اتوار, 22 دسمبر 2024


آئندہ بجٹ میں کیپیٹل گینز ٹیکس میں کمی کا امکان

ایمزٹی وی(تجارت) اسٹاک مارکیٹ اور حصص میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیپیٹل گینز ٹیکس میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ اسٹاک مارکیٹ ممبران کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ حاصل ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کے اندراج کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ٹیکس مراعات دیے جانے کا امکان ہے۔ اس میں سر فہرست کیپیٹل گینز ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد تک کمی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بونس شیئرز اور بروکریج ہاوسسز پر ٹیکس میں کمی بھی زیر غور ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment