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور اب وزیراعظم کے وکیل دلائل دے رہے ہیں ۔سپریم کورٹ میں آج پاناما کیس کی مسلسل بارہیوں سماعت ہے ۔ کمرہ عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، جماعت اسلامی کے سربراہ مولانا سراج الحق ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، نعیم بخاری ، فواد چودھری ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، طلال چودھری ، دانیال عزیز اور دیگر رہنما موجود ہیں ۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ کر لیاہے ،آج کی ریلی حکومت کے خلاف احتجاج کا پہلا قدم ہے۔
بلاول ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ریلی کا آغاز آج سگیاں سے ہوگا۔سگیاں پر بلاول بھٹو عوام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بات ہمارے 4 مطالبات سے آگے بڑھ گئی ہے۔
پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے۔کارکن بڑی تعدادحکومت مخالف ریلی میں شریک ہونگے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف احتجاج تک کارکنان فیصل آباد تک ساتھ جائیں گے۔حکمران ملک میں غیر متوازن ترقی کر کے اکھاڑہ بنانا چاہتے ہیں

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو دہلی کالونی سے قریب واقع چانڈیو ویلیج میں واقع 7منزلہ عمارت کو مسمار کرنے سے روک دیا ہے۔
گزشتہ روز چیف جسٹس سجا دعلی شاہ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے مذکورہ عمارت کو مسمار کرنے کے خلاف مکینوں کی درخواست کی سماعت کی ، دوران سماعت متفرق درخواست گزاران طارق حسین ، محمد عثمان ، اللہ ڈنیو ، قدیر احمد ، محمد یاسین ، علی نواز و دیگر نے موقف اختیار کیا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ان کی عمارت پلاٹ نمبر ای 12/1چانڈیو ویلیج اسٹریٹ بازار کلفٹن کراچی کو تین روز کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم نامہ ارسال کیا ہے ۔
حالانکہ کنٹونمنٹ قوانین کے تحت کلفٹن کنٹونمنٹ کو عمارت مسمار کرنے کا اختیار نہیں ہے ، درخواست گزاران نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ عمارت کے کمپاونڈ میں 14گھر آباد ہیں جن کے پاس رہائش کی کوئی متبادل جگہ نہیں ہے۔
اس صورت میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عمارت مسمار کرنے کا حکم غیر قانونی ہے لہذااستدعا ہے کہ کنٹونمنٹ انتظامیہ کو عمارت مسمار کرنے سے روکا جائے ، سماعت کے بعد عدالت نے فریقین کو 24جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو درخواست گزاران کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا ہے،واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسی عمارت کو درخواست گزار مبارک مسیح کی ایک درخواست پر مسمار کرنے کی ہدایت دی تھی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) آسٹریلوی شہر برسبین کی 25سالہ لڑکی کے پھیپھڑے خراب ہو گئے جو ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کے ذریعے نئے لگا دیئے۔ تاہم اس کے جسم نے نئے پھیپھڑوں کو قبول نہ کیا اور ڈاکٹروں نے اسے زندہ رہنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ مرنے سے قبل اس لڑکی نے ایسی آخری خواہش بتا دی کہ دنیا کو رلا ڈالا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نارڈیا ملر نامی یہ لڑکی میک اپ آرٹسٹ تھی جو بچپن ہی سے سسٹک فائبروسس نامی بیماری میں مبتلا تھی۔ 2سال قبل اس کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب نہ ہو سکا۔ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے نارڈیا نے پوسٹ کی ہے کہ ”میں آپ سے درخواست ہے کہ آپ ہمیشہ ایک بھرپور زندگی جینے کی کوشش کیجیے۔ میں چاہتی ہوں کہ ہر شخص اعضاءعطیہ کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہو کیونکہ یہی ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے کسی دوسرے شخص کو زندگی جینے کا دوسرا موقع مل سکتا ہے۔“ نرس نے عمر قید کی سزا پانے والے قیدی سے جیل میں شادی کرلی، جیل میں ہونے کے باوجود تعلق کیسے قائم ہوگیا اور ایسی کیا بات نظر آئی کہ شادی پر مجبورہوگئی؟ انوکھی ترین محبت کی ناقابل یقین تفصیلات رپورٹ کے مطابق نارڈیا نے انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ”ہو سکتا ہے میں بچپن سے اپ کو جانتی ہوں، ہو سکتا ہے میں 10سال سے آپ کو جانتی ہوں یا ہو سکتا ہے کہ میں کچھ عرصہ قبل ہی آپ سے واقف ہوئی ہوں لیکن ایک ہفتے بعد میں آپ میں سے کسی کو نہیں جانتی ہوں گی، میں پھر کبھی تمہارا چہرہ نہیں دیکھوں گی، کبھی تم سے بات نہیں کروں گی، کبھی تمہیں چھو نہیں سکوں ۔ پھر کبھی نہیں۔لیکن، میں ہمیشہ تم سے محبت کرتی رہوں گی، ہماری دوستی قائم رہے گی اور ہماری یادیں باقی رہیں گی۔زندگی میں ہمیشہ ہر چیز آپ کی خواہش کے مطابق نہیں ہوتی۔ کئی ایسی چیزیں ہو گی جو میں زندگی میں نہیں پا سکی۔ کئی ایسی جگہیں ہوں گی جو میں نہ دیکھ سکی اور اب انہیں دیکھنے کے لیے زندہ نہ رہوں گی، لیکن میں دیکھتی رہوں گی، ہمیشہ، مسکراتے ہوئے، کیونکہ میں یہاں زندگی گزار چکی ہوں۔ میں کبھی ہار نہیں مانوں گی، جیسا کہ میں نے پہلے نہیں مانی۔ میں دوسروں سے بھی یہی درخواست کرتی ہوں کہ کبھی ہار نہ مانیں اور بھرپور زندگی گزاریں۔“