پیر, 20 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): نیپال میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک جب کہ 35 کے قریب زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق نیپال کے شمال مغرب میں مسافروں سے بھری ہوئی بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 35 کے قریب زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور بس کی چھت بھی مسافروں سے بھری ہوئی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ایمز ٹی وی (ملتان) ملتان کی رہنے والی ایک 20لڑکی سونیا نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ 23اکتوبر کو لطیف نامی نوجوان نے سونیا سے زیادتی کی کوشش کی جس میں ناکام ہونے پر سونیا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے اس لڑکی کا 50فیصد جسم جھلس گیا۔ بارہ روز نشتر اسپتال میں موت سے لڑتے لڑتے بالآخر سونیا نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ ملتان کی نواحی بستی ملوک میں پیش آیا اور ملزم لطیف کو گرفتار تو کر لیا گیا تھا تاہم اتنے دن گزرنے کے بعد بھی تفتیش مکمل نہ ہو سکی۔

ایمز ٹی وی (مستونگ)بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی تو مستونگ کے قریب دشت کے علاقے میں دہشت گرد ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کر رہا تھا جو پھٹ گیا جس کے تیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دہشت گرد بھی زخمی ہوا تاہم وہ زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد جعفر ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم گزشتہ2روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ،اسپتال زرائع کے مطابق امین فہیم کو شدید کمزوری کا سامنا ہے ،ڈاکٹرز کے مطابق امین فہیم خون کے سرطان میں مبتلا ہیںاور شدید کمزوری کے باعث ان کی صحت میں بہتری سست روی کا شکار ہے ۔

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) بھارتی ریاست کیرالہ میں رہنے والے دو مسلم نوجوان عاصم خان اور دانش شیخ کو ممبئی پولیس نے پاکستانی دہشت گرد قرار دے کر پکڑ لیا اور گھنٹوں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی پولیس نے ان پر پاکستانی ہونے اور داعش کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ظلم کی انتہا یہ ہے کہ تشدد کرنے کے بعد جب وہ شدید زخمی ہوگئے تو بجائے اسپتال لے جانے کے پولیس انہیں پاکستان جانے کا کہتی رہی کہ وہ مسلمان ہیں اور وہ پاکستان چلے جائیں ۔بھارتی میڈیا پر جب ظلم کی یہ کہانی کھلی تو عوام مشتعل ہوگئی اور پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا ۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)نیپال میں گزشتہ مہینے آنے والے شدید زلزلے کے بعد کھٹمنڈو میں قائم پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے دوسرے بچے کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والا دوسرا بچہ تھا جس کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسی فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا نام 'لاہور' رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ نیپال میں 24 اپریل کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار سے بڑھ چکی ہے جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

نیپال کے آرمی چیف نے بھی گزشتہ روز فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں نیپال کی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Page 14 of 14