ھفتہ, 21 ستمبر 2024

ایمزٹی وی (سیاسی) نارو وال میں مبینہ طور پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ایک شہری نے فائرنگ کر کے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، پولیس نے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے والے شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ واقعہ نارروال تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق 4  ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ دوران واردات ایک شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے پاس لائسنس یافتہ پستول تھی۔ شہری کی مدعت میں تھانہ صدر میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے حفظ ماتقدم کے تحت فائرنگ کر کے ہلاک کردیا، پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی ہیں ۔

ایمزٹی وی (موسمیات) وادی کوئٹہ میں گزشتہ صبح بارش کے بعد سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں گزشتہ شام سے ہی سرد ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہونا شروع ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ روز کی نسبت آج کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی ہوئی ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ مغربی بائی پاس، لک پاس، اغبرگ اور کچلاک سمیت وادی کے دیگر نواحی اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسم شدید سرد ہے۔ کوئٹہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) ایبٹ آباد میں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جبری سے حویلیاں جانے والی مسافر بس بودلا کے قریب کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو حویلیاں اور ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں متنقل کردیا گیا ہے ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) سوئی سدرن کے نظام کی خرابی اب تک دور نہ ہوسکی۔ گیس کی طلب و رسد کے بڑھتے فرق کے باعث سوئی نادرن کمپنی نے بھی نظام کے بیٹھ جانے کی گھنٹی بجادی۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم کی خرابی دور نہ کیئے جانے کے باعث پہلے ہی 240 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ملک میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کے سبب گیس کی طلب و رسد کا فرق تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی بچی کھچی ترسیل بھی معطل کیئے جانے کے باوجود گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی جاری رکھنا محال ہوگیا ہے ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) لیبیا کےشہربن غازی میں شدت پسندوں کی آئل پورٹ پر قابض ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ جھڑپ میں 22 فوجی اور ایک شدت پسند مارا گیا۔ شدت پسندوں نے رات گئے الِسدرہ آئل پورٹ پرمیزائلوں سے اچانک دھاوا بول دیا۔ شدت پسندوں نے اسپیڈ بوٹس کی مدد سے آئل پورٹ پر کئی میزائل داغے جس سے ایک آئل ٹینک میں آگ لگ گئی حملے کے بعد آئل پورٹ پر مامور فوجی اہل کاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا جس سے تاہم شدت پسندوں سےجھڑپ میں لیبیا کے 22 فوجی مارے گئے جبکہ ایک شدت پسند بھی ہلاک ہو گیا ۔

ایمزٹی وی (موسمیات) محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت گلگت اور پارا چنار میں منفی 5، کالام اور راولا کوٹ منفی 4، قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں 1، راولپنڈی 6، لاہور 7، پشاور10 اور کراچی میں درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں بادل چھائے رہیںگے ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) ایکس باکس اور پلے اسٹیشن کے نیٹورک پر بھی ہیکرز نے حملہ کر دیا۔ سائبر حملے کی ذمہ داری "لزرڈ اسکواڈ" نامی گروپ نے قبول کر لی ہے۔ گذشتہ روز کرسمس کے موقعے پر "لزرڈ اسکواڈ" نامی گروپ نے سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن اور مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ایکس باکس لائیو نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد صارفین کو کنکشن میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ کمپنیوں نے سائبر حملے سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہیں کی تاہم دونوں کمپنیاں کئی گھنٹوں تک صارفین سے معزرت کرتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہیں ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فقیرآباد، زریاب کالونی، چارسدہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کئے۔ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کو تھانہ فقیر آباد منتقل کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ گذشتہ شب نوتھیہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھی 100 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) شمالی وزیرستان کے تصیل شوال کے دو مختلف علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ سرکاری زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقہ منگڑوتی اور کنڈ غر میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملوں میں پنجابی طالبان اور غیر ملکی 6 شدت پسند کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روا سال 16 ڈرون حملے ہوئے جن میں 95 کے قریب شدت پسند جان سے گئے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) المصطفی ہاوس کراچی سے جاری بیان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس نے کہا کہ آج کا دن قائدِ اعظم سے تجدِ عہد کا دن ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ہر جوان دہشتگردی اور نسلی ، لسانی، علاقائی و فرقہ وارنہ تعصب سے پاک پاکستان کی تشکیل میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کے لئے ہر دم تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں طلباء و طالبات کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا