پیر, 20 مئی 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے بس کنڈیکٹر زخمی ہو گیا ۔

کراچی میں عبدللہ کالج کے باہر پولیس اہلکارں کی فائرنگ کے نتیجے میں بس کنڈیکٹر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مقامی افراد نے پولیس اہلکاروں کو گھیر لیا جس کے بعد پولیس نے چاروں پیٹی بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ غلطی سے ہوئی جس کا مقصد کسی کو بھی نشانہ بنانا نہیں تھا تاہم واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بس کنڈیکٹر کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو ا تاہم اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ایمز ٹی وی(کراچی) منگھوپیرکے علاقے میں دہشتگردوں سے مقابلے میں رینجرز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ اہلکار کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

منگھوپیر میں رینجرز نے رات گئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو اس دوران علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے رینجرز کا جوان شدید زخمی ہوگیا۔ اس دوران دہشتگرد مقابلے کے دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

رینجرز کے زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

نمائندہ کی جانب سے واقعے سے متعلق منگھوپیر پولیس سے رابطہ کرنے پرافسران نے لاعلمی کا اظہار کیا

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) حریت رہنما یٰسین ملک کی حالت تشویشناک ہونے پر سنٹرل جیل سرینگر سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یسین ملک کی حالت خراب ہونے پر انہیں سینٹرل جیل سرینگر سے شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائیس منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان حریت رہنماوں کوقید میں رکھنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارتی فوج انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ایک اور کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بنا۔ نہتے بائیس سالہ جاوید میر کو ضلع بڈگام میں شہید کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق جاوید میر کالج کا طالبعلم تھا اور وہ کسی بھی مظاہرے میں شریک نہیں تھا

ایمز ٹی وی(ملتان) قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طورپرملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔


قندیل بلوچ قتل؛ مفتی قوی نے پولیس کے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا
اسپتال ذرائع کے مطابق بلڈ پریشربڑھنے کے باعث مفتی عبدالقوی کی حالت خراب ہوئی تاہم طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔


ایمز ٹی وی(رحیم یار خان) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدارآنی جانی چیز ہے لہذا عوام کاخیال رکھناچاہیے یہ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن فائدے کے لیے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔


رحیم یارخان میں صحت پروگرام کے اجراء کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قرض چکانے کے لیے غریب اپنے گھر تک بیچ دیتے ہیں، غریب قرض لیتے ہیں اور قرض چکانےکی سکت نہیں رکھتے لہذا جو لوگ اپنا علاج خود کرانے کے وسائل نہیں رکھتے یہ پروگرام ان کےلیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مسئلے کا احساس اور ادراک ہے اور پچھلے دور حکومت میں گردوں کے علاج کا پروگرام دیا تھا لیکن کاش کے نئے آنے والوں نے ایسے پروگرامز کو جاری رکھا ہوتا۔


نوازشریف نے کہا کہ اقتدارآنی جانی چیز ہے لہذا عوام کاخیال رکھناچاہیے یہ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن فائدے کے لیے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سی روایت دیکھی ہیں کہ غریبوں پر پیسا خرچ نہیں کیا جاتا، کئی لوگ اپنی جائیداد بیچ دیتے ہیں اور پھر بھی علاج کی سہولیات انہیں میسر نہیں ہوتی جب کہ پاکستان میں ایسےبھی لوگ ہیں جن کے پاس اسپتال سے گھر جانے کے پیسے نہیں ہوتے تاہم اب حکومت 50 نئے اسپتال بنا رہی ہے جہاں غریب کو علاج کے لیے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کرنا پڑے گا، غریب لوگوں کےعلاج کے لیے جتنا پیسا لگانا پڑا لگاؤں گا۔


وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے مسلم لیگ(ن) نے ہی بنائی، کسی اورپارٹی سے کیوں نہیں پوچھا جاتا انہوں نے موٹروے کیوں نہیں بائی اورہم اسے اب لاہور سے کراچی تک بنارہے جب بلوچستان میں بھی اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے،ہماری حکومت نے ہی ریلوے کو اپ گریڈ کیا جب کہ پی آئی اے کو بھی اس کے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کراچی کے حالات بھی ہماری حکومت نے ٹھیک کئے اورہم نے ہی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی جب کہ بہت جلد قوم کو اس ناسور سے نجات مل جائے گی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اورپولیس کے جوانوں اورافسروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کا کیا حال تھا لیکن 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے جب کہ لوگوں کو بجلی سستی بھی ملے گی، آج ملک بھر میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں کم ہیں جب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی 5 بہترین مارکیٹوں میں ہوتا ہے۔


ایمز ٹی وی(کراچی) نیو کراچی شفیبرق موڑ کے قریب گاڑیوں کی نم پلیٹ بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فیکٹری کی چھت گر گئی۔

نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب گاڑیوں کی نمبر پلیٹ بنانے والی فیکٹری میں اچانک بوائلر پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رفیق اور سلمان شامل ہیں۔
فائر بریگیڈ افسر عارف منصوری نے بتایا دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت گر گئی، فیکٹری میں آگ بھی لگی جسے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا۔


پولیس نے متاثرہ فیکٹری کو بند کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ دھماکا اس جگہ ہوا جہاں رنگ کا سامان رکھا گیا تھا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک اسپتال میں آگ لگنے کے باعث تئیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

آگ لگنے کا یہ واقعہ بھونیشور شہر کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا، جہاں شار ٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں تئیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔


ایمزٹی وی(لودھراں) تیز رفتار مسافر بس اُلٹ گئی جس میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں مسافربس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، بس صادق آباد سے لاہور جا رہی تھی۔

ایمز ٹی وی (صحت)ماہرین صحت اور ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ درد کم کرنے والی بعض ادویہ ( پین کلِرز) کا زائد استعمال دل کے دورے اور امراضِ قلب کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

دنیا بھر میں لاکھوں مریض ایسے ہیں جو درد دور کرنے کے لیے پین کِلرز کھاتے ہیں اور غیر شعوری طور پر ان کے عادی ہوچکے ہیں۔ لیکن اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئبیوپروفِن سے جان چھڑائیں کیونکہ اس کا زائد استعمال آپ کے دل کے لیے اچھا نہیں۔اس سے قبل بھی بعض مطالعات اور سروے سے ظاہر ہوا تھا کہ کچھ درد دور کرنے والی دوائیں دل کی دھڑکن کو سست کردیتی ہیں اور ان کا بے تحاشہ استعمال دل کے دورے کی وجہ بھی بن سکتا ہے اور فالج کا حملہ بھی ہوسکتا ہے۔


یہ دوائیں تکنیکی طور پر COX-2 انہیبیٹرز کہلاتی ہیں اور سوزش اور درد میں عام کھائی جاتی ہیں۔ تاہم ایک اوربرطانوی تحقیق بتاتی ہے کہ آئبیوپروفِن کا خطرہ اتنا زیادہ نہیں ہے۔تاہم اب جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور برطانیہ میں 10 سال تک مطالعہ کیا گیا جہاں قریباً 10 لاکھ افراد پر 10 سال تک اس دوا کے اثرات نوٹ کیے گئے۔ ا

ن میں سے اٹلی کے گروپ نے بتایا کہ درد دور کرنے کے لیے جن مریضوں نے آئبیوپروفِن کھائی تھی ان میں سے 92 ہزار افراد کو ہارٹ فیل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس تحقیق سے ایک بات اور معلوم ہوئی ہے کہ اگر کوئی 14 روز تک مسلسل یہ دوا کھائے تو دل کے دورے سے اسپتال جانے کا خطرہ 19 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ڈاکٹروں نے درد کی دوا لینے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ یاد کرلیں کہ ان 7 دواو¿ں سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ان دواو¿ں میں ڈائکلوفینک، آئبیوپروفِن، انڈومیتھاسن، کیٹورولیک، نائمسولائیڈ، اور پائروکسیکمم شامل ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیپروکسن کا خطرہ کم یعنی 16 فیصد اور کیٹورولیک کا سب سے ذیادہ 83 فیصد ہوتا ہے۔

ایمز ٹٰ وی(لاڑکانہ) لنک روڈ پر واقع باڈہ پل کا کچھ حصہ خستہ حالی کی وجہ سے ٹوٹ جانے کی وجہ سے تانگہ دریا میں جا گرا جس کے سبب دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاڑکانہ لنک رود پر واقع باڈرہ پل کا لچھ حصہ درمان میں سے ٹوٹ گیا اوراُس پر سے گذرنے والا ٹانگہ سواریوں سمیت دریا میں جا گرا جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جاں بحق ہونے والی افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال کر قریبی واقع تعلقہ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کو گذرے ایک گھنٹہ ہونے کے باوجود اب تک جائے وقوعہ پراب تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی نمائندوں کے نہ پہنچنے کے باعث امدادی کارروائی کا آغاز نہیں ہو سکا ہے تا ہم مقامی دیہاتیوں کی جناب سے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں ڈوبنے والے افراد کو ریسکیو کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر لوگوں کی کافی تعداد جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا،علاقہ مکینوں نے پل کی خستہ حالی اور انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے پل کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا

Page 7 of 14