ایمز ٹی وی (تعلیم /لاہور) وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پانچویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پنجاب نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔ کانووکیشن میں 5888 فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریوں سے نوازا گیا
ایمز ٹی وی(کراچی) سنیئرصوبائی وزیر نثاراحمدکھوڑو نے کہاہے کہ حکومت سندھ نےکراچی آپریشن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ رینجرز کو اختیارات کی فراہمی میں ایک دو روز کی تاخیر کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔ رینجرز نے کراچی سے خوف اور دہشت کا خاتمہ کیاہے ۔سب چاہتے ہیں کہ رینجرز کواختیارات ملنے چاہئیں۔پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے مگر کچھ لوگوں کو نواز شریف کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے۔ گھر سے بھاگنے والے گمشدہ بچوں کی تلاش بڑی کامیابی اور انسانیت کی خدمت ہے ۔ آج والدین کے لیے خوشی کا دن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز کراچی پریس کلب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شمیم ممتاز نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود نے والدین سے بچھڑے کراچی کے 7بچوں کو پنجاب سے بازیاب کرایا ہے ۔بچوں کی شناخت کے لیے والدین کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور بھجوایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کے لیے محکمہ چائلڈ پروٹیکشن سندھ کام کررہا ہے ۔ ایک سال میں 35بچوں کو والدین سے ملایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو والدین سے ملانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔ سندھ حکومت اپنے طور پر گھر چھوڑکر بھاگ جانے والے بچوں کیلئے ایک شیلٹر ہوم قائم کررہی ہے۔ وفاقی حکومت چاروں صوبوں میں ایسا نظام وضع کرے کہ گمشدہ یا گھر سے بھاگنے والے بچوں کو ان کے والدین سے ملانا آسان ہو ۔انہوںنے کہا کہ بچوں کی گمشدگی کی اطلاع ون ون ٹو پر دی جائے ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ بچوں کی بازیابی شمیم ممتاز کی جہد مسلسل کا نتیجہ ہے ۔وفاق نے دوہری شہریت رکھنے والے افسر کے خلاف میرے احتجاجی خط پر کان نہیں دہرا تو احتجاج کے دیگر آپشن بھی موجود ہیں ۔نثارکھوڑو نے کہاکہ پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے مگر کچھ لوگوں کو نواز شریف کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا آصف زرداری کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا افواہوں پر تبصرہ نہیں کروں گا ۔
ایمز ٹی وی(صحت)کھانسی کی تکلیف کا سامنا کس شخص کو نہیں ہوتا اور اکثر یہ مختلف مشکلات کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل ایک میٹھی سوغات کو استعمال کرکے دیکھ لیں ہوسکتا ہے تکلیف میں کمی آجائے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کھانسی کی تکلیف کی صورت میں گلے کی خراش کو سکون پہنچانے میں شہد سے بھی زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔جی ہاں واقعی چاکلیٹ کھانسی پر قابو پانے کے لیے موثر قرار دی گئی ہے۔تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ کوکا پر مبنی کھانسی کی ادویات اس مرض کے خاتمے کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہیں۔ اس سے قبل امپرئیل کالج لندن کی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ چاکلیٹ میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو کہ کھانسی کو روکنے میں روایتی ادویات کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے لوگوں کو اس پر یقین نہ آئے مگر کئی برسوں کی تحقیق کے مطابق ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ یہ نتائج بالکل درست ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے گورنمنٹ ڈگری کالج وانا میں آگ لگ گئی ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق پرنسپل آفس سمیت 40 سے زیادہ کمرے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ٹانک سے وانا پہنچ گئی ہیں۔ فوری طور پر آگ وجوہات اور نقصانات کا علم نہیں ہوسکا۔
ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ اسمبلی اجلاس میں دلچسپ گفتگو اور جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔رکن اسمبلی نصر ت سحر عباسی نے محکمہ اینٹی کرپشن کو آنٹی کرپشن کہہ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں نصرت سحر عباسی اور شہلا رضا میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے نصرت سحر عباسی پر طنزکے تیر برساتے ہوئے کہا کہ اتنے دنوں بعد آئی ہیں پھر بھی آرام نہیں ہے۔ شہلا رضا نے مزید کہا کہ دوا کھایا کریں اور ہلا کر کھایا کریں۔ جبکہ وزیرصحت سندھ نثار کھوڑواور نصر ت سحر کے درمیان گرما گرم گفتگو ہوئی۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وزیرصحت کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوں جس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ معزز رکن کو خامو ش کرائیں ۔ نصر ت سحر نے کہا کہ نثار کھوڑو مجھے براہ راست مخاطب نہ کریں۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/اسلام آباد )محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف مادی کامیابی کا حصول نہیں بلکہ شخصیت سازی ہے۔ اس سلسلے میں نئی نسل کو قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نےیہ بات اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین کی طالبات سے ایوان صدر میں گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر انہوں طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلوت اور خلوت ہر حالت میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہئے۔ اگر کوئی ہم سے تعلق توڑے تب بھی ہمیں تعلق نبھانا چاہئے۔ اگر کوئی ہم سے کچھ چھینے بھی تو ہمیں اسے دینا چاہئے۔ اسی طرح اگر کوئی ہم سے ظلم کرے تو ہمیں معاف کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان باتوں پر عمل کریں تو نہ صرف اپنے آپ کی اصلاح ہو جائے گی بلکہ ایک معاشرہ تشکیل پاسکے گا جو دوسروں کے لئے مثال بن جائے گا۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ یہ ہماری سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے کہ نئی نسل کی تربیت ایسے طریقے سے کی جائے جو معاشرے کے لئے مفید ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم قرآن و سنت کی تعلیمات کی پیروی کریں تو ایسا معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے جو اقوام عالم کے لئے مثال بن جائے گا۔ خاتون اول نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسی صلاحیتوں سے نوازا ہے جن کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ اپنے آپ کو صحیح راستے پر گامزن کر سکتا ہے۔
ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)چین کی کمپنی زی ٹی ای نے اپنا نیا اسمارٹ فون ہاک آئی پیش کیا ہے جس کے لیے وہ کراﺅڈ سورس سائٹ پر فنڈز جمع کررہی ہے۔تاہم 20 ہزار روپے کے لگ بھگ قیمت میں یہ کافی بہترین ڈیوائس لگتی ہے، کم از کم اس کے فیچرز سے تو یہی احساس ہوتا ہے۔اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج جس میں میموری کارڈ سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ 5.5 انچ کی 1080p اسکرین جیسے فیچرز اس کا حصہ ہیں۔ مگر اس کی خاص بات بیک پر دو کیمروں کی موجودگی ہے جن میں ایک 12 میگا پکسل جبکہ دوسرا 13 میگا پکسل سنسر دیا گیا ہے جو کہ آئی فون سیون پلس جیسی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں فنگر پرنٹ ریڈر، این ایف سی اور آٹھ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی ہے۔کک اسٹارٹر سائٹ پر 199 ڈالرز کے عوض اس فون کو خریدا جاسکتا ہے جو کہ باضابطہ طور پر رواں سال کسی وقت فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس وقت یہ قیمت زیادہ ہوگی۔کمپنی کو توقع ہے کہ وہ کک اسٹارٹر پر اسے فروخت کرکے طے کردہ ہدف کے مطابق فنڈز اکھٹا کرنے میں کامیاب رہے گی۔
ایمز ٹی وی (تجارت)چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے ہنان کی کاونٹنگ وانگ چینگ میں،شہری نے بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا تاہم کلرک نے اکاؤنٹ نمبر کو رقم سمجھ کر تقریباً اٹھارہ ارب29 کروڑ روپے اکاؤنٹ میں جمع کرادیئے۔ کچھ گھنٹوں بعد غلطی کا پتا چلنے پر بینک انتظامیہ نے شہری کو بلا کر غلطی درست کی۔