پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسپورٹس) لاس اینجلس میں جاری اسپیشل ایتھلیٹس کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹس آصم زر اور اقصٰی احمد فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ اور سلورمیڈلزجیت لیا۔تفصیلات کےمطابق آصم زر نے100میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ جبکہ اقصٰی احمد نے 50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں سلور میڈل حاصل کیا۔عاصم زرنے 100 میٹرکافاصلہ صرف 29 سیکنڈ میں طے کیا۔یاد رہےاسپیشل ایتھلیٹس میں یہ پاکستان کا پہلاگولڈ میڈل ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل )ورجن گلیکٹک نامی خلائی راکٹ کی تباہی کی تحقیقات کرنے والوں نے اس حادثے کی وجہ معاون پائلٹ کی جانب سے بریک کے نظام کو وقت سے پہلے ’ان لاک‘ کرنا قرار دی ہے۔ امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ بریکوں کا نظام چالو ہونے کے بعد ایرو ڈائنیمک قوت کی وجہ سے خودبخود بریک لگی اور اس کے نتیجے میں انتہائی تیز رفتاری سے سفر کرتا ہوا جہاز ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ ورجن گلیکٹک سپیس شپ دوم نامی خلائی جہاز گذشتہ برس اکتوبر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے صحرائے موہاوی میں تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ شدید زخمی اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ این ٹی ایس بی کے سربراہ کرسٹوفر ہارٹ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کے نتیجے میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے گا۔ حادثے کے بعد ورجن گروپ کے سربراہ سر رچرڈ برینسن نے کہا تھا کہ وہ یقینی طور پر اس حادثے کے بارے میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ’کیا غلط ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے تجرباتی پائلٹس کا حق ہے کہ ہم جانیں کہ کیا غلط ہوا اور جب ہمیں پتا چلے گا اگر ہم اس خامی کو دور کر سکے۔ خیال رہے کہ ورجن نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ تجارتی سطح پر خلائی سفر کا آغاز 2015 تک کر سکے گی اور اس نے اس سلسلے میں 700 کے قریب مسافروں کی بکنگ بھی کی ہوئی تھی جو اس سفر پر جانا چاہتے ہیں۔ ان میں خود سر رچرڈ برینسن بھی شامل ہیں جنھوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پہلے سفر میں خود شریک ہوں گے۔ ورجن کے اس تجارتی خلائی سفر کے لیے ہر مسافر نے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر ادا کرنے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایٓنٹرنیشنل )لیبیا میں ایک عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سمیت 9 افراد کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے ۔سیف الاسلام قذافی اور دیگر ملزموں پر قذافی حکومت کے خلاف 2011 کی عوامی تحریک کے دوران قتل اور دیگر جرائم کا الزام تھا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت دارالحکومت طرابلس کی عدالت میں گذشتہ سال اپریل میں شروع ہوئی تھی ۔ عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزموں کو سزائے موت سنادی جن میں سیف الاسلام قذافی ، سابق انٹیلی جینس چیف عبداللہ سِنوسی اور قذافی دور کے آخری وزیراعظم البغدادی المحمودی بھی شامل ہیں ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقدمے کے شفاف ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی پر کڑی نکتہ چینی بھی کی ہے ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اجرا موخر کر دیا ہے اور انتخابات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔درخواست رد ہوئی تو آج نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی قوانین میں خامیاں بھی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں تاہم اس وقت سیلاب کی وجہ سے لوگ دربدر اور مشکلات کا شکار ہیں۔ سپریم کورٹ نے انتخابات ایک ماہ تاخیر سے کرانے کی درخواست منظور کر لی تو نیا شیڈول 17 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ درخواست رد ہونے کی صورت میں آج نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا اور بلدیاتی انتخابات 26 ستمبر کو ہوں گے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر بارک اوبامانے تیسری بار امریکہ کے صدر بننےکی خواہش ظاہر کی ہےان کاکہناتھا کہ اگر وہ تیسری بار بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لیں تو ایک بار پھر صدر منتخب ہوجائیں گے تاہم امریکا کا آئین انہیں اس کی اجازت نہیں دیتا۔یہ بات انہوں نے اپنے دورہ افریقا کے آخری روز ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے لئے اور بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ دوبارہ الیکشن لڑیں تو ایک بار پھر صدر بن سکتے ہیں لیکن تیسری بار صدر بننے سے امریکی آئین انہیں روکتا ہے اور آئین سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ کچھ حکمران اقتدار میں رہنے کے لئے قوانین میں تبدیلی کیسے کرلیتے ہیں کیونکہ اس طرح ریاست میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔مریکی صدر نے اپنی تقریر میں لڑکیوں اور خواتین کے حقوق پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افریقی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے بیٹے اور بیٹیوں میں فرق نہ کریں اور بچیوں کی تعلیم و ترقی پر بھی توجہ دیں تاکہ آنے والی نسلیں صحت مند اور تعلیم یافتہ ہوں۔واضح رہے کہ اوباما ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں،وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکا ایتھوپیا کو 4 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اس کے علاوہ تربیت، سازوسامان اورافریقا میں انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے 40 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی امداد کی تجویز بھی زیر غور ہے۔راک اوباما نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیرینہ تنازعات کو دور کرنے کی کوششوں میں امریکا افریقی ممالک کے ساتھ ہے۔ امریکی صدر نے افریقی امن فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افریقا کی ترقی کا دارومدار اس خطے کی سلامتی اور امن پر ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) نیب نے کرپشن کے 150 میگا کیسز کی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں شکایت کنندہ اور تصدیق کنندہ کا خانہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف رائے ونڈ میں سرکاری خرچے پر ذاتی مقاصد کے لئے سڑک کی تعمیر کے مقدمے میں تحقیقات 17 اپریل 2000 کو شروع ہوئی اور اس سال 30 ستمبر تک تفتیش مکمل ہوجائے گی جب کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں خلاف ضابطہ تقرریوں کے کیس کی تفتیش بھی 30 ستمبر کو مکمل ہوگی جو پرویز مشرف کے برسراقتدار آنے کے بعد 18 دسمبر1999 کو شروع ہوئی تھی۔ عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف چیرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری، جنرل(ر) سعید الظفر، جسٹس (ر) ملک قیوم اور انجم عقیل خان کا معاملہ عدالت میں ہے۔ ایف بی آر کے سابق چیرمین عبد اللہ یوسف، سلمان صدیقی اور ارشد حکیم کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال میں انکوائری رواں برس 15 جون کو شروع ہوئی اور 14 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گی اس کے علاوہ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف تحقیقات بھی 30 ستمبر کو مکمل ہوجائے گی۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر احسان شاہ کے خلاف 22 اکتوبر، نواب زادہ محمود زیب کے خلاف 4 اگست، آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے خلاف 30 ستمبر کو تحقیقات مکمل ہوگی، میاں محمد منشاء کے خلاف 15 نومبر، یونس حبیب کے خلاف 30 ستمبر، سحر کامران کے خلاف 15 اکتوبر جب کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کے خلاف تحقیقات 15 جولائی کو مکمل ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ نیب نے 7 جولائی کو میگا کریشن کیسز کے حوالے سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی تھی جس میں میگا کریشن میں ملوث افراد کے خلاف شکایات اور تحقیقات کے حوالے سے تفصیلات موجود تھیں تاہم عدالت عظمیٰ نے نیب حکام کو رپورٹ میں شکایت کی تاریخ اور شکایت کرنے والے فرد کا نام بھی درج کرکے رپورٹ واپس جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ایمز ٹی وی(کراچی) حالیہ بارشوں کے باعث شہر قائد میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے ڈینگی سمیت کئی موذی اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ ڈینگی پروینشن اینڈکنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے ڈینگی وائرس سے 22 سے زائد افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد رواں سال میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 723 ہوگئی جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے وائرس سے بچاؤ اورمتاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاسکے۔ ڈینگی وائرس کی تشخیص کے لیے سرکاری اسپتالوں میں کٹس موجود نہیں جبکہ اس مرض سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے پلیٹ لیٹس کی فراہمی کا بندوبست کیاجاسکا، پلیٹ لیٹس کی فراہمی کی ذمہ داری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی پر عائد ہوتی ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں ڈینگی وائرس 2008 سے تواترکے ساتھ رپورٹ ہورہا ہے، محکمہ صحت نے اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، اندرون سندھ سمیت کراچی میں بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کا منصوبہ بھی تشکیل نہیں دیا جاسکا۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مون سون کے موسم میں مختلف امراض تیزی سے جنم لیتے ہیں، گندگی اورتعفن کی وجہ سے شہری مختلف وائرس سے گلے میں الرجی سمیت مختلف اقسام کی الرجی کاشکار ہورہے ہیں، مکھیوں کی بہتات کی وجہ سے ڈائریا میں یومیہ درجنوں متاثرہ مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سبے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ آج نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 10‘ لانچ کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’ونڈوز 10‘ دنیا بھر 190 ممالک میں دستیاب ہوگا۔ اسے طویل المدت بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے گا، جس کے لئے اس میں اپ ڈیٹ فراہم کیے جاتے رہیں گے۔’’ونڈوز7‘‘ اور’’ونڈوز8.1‘‘ استعمال کرنے والے صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو مفت ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے تاہم کمپیوٹربنانے والے اداروں کے لیے یہ سسٹم مفت نہیں ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم میں موجود ایپلیکیشنز موبائل فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس تناظر میں گوگل کا اینڈرائڈ سسٹم اورایپل کا iOS مارکیٹ میں بہت زیادہ مقبول ہے تاہم ’’ونڈوز10 ‘‘کی کامیابی کی صورت میں مائیکرو سافٹ اسمارٹ فونزاورٹیبلٹس کے صارفین کا اعتماد بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔مارکیٹ میں مائیکرو سوفٹ سے مطابقت رکھنے والے کمپیوٹرزاورٹیبلٹس میں ’ونڈوز 10‘ پہلے سے ہی موجود ہو گا۔ ’ونڈوزٹین‘ الگ سے فروخت کے لیے رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہو سکے گا۔ مائیکروسافٹ کے مطابق ’ونڈوز 10‘ کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بالخصوص سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین اس سے استفادہ کر سکیں جس کے لئے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپلیکیشنز کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔