Reporter SS
کراچی: جامعہ کراچی ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولرمیڈیسن اور ڈرگ ریسرچ کےتحت ”چھوٹی تجربہ گاہوں کےجانوروں سے پیش آنے کی تیکنیک“ کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ 21تا22 اکتوبر ڈاکٹر پنجوانی سینٹرجامعہ کراچی میں ہوگی۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے37تعلیمی و تحقیقی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً100سے زیادہ محققین اس ورکشاپ میں شرکت کریں گے، شرکت آن لائن اورجسمانی حاضری دونوں صورتوں میں ممکن ہوگی۔
اس قومی ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر اور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے ہوگا۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصدچھوٹی تجربہ گاہوں کے جانوروں سے پیش آنے کی تیکنیک کے عنوان سے محققین اور طالب علموں کو عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔
برسبین: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے یاکرسےزخمی ہونے والے افغان اوپنررحمان اللہ گربازکےحوالےسےافغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق اوپنر رحمان اللہ گُرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جبکہ ان کے پاؤں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی ہے اور توقع ہے کہ انگلیینڈ کے خلاف ورلڈکپ اوپننگ میچ میں کرکٹر دستیاب ہوں گے۔
قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے رحمان اللہ گرباز کو یارکر کروایا تھا جو بیٹر کے پاؤں میں لگا تھا جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
افغان کرکٹر کے علاج کے لیے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آئے تھے تاہم گرباز کو چلنے میں مشکل درپیش تھی جس کے باعث انہیں متبادل فیلڈر نے میدان سے باہر لے جایا گیا۔
بارش سے متاثرہ میچ کے اختتام پر شاہین آفریدی افغان بیٹر کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے تھے۔
واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں افغانستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز نے 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائے تھے تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تھا۔
لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےلاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔
سیمینار کےانعقاد کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے طلبا کے لئے تعلیم فراہمی میں آسانی پیدا کرنا تھا۔
سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ مسائل کی باقاعدہ نشاندہی کے بغیر ان کامستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کبھی بھی حکمران ان جماعتوں کی ترجیح نہیں رہی۔سرکاری اسکولوں کے نظام کو گزشتہ حکومتوں کی جانب سےدانستہ طور پر نجی سیکٹر کے فروغ کےلئے پیچھے دھکیلا گیا۔1984سے اب تک پرائیوٹ اسکول ایکٹ میں ترمیم نہیں کی گئی۔
30سے 40سال میں کمزور ہونے والا تعلیمی نظام چند سالوں میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔جب حکومت ملی تو اساتذہ کو پڑھانے کی بجائے محکمے کے انتظامی امور میں پھنسا کررکھاجاتاتھا۔آج محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کے تمام امور آن لائن سسٹم پر پیں۔آج محکمہ تعلیم پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے، چھٹیاں، اےسی آرز، پینشن ، ریٹائرمنٹ و دیگر امور آن لائن سسٹم کےتحت چل رہے ہیں
محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی بدولت سالانہ قریب 10ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا آج اساتذہ کی مکمل توجہ ہمارے بچوں کو پڑھانے پر مرکوز ہےآج یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمد ہورہاہے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن بھی آں لائن ہوتی ہے۔حال ہی میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کےلئے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا۔انصاف اکیڈمی پورٹل پر طلبا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مفت آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔سیاست کو تعلیم سے ہمیشہ دور رہنا چاہیئے، یہ ہمارے بچوں کےمستقب؛ معاملہ ہے۔
منعقدہ سیمینار میں مینجنگ ڈائریکٹرپی سی ٹی بی، سیکریٹری پی سی ٹی بی، پریزیڈنٹ ایل سی سی آئی کاشف انور، ممبران ایل سی سی آئی ودیگر موجود تھے ۔
کراچی: صدر پاکستان عارف علوی نےشیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو "پی ای سی ایکسی لینسی ایوارڈ" سے نوازا.
ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب کے میزبان پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے چئیرمین نجیب ہارون تھے. تقریب میں انجینئرنگ کی دنیا کے بڑے افراد نے شرکت کی.
جامعہ ترجمان کے مطابق پی ای سی نے اکیڈمی ااینڈ ریسرچ کٹیگری میں شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو انجینئرنگ ایکسی لینسی ایوارڈ اور میڈل سے نوازا.
یاد رہے کہ پی ای سی ایکسی لینسی ایوارڈ، انجینئرز کی پذیرائی کے لیے دیا جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے.
لندن: گینیز ورلڈ ریکارڈز نے بالآخر ’پیر‘ کادن بدترین دن قرار دے دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈزکے مطابق دنیا بھر میں زیادہ تر افراد کی چاہے وہ ملازمین ہوں یا طلبا، ہفتہ اور اتوار کے روز چھٹی ہوتی ہےاور دو دن آرام کے بعد پیر کے روز دوبارہ معمولاتِ زندگی کا شروع ہونا لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے۔
دنیا بھر میں ’پیر‘ کے دن کے لیے لوگوں کے ملے جلے احساسات کے پیشِ نظر گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس دن کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے یہ اعلان ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔
پوسٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب بھرپور ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا ’پیر کا دن اس ہی لائق ہے۔‘
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےسرکاری جامعات کے کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
وزیر علیٰ سیکریٹریٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
کمیٹی اراکین میں چار وزراء اور تین سیکریٹریز شامل ہیں جبکہ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور وزیر بلدیات فیصل امین گنڈاپور بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی کو کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے احکامات دیے گئے ہیں، کمیٹی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے اخراجات کا تخمینہ لگائے گی۔ کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ بنا کر ایک مہینے میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری جامعات کے کنٹریکٹ ملازمین نے مسائل کے حل کے لیے بنی گالا کے سامنے دھرنا دیا تھا۔
لاہور: بھارتی رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کوخط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خط میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے ایشیاکپ کیلئے ٹیم پاکستان نہ بھجوانے کے بیان کا بھی ذکر کیا ہے۔
اگلے برس 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستانی کو کرنی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے بیان دیا ہے کہ بھارتی ٹیم ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی جبکہ ایشیا کپ کے نیوٹرل ونیو پر بھی کرانے کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب آئندہ سال ورلڈ کپ کیلیے گرین شرٹس کو پڑوسی ملک بھیجنے کے فیصلے پر بھی ازسرنو غور کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ہونے والا فیصلہ سیکریٹری کے خود ہی کر لینے پر سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔
سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے بیان نے 2 آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے بھی خدشات کا راستہ کھول دیا ہے، پاکستان کو ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی آئندہ برس ستمبر میں کرنا ہے، اس کے بعد آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی بھی پاکستان کو ملی ہے، اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلیے نہیں آئی، اور جواب میں پاکستانی ٹیم بھارت جاکر نہیں کھیلتی تو آئی سی سی کیلیے بھی مسائل پیدا ہوں گے جس کی کمائی کا ایک بڑا حصہ پاک بھارت مقابلوں سے حاصل ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2016 میں پاکستان ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت کے بعد ہی ممکن ہوئی تھی۔ بھارتی ٹیم آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کیلیے ہی پاکستان آئی تھی، اس کے بعد صرف ایک باہمی سیریز 2012/13 میں ہوئی جب گرین شرٹس نے بھارت جاکر وائٹ بال میچز کھیلے تھے۔
برسبین: ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کےمابین کھیلے جانے والا وارم اَپ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔
افغان ٹیم کے اوپنرز اپنی ٹیم کو بڑا اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر حضرت اللہ ززئی 9، رحمان اللہ گرباز 0 پر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر میں ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد نبی نے میچ کے اختتامی لمحات میں جاحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 17 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان غنی نے انکا ساتھ دیتے ہوئے 32 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائے، تاہم بارش مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
قبل ازیں پاکستان کو اپنے پہلے وارم اَپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے لیےبھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنےسےانکار کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے آج بی سی سی آئی کی 91ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پرتصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہمارا ایشیا کپ 2023 غیر جانبدار مقام پر ہوگا۔ یہ حکومت ہے جو ہماری ٹیم کے دورہ پاکستان کی اجازت کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے لہذا ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن 2023 کے ایشیا کپ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کسی غیر جانبدار مقام پر منعقد کیا جائے گا،‘‘۔
2023 ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ بی سی سی آئی ٹیم انڈیا کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
ہندوستان نے آخری بار راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005-06 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان نے 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ اس کے بعد سے دونوں ٹیمیں دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہیں، ٹیمیں صرف ورلڈ ایونٹس یا ایشیا کپ میں مدمقابل ہوئی ہیں۔
مردان : ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے زیراہتمام واک کا انعقادکیا گیا
جس میں قائد اعظم گروپ آف اسکولز اینڈ کالجز مردان کےطلبہ نے شرکت کی۔
واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے ڈپٹی منیجر کسٹمر ریلیشنز راحت اللہ نے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں میں ہاتھ دھونے کی عادات کو بہتر بنانا ہیں۔ ہاتھ دھونے سے ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہاتھ دھونے کی عادات کو بہتر بنانے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔
طلبہ سے اپنے خطاب میں قائد اعظم گروپ آف اسکولز اینڈ کالجز مردان کے پرنسپل طلا محمد شاہ نےکہاکہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور انہی کے ذریعے سے ہم معاشرے میں اچھی تبدیلی لاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھے پیغام کو دوسروں تک پھیلانا صدقہ جاریہ ہے اور طلباء کو چاہیئے کہ اپنی عادات کوبہتر بنائیں