Reporter SS
محکمہ بورڈزوجامعات نےجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےشعبہ فارماکولوجی کےچیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر مغل کو ڈین بیسک میڈیکل سائنسز مقررکردیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر مغل کو 3 سال کیلئے ڈین فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز مقرر کیاگیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر مغل گریڈ 21 کے پروفیسر اورفارماکولوجی میں پی ایچ ڈی فیلو ہیں، انہوں نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں 2016 میں شمولیت اختیار کی اس سے قبل وہ ڈائو یونیورسٹی میں بحیثیت پروفیسر خدمات انجام دے رہے تھے۔
پروفیسر مغل امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کے 2004 سے رکن بھی ہیں، ان کے مقامی اور بین الاقوامی جرنلز میں 40 سے زائد ریسرچ پیپرز بھی شائع ہوچکے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے پروفیسر مغل کو ڈین بیسک میڈیکل سائنسز مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دینگے۔
بھارت نے بنگلادیش کو جیت کے لیے185رنز کا ہدف دےدیا۔
بھارتی کرکٹر ز نےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنزاسکور کیے۔کپتان روہت شرما 2 ، راہول 50، سوریا کمار یادیو 30ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
بنگال ٹائیگرز کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
گروپ 2 میں اس وقت بنگلادیش اور بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اورتیسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
یہ میچ بھارت سمیت بنگلادیش کے لیے جیتنا ضروری ہے، اس کے علاوہ اگر بنگلادیش نے اس میچ میں فتح حاصل کی اور پاکستان نے کل جنوبی افریقا کو ہرادیا تو پاکستان کے لیے بھی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گی۔
کراچی: یونیورسٹی بزنس اسکول کے زیر اہتمام ینگ انٹرپرینیور زکنونشن 2022 ء جمعرات03 نومبر2022 ء کو صبح 10:00 بجے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔
شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم سیدسردارعلی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔
دیگر مقررین میں برگرلیب کے سی ای اوخضر بیگ،ملکہ فوڈز کے سی ای اوفیصل مبین،ڈپٹی جنرل مینجرمارکیٹنگ (لکی ون)،احمد رؤف عیسیٰ سی ای او ٹیلی مارٹ،اسماعیل فوڈانڈسٹریز کے عارف حسین ودیگر شامل ہیں۔
کراچی: انڈونیشیاء کی یونیورسٹی آف سمیترا اُتاراکے 12 اسکالرتحقیقی تربیت کےلئے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق انڈونیشین یونیورسٹی کے اسکالر دراصل انڈونیشی نوجوان سائنسدانوں کے لئے متعین شدہ آئی سی سی بی ایس اور کامسٹیک اسکالرشپ پروگرام کے تحت تحقیقی تربیت کی تکمیل تک آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں قیام کریں گے، اس دوران وہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں کیمیاء اور مالیکولر میڈیسن کے مختلف شعبوں میں تحقیقی تربیت حاصل کریں گے۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے انڈونیشی اسکالرز کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا شمارترقی پذیر دنیا کے بہترین حیاتیاتی اور کیمیائی علوم کے اداروں میں ہوتا ہے، بین الاقوامی مرکز اپنی نوعیت کا واحد پاکستانی تحقیقی ادارہ ہے جونہ صرف آئی ایس او سے سند یافتہ ہے بلکہ "یونیسکوسینٹر فار ایکسلینس کیٹیگری 2 انسٹی ٹیوٹ" کے منصب پر بھی فائز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جوائینٹ وینچر سے دوبرادر ممالک میں سائینس اور ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا، اس سے مستقبل کے نئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کا موقع بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ پروگرام انڈونیشی نوجوان سائینسدانوں کی تحقیقی تربیت کا بہترین وسیلہ ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے یونیسیف ایجوکیشن پارٹنرز گروپ کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی نقل مکانی کے موضوع پر منعقدہ عالمی ڈونر کانفرنس میں پاکستان میں سیلاب اور آفریکا میں قحط سالی سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعلیم کی بحالی پر بات ہوئی۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی اور خاص طور پر سندھ میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصانات کے متعلق عالمی کمیونٹی کو آگاہ کیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ سیلاب سے 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئےہیں، جس میں سے 46 فیصد بچیوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔
سید سردار شاہ نے عالمی ڈونرز کمیونٹی کو بتایا کہ سندھ میں 20602 اسکولز عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ بحالی کے عمل میں کے دوران سیلاب کی وجہ سے کمزور ہونے والی عمارتوں میں بچوں کو نہیں بٹھایا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ کافی اسکولز کی عمارتیں کمزور ہوچکی ہیں حفاظتی معیار کے حساب سے ناقابل استعمال ہیں، صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس وقت تدریسی عمل کی بحالی سب سے بڑا چیلینج ہے، ہمیں اس وقت ٹینٹ کلاسز شروع کرنے لیے 20 ہزار ٹینٹس کی ضرورت ہے۔
یونیسیف ایجوکیشن پارٹنرز گروپ کانفرنس میں عالمی برادری نے سندھ میں فلڈ ریسپانس کی تعریف کی اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہو کہا کہ درست عداد و شمار ہونے کے سبب سندھ میں امداد اور بحالی اقدامات میں آسانی ہو رہی ہے اور سندھ نے اپنا کیس صحیح انداز میں پیش کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے گلوبل پارٹنر سے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہمیں آئندہ اسکولز کے لیے ایسی عمارتیں تعمیر کرنی ہیں جن پر موسمی اثرات کم سے کم تر ہوں۔
سڈنی: قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔
سڈنی میں ٹیم ڈاکٹر نجیب نے پریس کانفرنس میں فخر زمان کی انجری کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے تسلیم کیاتھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دسیتاب نہیں ہوں گے۔
ٹیم ڈاکٹر کے مطابق فخر زمان کو نیدر لینڈز کے خلاف کھلا کر رسک لیا تھا، کبھی کامیابی مل جاتی ہے لیکن فخر کے معاملے میں ایسا نہیں، بدقسمتی سے انکی انجری نے دوبارہ سر اٹھالیا ہے۔
ڈاکٹر نجیب نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کے حوالے سے ڈاکٹر نجیب کا موقف تھا کہ شاہین مکمل فٹ ہیں، ان کے حوالےسے کی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، انجری کھیل کا حصہ ہیں، کسی بھی وقت اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دوسری جانب ٹیم میجمنٹ نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو فخر زمان کے متبادل کے طور پر محمد حارث کے نام کی منظوری کے لیے لکھ دیا ہے، وہاں سے گرین سگنل ملنے کے بعد محمد حارث کو ٹیم میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم سپر 12 مرحلے کے اپنے چوتھے میچ میں کل جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔
قبل ازیں قومی ٹیم کی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، جنوبی افریقہ نے اپنے گزشتہ میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔
ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 23 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ کوشش ہوگی بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کریں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرکے بنگلہ دیش کو انڈر پریشر لائیں گے تاکہ میچ میں کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کریں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش اگر بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچز جیت جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہوں گے تاہم بنگلہ دیش کی شکست کے بعد پاکستان کے ممکنہ امکانات تقریباً معدوم ہوجائیں گے۔
بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نےمیچ سے قبل ہی شکست کاعندیہ دے دیا
پریس کانفرنس کے دوران شکیب الحسن کاکہنا تھاکہ ہم ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو اپ سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران شکیب الحسن نے کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت فیورٹ ٹیم ہے جسے ہماری ٹیم اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہم ورلڈکپ جیتنے کا سوچ کر آسٹریلیا نہیں آئے تھے بلکہ ایک پاورفل سائٹ بھارت کو ہلانے کی اپنی بہترین کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم نہیں اس لیے ہم نے ورلڈکپ جیتنے کا نہیں سوچا، ہماری صورتحال سمجھی جاسکتی ہے، اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں تو یہ ایک اپ سیٹ کہلائے گا اور اس اپ سیٹ کو کرنے کے لیے بہترین کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ 2 نومبر کو ہوگا جب کہ دونوں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز ہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے تین میچوں میں سے دو میچز جیت چکی ہیں۔
دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کوسابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بھی ’’خود غرض کپتان‘‘ قرار دے دیا۔
سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بابراعظم کی ’’خودغرضی‘‘ پر سوالات اٹھا دیے، ان کا خیال ہے کہ نیدرلینڈز سے میچ میں پاکستانی اننگز کی شروعات بابر کی جگہ فخرزمان کو کرنی چاہیے تھی۔انھوں نے کہا کہ بابر اور رضوان بطور اوپنر کھیل کر کئی ریکارڈز بناسکتے ہیں لیکن اگر کپتان کی حیثیت سے پہلے آپ کو ٹیم کا سوچنا چاہیے۔
گمبھیر نے بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے میں سب سے پہلے آپ کو اپنے بجائے ٹیم کو دیکھنا چاہیے، اگر کچھ بھی پلان کے مطابق نہیں چل رہا تھا تو نیدرلینڈز سے میچ میں فخر کو بطور اوپنر بھیجنا چاہیے تھا، اسے خودغرضی کہا جاتا ہے، بطور کپتان ایسا کرنا آپ کیلیے آسان ہوتا ہے۔
ویب ڈیسک : ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نےٹوئٹربورڈآف ڈائریکٹرزکوتحلیل کرتے ہوئے کمپنی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے اس اقدام کی خبر امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ذریعے ملی ہے، جس کے مطابق ٹوئٹر کی حوالگی کے معاہدے کی تکمیل کے تحت مسک ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نکالےگئے 9 افراد میں بورڈ کے سابق چیئرمین بریٹ ٹیلر اور سابق سی ای او پراگ اگروال شامل ہیں۔
خیال رہے کہ مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرتے ہی چند بڑے عہدیداران بشمول سی ای او پراگ اگروال، چیف فنانس آفیسر نیڈ سیگال سمیت لیگل افیئرز اور پالیسی چیف وجے گاڈے کو برطرف کردیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایلون مسک کچھ عرصے تک کمپنی کے سی ای او کا عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ٹوئٹر میں بنیادی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔