پیر, 20 مئی 2024


ایمز ٹی وی(کراچی) شہرقائد کے علاقے منگھوپیر میں واحد عرف صدر بش مارا گیا ملزم پر قتل بھتہ خوری اور اغوا کے مقدمات درج تھے۔

کراچی کے علاقے منگھو پیر محمد خان چوکی کے قریب پولیس موبائل پر کریکرحملہ کیا گیا جس میں اے ایس آئی سرفراز زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس موبائل چوکی کے قريب تعینات تھی۔پولیس نے موٹرسائکل سواروں کو رکنے کااشارہ کیاجس پر دہشت گردوں نے موبائل پرکریکر پھینک دیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے1 حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے مارے جانے والے شخص کی شناخت واحد عرف صدر بش کے نام سے ہوئی ہےملزم کے خلاف دودرجن سے زائد تھانوں میں قتل بھتہ خوری اور اغوا کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہےکہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا

ایمزٹی وی(کراچی) ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا سی ٹی اسکین کلئیر قرار دیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹروں کے پینل نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔


ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کے مطابق 12 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے فاروق ستار کا مکمل معائنہ کیا جب کہ سی ٹی اسکین اور بلڈ ٹیسٹ کلئیر آنے کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم انہیں آرام کی اشد ضرورت ہے اس لئے انہیں مزید 5 روز اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ حادثے میں فاروق ستار نے 4 سے 5 قلابازیاں کھائیں اور انہیں ظاہری طور پر خراشیں آئی ہیں لیکن نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ تھکاوٹ کا شکار تھے جس کی وجہ سے انہیں نیند کی گولیاں دی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد سے کراچی آرہے تھے کہ نوری آباد کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں فاروق ستار اور ان کے 3 محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ایمزٹی وی(پشاور) ورسک روڈ پر دھماکا، سات پولیس اہلکار زخمی

پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر درمنگو کے مقام پر سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

زرائع کے مطابق ریپیڈ رسپانس فورس کی وین معمول کی گشت پر تھی کہ درمنگو قبرستان کے قریب پولیس وین کو نشانہ بنایا


گیا جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے

اور بم دھماکےکے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کو حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ سیکیورٹی فوسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے


(کراچی) شہر قائد کے منتخب مئیر وسیم اختر نے اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

مئیر کراچی اور متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے ضمانت کی درخواست جلد نمٹانے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف ایک دن میں 20 مقدمات قائم کئےگئے جب کہ ضمانت کی درخواستیں بھی التواء کا شکار ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کا مئیرہونے کے باوجود وہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر 48 روز سے جیل میں قید ہیں اس صورت حال میں شہر کی خدمت ممکن نہیں، اس لیے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ زیرالتوا درخواستوں کو جلد نمٹانے کے لیے انتظامی حکم جاری کیا جائے۔


وسیم اختر ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کی روشنی میں وسیم اختر ، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا علاج کرایا جس کے باعث 19 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد وسیم اختر اور انیس قائم خانی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پولی کلینک کرپشن از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپتالوں کی حالت زار پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا حکومت نئے اسپتال بنانے کے اعلانات کرتی ہے پہلے پرانے تو ٹھیک کر لیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کیڈ نے کہا کہ قواعد نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں کے مستقل سربراہوں کا تقرر نہیں ہو سکا۔

 

دوسری جانب عدالت نے کہا یہاں قواعد تک نہیں بنائے آپ نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ قواعد مرتب کر کے دو ہفتوں کے اندر اسپتالوں کے سربراہان کا تقرر کیا جائے۔
پمز ہسپتال کے تمام وینٹی لیٹر فعال ہونے کی رپورٹ پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایسی رپورٹ دیتے ہوئے کسی کو خوف بھی نہیں آتا۔ قواعد نہ بنے تو سخت کارروائی کریں گے۔


ایمز ٹی وی(دادو) صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں لغاری برادری کے دوگروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔

صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں لغاری برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا ہے جو تصادم سے صورت اختیار کر گیا ۔

برادری کے اس تصادم میں 10افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پورےعلاقے میں صورتحال کشیدا ہوگئی ہے ۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کر دی جو بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایمزٹی وی(صوابی) کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے سینکڑوں طلباء کی طبیعت ناساز ہوگئی

 

خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی کے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضرِ صحت کھانا کھانے کے باعث 160 سے زائد طلباء کی حالت غیر ہوگئی جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔

ڈی پی او صوابی اور اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم صوتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور چلڈرن وارڈ خالی کروالیے گئے ہیں۔

کیڈٹ کالج میں 590 طلبا زیر تعلیم ہیں دیگر متاثرہ بچوں کے میڈیکل چیک اپ کے لیے انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی ٹیموں کو کالج میں طلب کرلیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے مضر صحت کھانے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے نوشہرہ اور مردان سے ایمبولینسز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ مضر صحت کھانا کھانے سے بچوں کو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں جن کی تعداد 180 تک پہنچ گئی ہے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا میں ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث دریا میں جاگرا۔

امریکی ریاست میساچوسٹس کے علاقے میں ایک شخص تیز رفتاری کے باعث ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک سمیت دریا میں جاگرا۔

حکام کے مطابق ٹرک کو دریا سے نکال لیا گیا اور متاثرہ شخص کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل نشا ملک نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نشا ملک نے لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئی جس کے بعد اہل خانہ نے قریبی تھانے اطلاع دی۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردی۔ پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ ’’اداکارہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی‘‘۔

پولیس نے مزید تفتیش کے لیے اہل خانہ کے بیان قلمبند کرلیے ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ’’اداکارہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے لائی جائے گی۔

 نشا ملک نے 8 ماہ قبل شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اپنی صلاحیتوں کے باعث بہت تیزی سے شہرت حاصل کررہی تھیں جبکہ 2013 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم بیسٹ آف لک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔



ایمزٹی وی (کراچی)سانحہ عباس ٹاؤن سمیت سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد کو قتل کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کے

گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار خطرناک ملزم کے سنسی خیز انکشافات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ ملزم عمر فاروق عرف فرید اللہ عرف عارف ولد شیراز خان نے دوران تفتیش بتایا ہے

کہ وہ کچھ عرصہ قبل تک ایک مقامی اسپتال میں ڈسپینسر تھا جس کے بعد اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ولی الرحمان گروپ کے لوگو ں سے بنا اور وہ ٹی ٹی پی میں شامل ہوگیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے سب سے پہلے معمولی جرائم کیے جس کے بعد دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بڑی کارروائیاں کرنے لگا، اس کا مزید کہنا تھا کہ عباس ٹاؤن دھماکے سے پہلے مجھے وہاں دیگرساتھیوں کے ساتھ 3 دن تک ریکی کرنے کے لیے بھیجا گیا

جب کہ بم دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی بھی اس نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر ماڑی پور سے چوری کی تھی جس کے بعد اس گاڑی کو بارود سے تیار بھی اس نے کیا تھا،

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے عباس ٹاؤن دھماکے کے وقت بارود سے بھری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا جبکہ انڈس پلازہ سپر ہائی وے پر دھماکا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرکیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم دھماکوں کے علاوہ شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم نے دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے 8 دہشت گردوں پر مشتمل ایک خطرناک ٹیم بنا رکھی تھی

جس میں اکبرعرف پڑانگ، رمین عرف طور، عرفان عرف لاندھی والا، غنے، شاہ حسین اور دیگر دہشتگرد شامل تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے شہرکے مختلف علاقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد کو بیدردی سے قتل کیا،


ملزم نے بتایا کہ جو بھی سیاسی ورکر ان کے راستے میں رکاوٹ بنا اس کو قتل کردیا، ملزم نے افغانستان میں تربیت بھی حاصل کی جبکہ ٹی ٹی پی کراچی کے امیر کے حکم پر تاجروں سے جبری بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے۔

 

Page 9 of 14