Wednesday, 15 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) نیپال کے وزیرخارجہ مہندرابہادرپانڈے نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے نیپال کے ساتھ قریبی اقتصای اور ثقافتی تعلقات ہیں ، پاکستان نیپال کے ساتھ مل کر سارک سرگرمیوں کو فروغ اور باہمی تجارتی حجم میں اضافہ دیناچاہتاہے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ خطے کی تقری کے لیے سارک ممالک کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہیں ۔ نیپال کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) نیپال کے وزیرخارجہ مہندرابہادرپانڈے نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے نیپال کے ساتھ قریبی اقتصای اور ثقافتی تعلقات ہیں ، پاکستان نیپال کے ساتھ مل کر سارک سرگرمیوں کو فروغ اور باہمی تجارتی حجم میں اضافہ دیناچاہتاہے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ خطے کی تقری کے لیے سارک ممالک کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہیں ۔ نیپال کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) نیپال کے وزیرخارجہ مہندرابہادرپانڈے نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے نیپال کے ساتھ قریبی اقتصای اور ثقافتی تعلقات ہیں ، پاکستان نیپال کے ساتھ مل کر سارک سرگرمیوں کو فروغ اور باہمی تجارتی حجم میں اضافہ دیناچاہتاہے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ خطے کی تقری کے لیے سارک ممالک کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہیں ۔ نیپال کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (گلگت) قراقرم یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے اورشمالی وزیرستان میں آخری دہشت کے خاتمے تک ’ضرب عضب‘ جاری رہے گا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ گلگت کے آئینی مستقبل کا فیصلہ بہت جلد عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا اور اس کی آئینی اداروں میں نمائندگی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے شب روز محنت کررہے ہیں اور پوری قوم خوشحالی کی راہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے-اننگ کے دوسرے مرحلے میں مصباح کی ففٹی مکمل ہو گئی-اب سے کچھ دیر پہلے تک ٹیم کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر267 تھا-پہلے دن کے اختتام پر مصباح الحق اور اسد شفیق کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں سات رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔اس وقت مصباح الحق اور اسد شفیق کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 52 اور 25 رنز بنائے ہیں۔۔

ایمز ٹی وی (لاہور) گلو بٹ آج لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوا،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نےکیس کی سماعت کی۔ سرکاری اہلکار ابوبکر کے بیان پر جراح ہوئی جبکہ گواہ انسپکٹر اعجاز طبیعت ناساز ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد گلو بٹ کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ وہ بھی پاکستانی ہے،بھارت سے نہیں آیا۔ گلو بٹ نے کہا کہ کچھ چینلز اس کا ایشو بنارہے ہیں جو کہتا ہوں وہی رپورٹ کریں۔ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ستائیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر ہر صورت مزید گواہوں کو بیانات اور جرح کے لیے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے کیس میں متنازع نجی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے سکیورٹی محافظوں کو مجرم ٹھہرایا ہے۔2007 میں بلیک واٹر کے سکیورٹی گارڈز نے ایک امریکی قافلے کا راستہ صاف کرنے کے لیے فائرنگ کی تھی جس میں 14 عراقی شہری ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعہ کے بعد امریکی حکام نے بلیک واٹر کے سکیورٹی ٹھیکے میں توسیع روک دی تھی اور کمپنی نے اپنا نام بلیک واٹر سے بدل کر ’زی سروسز‘ رکھ لیا تھا۔اس کے بعد پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ بلیک واٹر کے گارڈز کا عراقی شہریوں کے خلاف رویہ جارحانہ تھا اور انھوں نے بلاامتیاز اپنے ہتھیاروں سے فائرنگ کی-اس سے پہلے سال 2010 میں ایک وفاقی جج نے امریکی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے پانچ اہلکاروں کے خلاف سنہ 2007 میں سترہ عراقیوں کی ہلاکت کا مقدمہ خارج کر دیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ افرادجاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کےعلاقےہزارگنجی میں ایک بار پھر آٹھ سے دس نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ کو گھیر لیا۔ چار مسلح افراد بس میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ سے نوافراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منقل کیا جا رہا تھا کہ 8 افراد دم توڑ گئے ، ایک زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور گورنر بلوچستان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ ایس ایس پی اعتزاز احمد کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ٹیم ان کے ساتھ تھی تاہم سبزی فرشوں نے خریداری کے بعد انہیں واپس جانے کی اطلاع نہیں دی۔ ہزار گنجی واقعہ پر ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی اور تحفظ عزاداری نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ ان کا ملک حالیہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا- وزیر اعظم نے مزید کہا کےکینیڈا میں بربریت کرنے والے افراد کے خلاف کوششوں کو دوگنا کیا جائے گا-وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے مطابق حملے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف جنگ کا عزم مزید پختہ ہو گا۔ مسلح حملہ آور جسے جنگی یادگار پر فائرنگ میں ایک سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد مار دیا گیا تھا اس کی شناخت مائیکل زیحاف کے نام سے کی گئی ہے اور وہ کینیڈا کا شہری تھا۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پارلیمنٹ سمیت تین مقامات پر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک بڑی سکیورٹی کارروائی جاری ہے۔حملے کے وقت کینیڈا کا پارلیمان ہاؤس بند تھا۔ وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم محفوظ ہیں اور وہ اس وقت تک پارلیمان سے نکل چکے تھے-اب کینیڈا میں فوجی اڈوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور فوجی اور مسلح پولیس اہلکار شہر میں دوسرے مشتبہ حملہ آور کی تلاش کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہےکہ عوامی تحریک کا دھرنا ختم ہونے پر افسوس ہے لیکن طاہر القادری کی طرف سے جلدی دھرنا ختم کرنے سے واضح ہو گیا کہ ہم کسی پلان کے تحت یہاں نہیں آئے تھے، ہم طاہرالقادری کا ستر دن دھرنے میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ان کی وجہ سے قوم جاگ گئی ہے۔ اب قوم کے سامنے یہ سچ آ گیا ہے کہ نہ تو کوئی تھرڈ ایمپائر تھا اور نہ ہی لندن پلان، ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے دھرنا دینے اور سڑکوں پر احتجاج کرنے کا فیصلہ تو بہت قبل کیا گیا تھا، آخری وقت پر طاہر لقادری نے بھی سانحہ لاہور کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا اور یہاں ہمارے ساتھ آ گئے، یہ احتجاج کرنا ان کا بھی حق تھا اور یہ حق ان کو جمہوریت نے دیا ہے ،شرکاءسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں جب پوچھا گیا کہ ہم کب تک دھرنا جاری رکھیں گے، تو میں جواب دیا کہ جب تک نواز شریف کا استعفیٰ نہیں آئے گا، تو مجھے کہا گیا کہ تو آپ کب تک کنٹینر میں رہیں گے اور میرا اس وقت بھی یہی جواب تھا کہ جب تک میں زندہ رہوں گا اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا،انھوں نے کہا کہ 70دن ایک دوسرے کے ساتھ رہنے سے آپس میں دوستیاں ہو گئیں، پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے مل کر پولیس کے ظلم کا مقابلہ کیا، دونوں نے مل کر گولیاں کھائیں اور آنسو گیس کو برداشت کیا، ہم ان قربانیوں پر عوامی تحریک کے کارکنوں کو داد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جب عوامی تحریک کے لوگ چلے گئے ہیں تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ عمران خان بھی یہاں سے چلا جائے گا؟ میں جب تک زندہ ہوں یہاں ہی موجود رہوں گا اور نواز شریف کا استعفیٰ لے کر ہی جائیں گےاور اس دوران غریبوں اور مظلوموں کی آواز بنتے رہیں گے، ہم لوگوں میں شعور کی لہر دوڑا دیں گے اوریہ لوگ اس عوام کا مقابلہ کر نہیں سکیں گے، دھرنا جاری رہے گا اور جب پیسہ ختم ہو جائے گا تو سب لوگ چلے جائیں گے تب بھی میں تمبو لگا کر یہاں موجود رہوں گا۔