ایمز ٹی وی (اسپورٹس)سابق بلے باز محمد یوسف نے کہا کہ کپتان کیلیے یہ اچھا موقع ہے کہ کیریئر کو مزید طول دینے کے بجائے عروج میں ریٹائرمنٹ لے لیں جبکہ اعجاز احمد نے کہا کہ عالمی نمبر ون بننے کے بعد مصباح کو ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دینا چاہیے تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی رائے میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلیے اظہر علی موزوں ترین امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں شکستوں کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے مصباح الحق کو باعزت ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا ہے۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ مسلسل یو اے ای میں کھیلنے سے ہماری کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، پی سی بی یو اے ای کے علاوہ کسی اور ملک میں ہوم سیریز کا انعقاد کرے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم/لندن) امریکی کالجوں میں داخلے کیلئے چین کے طلبہ کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں میں فراڈ کی روک تھام کیلئے جانچ پڑتال کے کام میں مدد گار کے طوپر کام کرنے والے چین کے ایک بڑے تعلیمی ادارے ڈیپونٹ ایجوکیشن منیجمنٹ گروپ نے ان انکشافات کے بعد یہ کمپنی خود ہی بڑے پیمانے پر فراڈ میں ملوث رہی ہے۔ درخواستوں کی چھان بین کی ذمہ داری سے الگ ہوگئی ہے۔ شنگھائی کی یہ کمپنی ایکپراجیکٹ کیلئے کام کررہی تھی جس کی سربراہی سدرن کیلی فورنیا کی ریسرچ یونیورسٹی کے جیروم لوسیڈو کررہے ہیں۔ ڈیپونٹ کے نائب صدر جیف ژو نے کہا کہ پراجیکٹ کے مشاورتی بورڈ نے جس میں امریکہ کی بعض بڑی یونیورسٹیوں کے نمائندے شامل ہیں اس پروجیکٹ کے حوالے سے اٹھنے والے ممکنہ سوالات کے پیش نظر ادارے سے علیحدگی اختیار کرلینے کی ہدایت کی تھی۔اطلاعات کے مطابق چین کے اس ادارے کی علیحدگی کے بعد اب پراجیکٹ کا مستقبل غیر واضح ہوگیاہے۔اس پراجیکٹ میں سٹینفورڈ یونیورسٹی،کیلی فورنیا یونیورسٹی،کولمبیا یونیورسٹی، مساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کیلی فورنیا یونیوسٹی لاس انجیلس شامل ہیں،ان کے ارکان اب اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ اب اس پراجیکٹ پر کس طرح کام کیاجائے۔کم از کم دو تعلیمی ادارے سوارتھمور کالج اور پومونا کالج اس پراجیکٹ سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔چین سے ملنے والی تاریخوں کے درست ہونے کی تصدیق امریکہ کے بہت سے کالجوں کیلئے ایک بڑا اور روز بروز بڑھتاہوا مسئلہ ہے،جس کی وجہ سے ان تعلیمی اداروں کو ان ہی چینی طلبہ پر انحصار کرنا پڑتاہے جو پوری فیس ادا کرسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مندی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالرکی قدرمیں 10 پیسےکی کمی رونما ہوئی تاہم برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں بالترتیب 1.05 روپے اور 79 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔
ایمز ٹی وی (تجارت) مدینتہ الاولیا ،ملتان میں حکومت کی جانب سے ایک بڑا میٹرو منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے اور کچھ دنوں کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ میٹرو منصوبے کا روٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہارانوالہ تک ہے جس کی لمبائی 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر تک ہے ، انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو بھی میٹرو روٹ کا وزٹ کرایا گیا ۔ چیف انجینئر پروجیکٹ صابر سدوزئی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ پر 28 ارب 88 کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں،اس روٹ پر 21 اسٹیشن اورایک انڈر پاس بھی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے اس پراجیکٹ کو لاہور اور اسلام آباد سے بہتر منصوبہ قرار دیا ۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے ملتان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ماہانہ لاکھوں افراد اس منصوبہ سے سستی سفری سہولت سے فائدہ بھی اٹھائیں