پیر, 20 مئی 2024

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام ہینکس اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان کی نئی مسٹری تھرلر فلم '’انفرنو‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاررون ہاورڈ کی یہ سنسنی خیزفلم امریکی ناول نگارڈین براؤن کی کتاب سے ماخوذ ہے، جس کی کہانی بھول جانے کی بیماری کے شکار ایک ایسے شخص کے گرِد گھوم رہی ہے۔

جو اٹلی کے ایک اسپتال میں طویل عرصے تک بے ہوش رہنے کے بعد ہو ش میں آجاتا ہے۔یہ شخص گہری نیند سے اُٹھنے کے بعد ایک پیچیدہ پہیلی کا کھوج لگانے کیلئے انوکھی مہم پر نکل پڑتا ہے، جہاں اسے خطرناک حالات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

برائن گریزراورمائیکل ڈی لوسا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ٹام ہینکس مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فلیسٹی جونز،بالی وڈ اداکار عرفان خان، بین فوسٹر، اومر سے،سڈ سے بیبٹ اوروولف گینگ شامل ہیں۔

تھرل، سنسنی اورڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال14اکتوبر کو برطانیہ جبکہ 28اکتوبر کو امریکہ کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

ایمزٹی وی(سیالکوٹ) سیالکوٹ میں تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جماعت اسلامی کے رہنما مرزا ظفر بیگ ایڈووکیٹ اور ان کے چچا زاد بھائی عمران بیگ کو قتل کر دیا

جبکہ گولی لگنے سے ان کا چھوٹا بھائی نعمان بیگ شدید زخمی ہو گیا۔

مرزا ظفر بیگ ایڈووکیٹ اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ظفر بیگ اور ان کا چچا زاد بھائی عمران بیگ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا بھائی نعمان بیگ شدید زخمی ہو گیا جسے علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ سیاسی دشمنی ہے اور درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

واقعہ کے خلاف وکلاءاور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ وکلاءنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر دیا

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی، حیدرآباد، سکھر اور سندھ کے مختلف شہروں میں اتوار کو بھی موسلادھار اور ہلکی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جب کہ شہر قائد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے،دیوار گرنے اورمختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے

شہرقائد میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں گھس آیا، شارع فیصل کے مختلف مقامات پرسیلابی صورتحال رہی، شہر کے مختلف سڑکوں اور گلیوں میں گھٹنوں گھٹنوں برساتی پانی جمع ہوگیا،

ایمزٹی وی(صحت)فاطمہ جناح اسپتال میں 4 روز قبل لائی گئی کانگو وائرس کی افغان مریضہ دم توڑ گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں برس اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعددا 12 ہوگئی ہے۔

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کے حکام کے مطابق 4 روز قبل اسپتال کے ٹی بی سینٹوریم میں لائی جانے والی خاتون کا نام فاطمہ ہے اور اسے افغانستان کے صوبے قندھار سے علاج کے لئے لایا گیا تھا تاہم وہ جان کی بازی ہار گئی ہے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 2 مزید مریض بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ اور افغان مہاجر خاتون ثریا کے خون کے نمونے کراچی بھجوائے گئے تھے اور دونوں مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جب کہ رواں برس ملک بھر میں کانگو وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔


ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مشرقی صوبے وان میں ایک کار میں بم نصب کر کے دھماکے سے اُڑادیا گیا،کار بم دھماکے کے ذریعے قریبی پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھاجس میں 50کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے۔


زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 40 سے زائد زخمیوں کا علاج جا ری ہے جن میں 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران ترکی کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکا ہے جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ حالیہ فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پرجہاں انتظامی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے وہیں ترکی کو امن و امان کے حوالے سے کئی مشکلات اور چیلینجیزکا سامنا ہے۔

حملے کی ذمے داری اب تک کسی مذہبی یا عسکری تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانس میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں ساٹھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سےآٹھ کی حالت نازک ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی فرانس میں ٹرین مین پلیہ اور لونل شہروں کے درمیان سفر طے کرتے ہوئے درخت کے ایک تنے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 60 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سےآٹھ کی حالت نازک ہے جبکہ ٹریک آمدورفت کیلئے بند ہے۔

حکام کے مطابق درخت شدید طوفان کے باعث ریل کی پٹری پر گرگیا تھا جبکہ جائے حادثہ دور ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکل درپیش آرہی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ترک شہردیاربکر میں کاربم دھماکےکےنتیجےمیں تین پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے.

تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار بکر میں دھماکہ پولیس دفتر کے قریب ہوا.دھماکےکےنتیجےمیں تین پولیس اہلکار سمیت چھ شہری جاں بحق جبکہ درجنوں افرادزخمی ہوئے.

دھماکے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات کاآغاز کردیا.دھماکہ اس قدر شدید تھاکہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئےاورعمارتوں کو نقصان پہنچا.ترک حکام نے حملےکا الزام کرد عسکریت پسندوں پر عائد کیا ہے.

یاد رہے کہ رواں سال جون میں ترکی کے شہر استنبول میں ایک پولیس بس کے قریب دھماکے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

واضح رہے کہ رواں برس ترکی کے مختلف شہروں میں کئی بم دھماکے ہوچکے ہیں جن میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں.

ایمزٹی وی(صحت)ابتدائی طبی امداد نہ ملنے پر کئی افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مگر کراچی کی ایک منفرد ایمبولینس سروس اس مسئلے کا بہترین حل ہے۔ کراچی میں سات سال قبل جدید سہولیات سے آراستہ امن ایمبولینس کا آغاز ہوا۔ حادثے کا شکار زخمی ہویا سخت اذیت میں متبلاء مریض،بر وقت اسپتال منتقل کرنے کیلئے اس سروس کی خدمات بے مثال رہی ہیں۔امن فاونڈیشن کا قافلہ بڑھتا گیا اور اب 65 سے زائد ایمبولینسزلاکھوں انسانوں کی زندگیاں محفوظ کررہی ہیں۔

ایمبولینس میں ہی موجود ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اسے سب سے منفرد بناتی ہیں۔امن فاونڈیشن صرف ایمبولینس سروس ہی تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا ووکیشنل کورسز، امن ٹیگ قائم کردیا گیاجہاں نو سے زائد ٹیکنکل کورسز روزگار حاصل کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ پبلک اینڈ پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت امن فاونڈیشن ٹھٹہ اور سجاول میں رواں سال 23 ایمبولینس سروس کا آغاز ہوگا۔ اس سروس کی ایک ایمبولینس کی مالیت 65 لاکھ سے زائد ہیں۔ امن مشن ہیتلھ پروگرام کے تحت ذہنی مریضوں کو گھراور میڈیکل کیمپ پرعلاج معالجہ مہیا کیا جاتا ہے۔

ایمزٹی وی(صحت)متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کے پہلے آپریشن میں ایک مریض کے پھیپھڑوں سے 15 سرطانی رسولیاں نکالی گئی ہیں۔ بھارت میں خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی رسولی نکال دی گئی یہ آپریشن ابوظہبی کے اسپتال میں کیا گیا تاہم اس میں غیرمعمولی محنت، مہارت اور وقت درکار تھا۔ ڈاکٹروں نے پہلے مریض کو کئی ہفتوں تک کیموتھراپی سے گزارا لیکن اس عمل میں رسولیاں مزاحم تھیں جن کی بڑی تعداد کی وجہ سے نوجوان کے پھیپھڑے کو نکالنا ہی واحد حل تھا تاہم ڈاکٹروں نے 8 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد 15 رسولیاں الگ کیں۔

گوجرانوالہ میں معذور لڑکی کے پیٹ سے 12 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی ڈاکٹروں کے مطابق رسولیوں کی جسامت 0.8 سینٹی میٹر سے 8 سینٹی میٹر تک ہے اور انہیں نکالنے کے بعد مریض کا پھیپھڑا بچ گیا ہے۔ آپریشن کے بعد چند گھنٹوں تک مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور پھر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں مزید ایک دن رکھا گیا جس کے بعد مریض کی حالت نارمل ہوگئی اور وہ تیزی سے صحت یاب ہونے لگا۔ اس سے قبل 12 ہفتے کی کیمو تھراپی کے بعد کینسر کو روک دیا گیا تھا تاہم لیزر کے ذریعے ایک ایک کرکے ٹیومر نکالے گئے ہیں۔

ایمزٹی وی(صحت)قدرتی وسائل سے مالامال مرادعلی شاہ کے آبائی گاؤں جھانگارا کا اسپتال خود برسوں کا مریض لگتا ہے۔ڈاکٹر موجود ہیں نہ مریضوں کو سہولتیں میسر ہیں۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ کےآبائی گاؤں جھانگارا کےاسپتال کسی جنگ زدہ علاقےکامنظر پیش کرتاہے۔ گاؤں جھانگارا کے مکینوں کیلئے اسپتال میںکوئی مسیحا نہیں۔ گاؤں میں کوئی بیمار ہوجائے یا حادثے کی ایمرجنسی کی صورت میں علاقے مکینوں کو شدید دشواری ہوتی ہے۔

سندھ کی کمان سنبھالنے والے مراد علی شاہ کا آبائی گاؤں تیل و گیس جیسی معدنیات سے مالامال ہے لیکن سہولیات سے محروم لوگوں کودرد کی دوا کیا ملے، یہاں تو اسپتال کھنڈر،ایکسرے روم کو تالے اورڈاکٹروں کا کوئی اتا پتہ نہیں۔

Page 10 of 14