ھفتہ, 28 دسمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) 49 سالہ وہاب چشتی عرف اینجل اور 47 سالہ حمید چشتی عرف بینی پر منشیات سے جڑی دہشت گردی اور کولمبیا میں سر گرم باغی تنظیم فارک (ریوولیوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا)کو اسلحہ فراہم کرنے اور غیر قانونی طور پر میزائل لانچرز فروخت کرنے کا الزام ہے۔ حمید اور وہاب کو اسپین نے گزشتہ برس اپریل میں امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا اور اب انہیں امریکی شہر نیویارک پہنچادیا گیا ہے جہاں انکے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر کا الزام ہے کہ چشتی برادران نے نمونے کے طور پر ایک کلوگرا م ہیروئن ہالینڈ میں ان افراد کے حوالے کی ، جو انکے خیال میں فارک باغی تھے، پھر ان فرضی باغیوں نے جب یہ کہا کہ وہ کولمبیا میں اپنی تجارت کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدنا چاہتے ہیں تو یہ دونوں بھائی انہیں ہتھیار فروخت کرنے پر بھی راضی ہوگئے۔ جب حمید چشتی نے میزائلوں کے بدلے پیسہ وصول کرنے کے اپنے بینک اکاونٹ کی تفصیلات مبینہ خریداروں کے حوالے کیں تو جون 2014 میں ان دونوں بھائیوں کو اسپین میں گرفتار کرلیا گیا۔ اگر ان دونوں بھائیوں کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں پچیس سال سے لے کر عمر قید تک کی سزائیں ہو سکتی ہیں اور یوں انہیں باقی عمر امریکی جیلوں میں گزارنا پڑ سکتی ہیں۔

ایمز ٹی وی(صحت):کانٹییکٹ لینس جہاں آنکھوں کی خوبصور تی بڑھا نے کا ذریعہ ہیں وہاں انفیکشن پیدا کرنے کابھی سب سے بڑا سبب ہیں۔تحقیق سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ جو لوگ کانٹیکٹ لینس کا استعمال ذیادہ کرتے ہیں ان کی آنکھوں میں مختلف قسم کے جراثیم پیدا ہوتے ہیں جو کہ انکی آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں صرف یہی نہیں کانٹیکٹ لینس پہنے والوں کی آنکھ کی اردگرد کی جلد میں بھی وہ جراثیم قیام پزیرہوجاتے ہیں سے جلدی امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ چنانچہ لوگوں کو چاہیے کہ فیشن کی دوڑ میں صحت کے لوازم کا بھی خاص خیال رکھیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کے الیکٹرک یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے باز نہیں آئی۔کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث عوام کی بڑی تعداد سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے تیار کیے جانے والے پروگرام،مذاکرے ،انٹرویو اور دستاویزی فلمیں نہیں دیکھ سکی۔ان پروگراموں کی تیاری اور نشریات پر مختلف اداروں اور سرکار کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے تھے تاکہ نئی نسل کی یوم دفاع پاکستان کے پس منظر اور دفاع وطن کے حوالے سے مستقبل کے لیے ذہن سازی ہوسکے تاہم کے الیکٹرک کو حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی کوئی ہدایت موصول نہ ہونے کے باعث سرکار کی میڈیا پر چلائی جانے والی مہم غیر موثرہوکررہ گئی۔بیشتر گھروں میں والدین نے اپنے بچوں کو یوم دفاع وطن کے حوالے سے پروگرام دیکھنے کی تاکید کی تھی تاہم بچے جب ٹی وی کے سامنے بیٹھے تو کسی نہ کسی علاقے میں لوڈشیڈنگ کا وقت ہوگیا اور اگر اس علاقے میں ڈھائی گھنٹے بعد بجلی آگئی تو کیبل والے علاقے کی بجلی فیل ہوگئی۔ شہریوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کے الیکٹرک سے یہ ضرور معلوم کیا جائے کہ آخر اتوار کو تعطیل کے باوجود سسٹم پر وہ کونسا لوڈ تھا جو لوڈشیڈنگ کا باعث بن گیا؟۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یقینا ”بے اختیار حکومت“ یہ معلوم نہیں کرپائے گی کیونکہ ”با اختیار کے الیکٹرک“ نے زائد بلنگ اور بجلی چوروں کی سزا عام صارفین کو دینے کا معمول بنایا ہوا ہے ،جب حکومت کے الیکٹرک کے اس ڈاکے کو کنٹرول نہیں کرپائی تو وہ محض یوم دفاع پر لوڈشیڈنگ کا کیا نوٹس لے پائے گی۔

ایمزٹی وی(کالام)جنت نظیر وادی کالام میں تفریحی فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے علاقے میں امن قائم ہونے کے بعد تفریحی سرگرمیوں کی بحالی پر عوام کو مبارکبادپیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وادی کالام میں تفریحی فیسٹیول کے تیسرے روز سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ آرمی چیف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں عوام کو تفریحی سرگرمیاں بحال ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے بعد سوات میں مکمل امن قائم ہے۔ دہشت گرد اب دوبارہ سوات نہیں آ سکیں گے، فوج کی کوششوں کی بدولت تفریحی سرگرمیاں ممکن ہو گئیں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ امن اور خوشحالی کا دور چل پڑا ہے، فوج اندرونی اور بیرونی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

فیسٹیول کے دوران کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں مقامی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ کالام فیسٹیول میں ملک بھر سے آئے سیاح شریک ہیں۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا یوم دفاعِ پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ، غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت تھا. عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور پاکستانی عوام نے جنگ کے زمانے میں حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا. ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی اپنے وطن کے ہر ایک کونے کے دفاع کے لیے قربانی دینے کو تیار تھا. گذشتہ روز یعنی 6 ستمبر کو پورے ملک میں یوم دفاع پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ اس عہد کی تجدید کی گئی کہ پاکستان کی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا.

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کے زیر صدارت منعقدہ بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے حالیہ اجلاس میں جامعہ کراچی کی جانب سے31طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 07طلباوطالبات کو ایم فل کی اورایک کو ڈی ایس سی کی ڈگری دے دی گئی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)ہنگری سے مزید تین ہزار تارکین وطن جرمنی پہنچ گئے جہاں پہلے سے موجود مہاجرین نے ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنگری سے جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن کی مجموعی تعداد تیرہ ہزار ہو گئی ہے۔ ہنگری سے آنے والے مہاجرین ریل گاڑیوں سے باہر نکلے تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ رنگا رنگ غبارے اٹھائے یورپی شہریوں نے مہاجرین کا استقبال کیا اور انہیں پانی، خوراک اورملبوسات پیش کیے۔ تارکین وطن کو عارضی رہائش گاہوں تک پہنچانے کیلئے بسیں پہلے ہی تیار کھڑی تھیں۔ عارضی رہائش گاہیں ملک بھر کی سرکاری عمارتوں، ہوٹلوں اور فوجی بیرکوں میں قائم کی گئی ہیں۔ جرمن چانسلر انجلا مرکل نے پناہ گزینوں کیلئے تین ارب پینتیس کروڑ یورو کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف آسٹریا کے شہریوں نے تارکین وطن کیلئے دروازے کھول دیئے ہیں اورانہیں لینے کیلئے سیکڑوں کاروں پر مشتمل قافلے ہنگری پہنچنا شروع ہو گئے ہیں