پیر, 20 مئی 2024


ایمز ٹی وی(پشاور) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی زہریلی شراب نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دیا ،گلبر گ میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے

پشاور کے علاقے گلبرگ میں پانچ دوستوں نے زہریلی شراب پی لی جس کے باعث 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی ہسپتال پہنچ کر چل بسے ۔ہلاک ہونے والے افراد کے گھروں میں صف ماتم بچھ گیا ،لواحقین کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب بیچنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور زہر کا کاروبار کرنے والے ان لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا


ایمز ٹی وی(لودھراں) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے،انہوں نے ماڈل ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کو بھی پکڑا ۔


پاکستان کی موجودہ سیاست صرف فراڈ اور جھوٹ پر مبنی ہے، سب سیاسی پارٹیوں نے کرپشن پر سمجھوتا کیا ہوا ہے۔حکومت کی جانب سے صحت پرکھربوں کابجٹ دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ایک خاتون ہسپتال میں فرش پرپڑی دم توڑگئی۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے لاہور کے جناح ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹرز کی لاپر واہی کے باعث ٹھنڈے فرش پر پڑی پڑی دم توڑ گئی۔


ایمز ٹی وی(تعلیم /لاہور) ووکیشنل انسٹیٹیوٹ جین مندر برائے خواتین میں آگ لگنے سے 2 طالبات سمیت5 افراد جھلس گئے ہیں


2 طالبات معمولی زخمی ہوئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالی طالبات کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ گیس سلنڈر کی لیکیج بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جلنے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ کالج میں لگنے والی آگ پر قابو پاکر آگ لگنے کی وجہ معلوم ک جارہی ہے۔


ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم ایس جناح ہسپتال کو غفلت پر معطل کر دیا ۔


وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جناح ہسپتال میں دو روز قبل مریضہ کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ۔ رپورٹ میں ایم ایس کی غفلت سامنے آنے پر وزیر اعلیٰ نے انہیں فوری طورپر معطل کرنے کے احکامات جا ری کر دیے ۔


انہوں نے حکم دیا کہ ایم ایس ، ذمہ دار ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور کسی ذمہ دارکے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔شہباز شریف نے جناح ہستپال میں مریضہ کو مناسب علاج نہ ملنے پر اظہار برہمی بھی کیا۔


ایمز ٹی وی(کوئٹہ) مغربی بائی پاس پر ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف سی اہلکار مغربی بائی پاس کے علاقے میں موجود رینج میں فائرنگ کی پریکٹس کیلئے آئے تھے کہ وہاں پہلے سے نصب بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار نفیس، سپاہی قاسم اور سپاہی عبدالرحمان سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔



امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت میں مسافر طیارہ سلپ ہو کر رن وے سے اتر گیا جس کے باعث 15مسافر زخمی ہو گئے


گووا ائیر پورٹ پر نجی کمپنی ائیر ویز کا طیارہ سلپ ہو کر اچانک رن وے سے اتر گیا جس کے باعث 15مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مغربی انڈیا کے ائیر پورٹس کا انتظام سنبھالنے والی بھارتی نیوی کے حکام نے کہا ہے کہ ابھی تک حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارہ رن وے سے کیسے سلپ ہوا ۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب گووا میں سیاحت اپنے عروج پر ہوتی ہے اور ہزاروں سیاح گووا میں ساحل سمندر پر آکر لطف اندوز ہوتے ہیں ۔بھارتی نیوی کے ترجمان ڈی کے شرما نے بتا یا ہے کہ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور باقی تمام کو بحفاظت طیارے سے اتارا گیا ۔دوسری جانب جیٹ ائیر ویز کے حکام کاکہنا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کرنے کے لیے تیار تھا کہ اچانک سلپ ہو کر رن وے سے اتر گیا

ایمز ٹی وی(لاہور) کوٹ لکھپت میں آتشزدگی میں زخمی ہونے والے باپ بیٹی بھی ہسپتال میں دم توڑ گئے پولیس نے نعشیں مردہ خانے بھجوا دیں۔ معلوم ہو اہے کہ بینک سٹاپ کے رہائشی مظہر کے گھر میں پراسرارطور پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔


آگ کی لپیٹ میں آکر ان کی بیٹیاں 3سالہ ایمان،5سالہ مناہل اور 8سالہ کائنات بھی جھلس گئیں۔ صائمہ اور اسکی بیٹی ایمان موقع پر ہی چل بسی تھی جبکہ مظہر،مناہل اور کائنات ہسپتال میں زیر علاج تھے،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مظہر اور مناہل بھی گزشتہ روز دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں پہلے بھی جھگڑا ہوچکا ہے ، جس پر صائمہ نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ میاں بیوی میں جھگڑے کا ایک مقدمہ بھی تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہے۔ مظہر محنت مزدوری کرتا تھا اور صائمہ سے اس نے دوسری شادی کی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے

ایمز ٹی وی(ماسکو) ترکی میں قتل کر دیے جانے والے روسی سفیر آندرے کارلوف کی میت منگل کے روز ماسکو پہنچی تو ان کی والدہ اور بیوہ کی حالت غیر ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کے مطابق وینوکوو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روسی فوجیوں کے کاندھوں پر کارلوف کی میت کا تابوت اتارا گیا تو وہ روسی پرچم سے ڈھانپا ہوا تھا۔اس موقع پر روسی سفیر کی والدہ ماریا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور شدت غم سے نڈھال ہو گئیں جنہیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اوگلو نے سنبھالا۔روسی سفیر کی اہلیہ مارینا انقرہ میں اپنے شوہر کے قتل کے بعد نروس بریک ڈاون کا شکار ہو گئی تھیں جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ کارلوف کی میت کے ساتھ ماسکو پہنچیں تو ان کے ساتھ سفارت خانے کی جانب سے ایک ڈاکٹر اور ایک ماہر نفسیات بھی تھا۔

انقرہ کے ہوائی اڈے پر کارلوف کی بیوہ ہاتھ میں گلنار کے سرخ پھول تھامے اپنے شوہر کی میت کے ساتھ کھڑی نظر آئیں۔ترکی کے انٹیلی جنس ادارے کے ساتھ خصوصی گفتگو میں مارینا نے اپنے شوہر کے قتل کے وقت خوف ناک لمحوں کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں دیگر لوگوں کےساتھ زمین پر لیٹ گئی تھی ، نمائش میں بہت سے لوگ تھے۔ ہم سب ہی اس واقعے پر دہشت کا شکار تھے۔ ہسپتال کے راستے میں میرے حواس کچھ بحال ہوئے اور مجھے یقین تھا کہ میرے شوہر کی موت واقع ہو چکی ہے جنہیں گیارہ گولیاں لگی تھیں۔مارینا کے مطابق انقرہ کے میئر اور وزارت صحت کے متعدد ذمے داران اس وقت ہسپتال پہنچ گئے تھے۔ اپنے شوہر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کارلوف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا، ان کو کسی نے دھمکی بھی نہیں دی تھی، ہم نمائش میں جا رہے تھے اور یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) لاہورمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےاسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اور ان کا گارڈ زخمی ہو گئے،قسمت بیگ کو اسپتال منتقل کر دیاگیاہے،فائرنگ کےمزید2واقعات میں 2افراد کو قتل کر دیا گیا۔

اسٹیج اداکارہ اورڈانسرقسمت بیگ اپنے گارڈ کے ہمراہ گاڑی میں ہربنس پورہ میں واقع اپنےگھرجا رہی تھیں، اہلِ خانہ کےمطابق قسمت بیگ اپنی رہائش گاہ کے قریب پہنچیں تونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔

اسپتال میں ڈاکٹر قسمت بیگ کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،گارڈکےمطابق قسمت بیگ پر پہلے بھی2بار حملہ ہوچکا ہے،حملہ آور جاتے ہوئے موبائل فون اور چین بھی چھین کرلےگئے۔

قسمت بیگ کی والدہ کہتی ہیں کہ قسمت بیگ کو ٹارگٹ کرکے 3گولیاں ماری گئیں،یہ ڈکیتی نہیں ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ کے علاقے سلامت پورہ میں پیش آیا،جہاں مخالفین نے فائرنگ کرکے 36 سالہ اکبر کو قتل کردیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانےمنتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔

رائے ونڈکےقریب بھی نا معلوم افرادنے فائرنگ کرکےظفرنامی شخص کوقتل کر دیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ریاست آسام میں فائرنگ سے 3بھارتی فوجی ہلاک اور 4زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، فائرنگ کا تبادلہ علی الصبح 5بجکر 30منٹ کے قریب پیش آیا ، مسلح افراد نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا تاہم جیسے ہی فوجی قافلہ اس مقام پر پہنچا تو دھماکا ہوا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔

بھارتی فوجیوں نے جوابی فائرنگ بھی کی مگر حملہ آور فرار ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست آسام کے علاقے پنگری میں مبینہ طور پر یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے بھارتی فوجی قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 فوجی مارے گئے جبکہ چار شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کا تبادلہ علی الصبح 5بجکر 30منٹ کے قریب پیش آیا ، مسلح افراد نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا تاہم جیسے ہی فوجی قافلہ اس مقام پر پہنچا تو دھماکا ہوا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔ بھارتی فوجیوں نے جوابی فائرنگ بھی کی مگر حملہ آور فرار ہو گئے ۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی جس کے بعد اس قدر جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

Page 5 of 14