ایمز ٹی وی(صحت) سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے شوگر اور جلد کے مریضوں کے علاج کے لئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کےماہر ڈاکٹر منظور میمن، ڈاکٹر مکیش کمار، ڈاکٹر ایاز شیخ، ڈاکٹر فدا حسین پٹیل، ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر رشید لاکھیر، ڈاکٹر کرن رامسنگھانی اور دیگر نے 450سے زئد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات مہیا کی گئیں اس موقع پر سگا کے عہدیاروں سری چند رمسنگھانی، راز علی گل بھٹو ، ساہ شیخ ، منظور گلال ، نورالدین پنھور، دین محمد شیخ اور دیگر نے انتظامات کی نگرانی کی۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) اداکار نبیل نے کہاہے کہ پی ٹی وی کوئٹہ کی ڈرامہ سیریل ” دھواں “ میری وجہ شہرت بنی اس کے بعد لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر کراچی سے بننے والا سٹ کام ” بلبلے “ نے حقیقی معنوں میں میری اور دیگر اداکاروں کی مقبولیت کو آسمان پر پہنچا دیا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سٹ کام ” بلبلے “ میں اداکارہ حنا دلپذیر ،محمود اسلم اور عائشہ عمر کو بھی بھرپور ملک گیرشہرت ملی ۔ محمود اسلم کاشمار سینئر اداکاروں میں ہوتاہے وہ اس سے قبل بھی متعدد ڈرامہ سیریل میں ایسے کردار ادا کرچکے ہیں جو ان کی پہچان بنے مگر ” بلبلے “ میں ان کو ”محمود “کے کردار سے بچہ بچہ پہچاننے لگا ہے ۔ نبیل نے کہاکہ میں نے خود کو ٹی وی ڈراموں تک محدود کر رکھا ہے ، مختلف پروڈیوسروں کی طرف سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے مگر میں خود سنجیدگی سے اس طرف توجہ نہیں دے رہا اور ہو سکتا ہے کہ بہت جلد میرے پرستار مجھے بڑی سکرین پر بھی دیکھیں ۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/راولاکوٹ) آزادکشمیرا سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ (حقیقی پینل) کے چیئرمین سردار خلیل خان نے کہا ہے کہ ٹیچرز آرگنائزیشن کے آئندہ انتخابات میں اساتذہ کو صاف ستھری اور پڑھی لکھی قیادت مہیا کریں گے۔ ۔تعلیمی انتظامیہ سے بھی ہماری گزارش ہے کہ دفتروں کے چکر لگانے والی نام نہاد ضلعی و تحصیل قیادت کی باتوں میں نہ آئیں اور انہیں اسکولوں میں حاضری کا پابند کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اساتذہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر اسکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کی مرکزی قیادت کو چاہیے کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، اساتذہ اس وقت شدید مشکلات و مسائل کا شکار ہیں ۔ ٹائم اسکیل واپس لینے کا چکر چلا یا جارہا یہ اس وقت مرکزی قیادت کی خاموشی مجرمانہ غفلت تصور ہوگی۔ انہوں نے اساتذہ ضلع پونچھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حقیقی پینل کا ساتھ دیں۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ) کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سپروائزری کی ڈیوٹیاں تمام اساتذہ تنظیموں کی مشاروت سے میرٹ اور سینارٹی پر دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے تمام اساتذہ تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نقل سے پاک و شفاف امتحانات میں سب نے یقین دھانی کرائی ہے اور قرعہ اندازی کے بغیر اساتذہ کو امتحانات میں تعینات کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مقامی سطح پر نگران کی تعیناتی ختم کردی گئی ہے ا نکی جگہ ایک جے وی ٹیچر یا معلم القران کو اضافی ایڈیشنل ڈپٹی سپرٹنڈنٹ تعینات کیا جارہا ہے ۔ا نہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں۔ کیونکہ ان کے تعاون سے نقل کاخاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ نقل سے پاک امتحانات کا انعقاد ہو اور محنتی طلباء کی حق تلفی نہ ہو۔ نقل کرنے والے طلباء سے بورڈ قوانین کے مطابق نمٹا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /باغ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیر سردار راشد آزاد نے کہا ہے کہ تعلیم سے ہی انسان شعور و آگاہی حاصل کرتا ہے تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی بھی قوم و ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے تعلیم کے زریعے انسان اپنے مقصد حیات تک پہنچتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا کام یہ بھی ہے کہ وہ انسان کو عمدہ اخلاق سے مزین کر کے فلاح کے راستے پر ڈالے تعلیم کے زریعے طلبہ کی تربیت کر کے ایک اچھا مسلمان اور شہری بنانا ہے تاکہ وہ آنے والے چلنجز کا مقابلہ کر سکیں
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)باکسر عامر خان کی قابل اعتراض ویڈیو کو اہلیہ فریال مخدوم نے انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فریال مخدوم نے امریکی ویب سائٹ پر لیک کی جانے والی باکسر عامر خان کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے زیادہ وقت بیٹی کے ساتھ گزارنا شروع کردیا ہے اور وہ کسی بھی بیان سے گریز کر رہی ہیں
ایمز ٹی وی (تجارت)پورٹ قاسم پر ساڑھے سات ارب روپے کی لاگت سے ملک کا سب سے بڑا میٹ پروسیسنگ پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا جس کے بعد پاکستان مختلف ممالک کو حلال گوشت کی بڑی مقدار برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا ۔ فوجی میٹ لمیٹڈ کےپراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح چیئرمین فوجی فاؤنڈیشن خالد نواز نے کیا۔ خالد نواز نے کہا کہ پورٹ قاسم پر پروسیسنگ یونٹ 18 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ خالد نواز نے کہا کہ روس ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کو حلال گوشت کی برآمدات کے حوالے سے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ دنیا میں حلال میٹ کا کاروبار 300 ارب ڈالر ہوچکا ہے۔ مڈل ایسٹ حلال فوڈ کی برآمد کے حوالے سے بڑی مارکیٹ ہے ۔
ایمز ٹی وی(صحت) میرپورخاص کے قریب دیہاتیوں نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لئے اساتذہ مقرر کرنے کی شرط عائد کردی اور پولیو ٹیم کو واپس کردیا۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کے گاؤں عبدالرحمان شر میں جب بچوں کو پولیو ویکسین دینے کے لئیے ٹیم پہنچی تو گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے اور کہا کہ علاقے کے پرائمری اسکول میں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی ایک بڑی تعداد کا مستقبل پہلے ہی داؤ پرلگا ہوا ہے،اور وہ ایک عرصے سے اساتذہ کی تقرری کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، اس لئیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ کی تقرری تک پولیو ویکسین کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔