ھفتہ, 21 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کے کسی وزیر نے اب تک ٹمبر مارکیٹ کا دورہ نہیں کیا۔ پرانا حاجی کیمپ پر قائم ایم کیو ایم کے کیمپ میں کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے اپیل کی کہ سندھ حکومت اُن لوگوں کی مشکل کا احساس کرے جن کی زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کرے۔ الطاف حسین نے متاثرین کے ساتھ مسلسل رابطے اور انکا خیال رکھنے پر ایم کیو ایم کے کارکنوں اور خطرناک آگ کی کوریج کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور35 زخمی ہوگئے۔ ملتان، بہاول پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یارخان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ مختلف مقامات پر حدِ نگاہ صفر ہے اور کہیں کہیں وزی بلیٹی 10 سے 15 میٹر تک ہے۔ دھند کے باعث رحیم یارخان کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں دو بسیں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں دو افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈہ یوسف والا کے قریب متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 8 افراد زخمی ہوئے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیورحضرات کوہدایت کی ہے کہ صبح کے وقت غیر ضروری سفر سے احتیاط کی جائے۔ گاڑی کی رفتار آہستہ اور فوگ لائٹس کو آن رکھا جائے ۔

ایمز ٹی وی (ملتان) ملتان پولیس نے بلانمبر موٹرسائیکلوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 177نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائزآفس ملتان میں 416نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 134 موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

 ٹسیٹ میرٹ لِسٹ جاری دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔۔
http://www.uok.edu.pk/admissions/2015/test-list.pdf
 
www.uok.edu.pk

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ”نیوسکول پروگرام“ میں توسیع کے چھٹے مرحلے میں پارٹنرشپ کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں -پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ”نیو سکول پروگرام“ کے تحت پارٹنرشپ کے لئے صوبہ بھر میں 225 موزوں مقامات کی تفصیل اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے - ان مقامات کا انتخاب مقامی تعلیمی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے - اس مقصد کے لئے کم از کم 50 فارمل سکول چلانے والی رجسٹرڈ این جی اوز جن کے پاس سکول چلانے کا 5 سالہ تجربہ کے ساتھ ساتھ انفراد ی درخواست گزاروں سے بھی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں تا ہم درخواست گزاروں کے لئے کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور نان پارٹنرہونا لازم ہے - ان علاقوں میں پارٹنرسکولو ںکے قیام سے مقامی مستحق بچوں کو اپنی دہلیز پر مفت تعلیم مل سکے گی-

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پینٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 31 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق یہ ایونٹ ملتان میں کھیلا جانا تھا تاہم خراب موسم کے باعث اسے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، فیڈرل ایریاز اور خیبرپختونخوا شامل ہیں۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام الطاف حسین حالی کی100ویں برسی کے موقع پر خصوصی تقریب ”بیادِ حالی“ 31 دسمبر کو تین بجے سہ پہر کانفرنس ہال اکادمی ادبیات پاکستان ، پطرس بخاری روڈ،H-8/1،اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔تقریب کی صدارت پروفیسر فتح محمد ملک کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شاہد صد یقی، وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہونگے۔ محمد اظہارالحق، ڈاکٹر احسان اکبر، محمد حمید شاہد، ڈاکٹر نجیبہ عارف اور شیراز لطیف،چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان اظہار خیال کریں گے۔کلام حالی کاانگریزی ترجمہ حمزہ حسن شیخ اورتحت اللفظ حیدر فاروق پیش کریں گے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) پاکستان کے مزدوروں کی واحد تنظیم ہے جس نے دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے لیے بیوہ فنڈ قائم کیا اور الحمد اللہ دو کروڑ سے زیادہ رقم بیوگان اور یتیم بچوں میں تقسیم کر چکی ہے جس سے سینکڑوں یتیم بچے اور بچیاں مہنگائی کے اس دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔.ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے سٹی سیوریج ڈویژن کے دوران سروس فوت ہونے والے ملازم سلامت مسیح (مرحوم ) کی بیوہ کو مبلغ اڑھائی لاکھ روپے کا امدادی چیک دیتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے سرکاری ملازمین کے جس نئے پیکیج کا اعلان کیا ہے اس سے متاثرہ خاندانوں کو کافی حد تک مالی مد د ملے گی اور وہ معاشی طور پر مستحکم ہونگے اور ایسی مزدور دوست پالیسیوں اور فیصلوں سے یقینا مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کم ہو گی اور حکومت کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا۔انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے ،ممبر ایڈمن سے اپیل کی کہ وہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے عمل میں تیزی لائیں تاکہ جلد از جلد اس پورے عمل کو مکمل کیا جا سکے اس کے علاوہ سی بی اے کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات پر فوری طور پر عمل درآمد کرایا جائے تاکہ انتظامیہ اور مزدوروں کے درمیان امن اور محبت کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے ۔انھوں نے سی ڈی اے ملازمین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق دارلحکومت کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنے فرائض کو مکمل دیانتداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں تاکہ ادارہ مزید ترقی کر سکے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) 28 دسمبر-وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام اور امریکا کی یونیورسٹی آف کیرولینا اور سٹی یونیورسٹی آف سائنسز کے اشتراک سے ”مارڈرن ٹرینڈ انجینئرنگ مینجمنٹ اور سائنسز“ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس (آج)پےرسے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی پاک چائنا سینٹر اسلام آباد میں شروع ہوگی جو 30 دسمبرتک جاری رہے گی ۔کانفرنس میں اب تک 11 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ثناءاللہ امان نے بتایا کہ کانفرنس میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس، سنگاپور، بیلجیئم، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ملائیشیاءاور انگلینڈ نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پاکستان سے کراچی، لاہور، حیدر آباد، بہاولپور، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد نے بھی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے اس طرح کانفرنس میں غیر ملکیوں سمیت 140 مندوبین نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، پہلی انتظامات کمیٹی، دوسری استقبالیہ جبکہ تیسری ٹیکنیکل کمیٹی پر مشتمل ہے جو انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 8 سیشنز ہوں گے جن میں 5 ٹیکنیکل اور 3 مینجمنٹ کے موضوع پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے دو سو مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔کانفرنس کے پیٹرن چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل ہوں گے۔ چیئرمین پروفیسر عطاءاﷲ جبکہ پروگرام کے صدر سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ثناءاﷲ امان ہوں گے۔ثناءاللہ امان نے کہا کہ سی ڈی اے پہلی مرتبہ انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں انجیئرنگ شعبہ اور منیجمنٹ مشترکہ طور پر اپنا لاعمل طے کرینگے جس کے بعد سی ڈی اے اکیڈمی سفارشات کو حتمی شکل دے گی ۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ انٹر نیشنل کانفرنس میں چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر ایڈمن عامر علی احمد نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ اکیڈمی پہلا پوسٹ گریجویٹ کورس ڈپلومہ ”کنسٹرکشن منیجمنٹ“پر پہلا کورس آئندہ سال فروری میں منعقد کر ے گا۔ جس میں سی ڈی اے کے ساتھ ساتھ مختلف یونیورسٹیزکے طلبہ بھی شرکت کرینگے ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) 28 دسمبر -ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زےر اہتمام وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں پولیو کے خلاف 4 روزہ مہم (آج) پےرسے شروع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفےسر ڈاکٹر نجےب درانی نے بتاےا کہ مہم کے دوران اسلام آباد کی 9 یونین کونسلوں بھارہ کہو، کرپہ ، کرال ، کری ، پھل گراں ، روات ، سہالہ ،سوہان اور ترلائی میں 45 ہزار 774بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلانے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دےدی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ اسلام آباد دیہی علاقوں میں پولیو کے خلاف مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے۔ مہم میں 45 ہزار 774بچوںکو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 94 ٹیمیں قائم کر دی گئی ہیں۔ دیہی علاقوں میں 4 فکسڈ اور 3 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے 23 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر نجےب درانی نے بتاےا کہ ےہ مہم اسلام آباد کے دےہی علاقوں جہاں پر آئی ڈی پےز رہائش پذےر ہے وہاں پر بچوں کو پولےو کے قطرے پلائے جائے گے ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دےگر شہروں سے 293 پولےو کے کےسز آئے ہے تا ہم اللہ کے فضل وکرم سے اسلام آباد تاحال پولےو فری ہے ۔انہوںنے کہاکہ مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد روزانہ کی بنیاد پر ہر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے اس مہم کے دوران 100فیصد کامیابی حاصل کی جائے اور کوئی بچہ پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔