جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022کےلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

15رکنی دستے میں (کپتان)بابر اعظم، وکٹ کیپر و بیٹر ، محمد رضوان، (نائب کپتان)شاداب خان، آصف علی، محمد حسنین، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہمحمد نوازمحمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، اور شان مسعود۔

جبکہ ٹریول ریزروز:شاہنواز دھانی، محمد حارث اور عثمان قادرشامل ہیں

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے میچز کا شیڈول:

23 اکتوبر بمقابلہ انڈیا، میلبرن

27 اکتوبر بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ

30 اکتوبر بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ

3 نومبر بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی

6 نومبر بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ

پاکستان برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلےگا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کےلئے اوپنر فخر زمان کو شامل کرلیا۔

لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ اوپنر فخر زمان کو میگاایونٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔

عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

اس سے قبل فخر زمان ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

میلبرون : قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیمز کے کپتانوں کے ہمراہ اپنی 28ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر منائی۔

بھارتی کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں نے بابراعظم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا،

کیک میزبان ملک کے کپتان ایرون فننچ کی جانب سے لایا گیا تھا۔

اس موقع پر دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے

سڈنی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل تمام کپتانوں کا فوٹو شوٹ مکمل کرلیا گیا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز کل سے آسٹریلیا میں ہوگا، ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے کے دو میچز شیڈول ہیں جس میں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان پہلا جوڑ پڑے گا جبکہ نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں دوسرے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

جبکہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

لاہور: آئرلینڈویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کاشیڈول جاری کردیا گیا

آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے 4 سے 16 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔

مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔ تین میچز پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

ہیڈ آف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں کامیابی سے سری لنکا کی میزبانی کے بعد وہ اب لاہور میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز میں شامل تمام ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر صحت عذرا پیچوہو اور کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے دادو پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق پاکستان کی پہلی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے جوہی کے علاقے چھاندان پہنچ گئی ہیں، ملالہ کے ہمراہ زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ بھی موجود ہیں۔

ملالہ یوسف زئی اور ضیاء الدین یوسف زئی کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کا مقصد متاثرین کی مدد کرنا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملالہ کے دورے سے سندھ میں انسانی کرائسز کی آواز عالمی سطح تک پہنچے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملالا یوسف زئی کے سیلاب زدہ دورے کو سراہا، وہ شام میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کریں گے۔

کراچی: جامعہ کراچی نےایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کےلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیاہے۔

طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ کالجز میں 18 اکتوبر2022 ء تک 11650 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلباوطالبات جو 2015 ء اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ 5000 روپے اضافی فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی نےایم اے سال اول وآخر ریگولرسالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم اے سال اول وآخر ریگولرسالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایم اے سال اول(فیل ہونے والے) اور سال آخر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ کالجز میں 7975 روپے فیس کے ساتھ 17 اکتوبر 2022 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ایسے طلباوطالبات جو 2015 ء اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ 5000 روپے اضافی فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

لاہور: قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے اوپنرز تبدیل کرنےکے حوالےسے خبروں کی تردید کردی۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تبدیل کرنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے چوتھے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا پچھلے دو سالوں سے یہ جوڑی ٹاپ پر کھیل رہی ہے، اس کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور اب ورلڈ کپ سے کچھ دن پہلے ایسی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے.

انہوں نے کہاکہ ایسا کرنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا، رضوان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پلیئر آف دی میچ رہے، اس کے بعد بابر نے بھی ایوارڈ جیتا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا خیال ہے کہ جس طرح سے دونوں کھیل رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل اس میں تبدیلیاں نہیں کی جانی چاہئیں،

واضح رہے کہ رضوان اور بابر نے ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 2000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

تاہم مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی کے بعد کہا جارہا تھا کہ مڈل آرڈر بیٹرز کو اوپننگ کرائی جائے اور بابر اور رضوان کو تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھلایا جائے۔

جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق مارکو جینسن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیےجنوبی افریقا کے اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مارکو جینسن کو ڈوائن پریٹوریس کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،ڈوائن پریٹوریس انگوٹھےکے فریکچرکے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔