Reporter SS
لاہور: پنجاب کے 6تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کی تعیناتی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 6تعلیمی بورڈز میںمستقل چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی اس حوالے سےمحکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امیدواروں کی اسکروٹنی کے لئے بنائی گئی کمیٹی پوری نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہے، مستقل سربراہان نہ ہونے کے باعث مستقبل سربراہان نہ ہونے سے بورڈز میں بحران پیدا ہونے لگا ہے، جولائی میں محکمہ ہائر ایجوکشن کی جانب سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد بھی امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل نہیں ہوسکی۔
کراچی: جامعہ کراچی میں تصنیف بعنوان: ”ڈاکٹر عبدالقدیر خان:تعلیم اورسائنس وٹیکنالوجی کے لئے کاوشیں“ کی بزم پزیرائی 10 اکتوبر کو ہوگی ۔
معروف ایٹمی سائنسدان ومحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی کی مناسبت سے 10 اکتوبر 2022 ء کوڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کے جناح آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد ہوگی ۔
جس میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عابداظہر اور ایچ ای جے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضاشاہ کی تصنیف بعنوان: ”ڈاکٹر عبدالقدیر خان: تعلیم اور سائنس وٹیکنالوجی کے لئے کاوشیں“ کی بزم پزیرائی بھی ہوگی۔
سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ڈاکٹر انورنسیم،سینیٹر عبدالحسیب خان،ڈاکٹر دینا خان،اے کے میمن،میاں ارشد فاروق،پروفیسر محمد رضاشاہ اور پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر شامل ہیں
کراچی: جامعہ اردو نے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی
وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں11 اور12اکتوبر2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔
طلباءو طالبات امتحانی فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ سے صبح9سے شام5بجے تک آن لائن پر کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔
کراچی کے طلبہ فیس واؤچرپر درج بینک میں جمع کرائیں فیس واؤچر اور فارم گلشن اقبال شعبہ امتحانات پرائیویٹ رجسٹریشن کاؤنٹر پر جمع کروائیں اور وہیں سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کریں۔
اسلام آباد کے طلبہ فیس واؤچر عسکری بینک آبپارہ برانچ میں جمع کرانے کے بعد فیس واؤچر اور فارم اسلام آباد کیمپس شعبہ امتحانات میں جمع کروائیں اور14اکتوبر2022 اپنی IDسے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کریں۔
کراچی کے طلبہ کی امتحانی فیس 5000/=روپے اور اسلام آباد کے طلبہ کی امتحانی فیس 5200/=مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایم اے (پرائیویٹ)کے امتحانات 15اکتوبر2022سے منعقد کئے جارہے ہیں۔
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے 10 لاکھ صارفین کو خبردار کیا ہےکہ ان کے اکاؤنٹ کی معلومات گوگل اورایپل اسٹور پر موجود تھرڈ پارٹی ایپس چوری کر رہی ہیں۔
ایک نئی رپورٹ میں کمپنی کے سیکیورٹی محققین کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انہوں نے 400 سے زائد جعلی ایپلی کیشنز کی شناخت کی جو فیس بک صارفین کی معلومات چراتی تھیں۔
کمپنی کے مطابق یہ ایپس تفریح یا کارآمد سروسز کے طور پر متعارف کرائی جاتی تھیں جیسے کہ فوٹو ایڈیٹر یا کیمرا ایپس وغیرہ۔
ان ایپس کو استعمال میں لانے کے لیے صارفین کو فیس بک اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونا پڑتا تھا۔ لیکن یہ لاگ اِن فیچرز صارف کی فیس بک آئی ڈی کی معلومات چُرانے کے ذریعے سے زیادہ کچھ نہیں ہوتےتھے۔
میٹا کے خطرات کو روکنے والے شعبے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ اگرانووچ نے واضح کیا کہ ان ایپلی کیشنز میں سے اکثریت ایپس بمشکل ہی فعال تھیں۔
رپورٹروں کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان ایپس میں سے اکثر لاگ اِن ہونے سے قبل معمولی سطح پر فعال ہوتی تھیں جبکہ جب کوئی لاگ اِن کرنے پر رضا مند ہوجاتاتو زیادہ تر ایپ بالکل بھی فعال نہیں ہوتیں۔
میٹا کے علم میں یہ بات آئی کہ یہ نقصان دہ ایپس گوگل کے پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور دونوں جگہ موجود ہیں۔ اگرچہ انڈرائیڈ پر ان ایپس تعداد زیادہ ہے۔
کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کرائسسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 147 رنز بناسکی تھی۔
پاکستان نے 18.2 اوورز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف محض 4 وکٹوں کی نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتداء میں دو وکٹیں جلد گرنے کے باعث مشکلات کا شکار ہوئی تاہم کپتان بابراعظم اور شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے 53 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے 34 رنز بنائے۔
دیگر بلےبازوں میں اوپنر محمد رضوان 4، محمد نواز 16 اور شان مسعود 0 پر آؤٹ ہوئے جبکہ کیوی بالرز کی جانب سے بلیئر ٹیکنر نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کیوی ٹیم کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے ڈیون کانوے 36، کپتان کین ولیمسن 31 اور چیممین 36 رنز بناکر نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 11، گلین فلپ 18، جمی نیشم 5، ایش سودھی 2 جبکہ مچل پریسویل کو ئی رن نہ بناسکے تھے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، محمد وسیم جونئیر اور محمد نواز نے 2، 2 جبکہ دھانی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
دبئی: میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کا فون ہیک نہ کیا جائے تو وہ واٹس ایپ کے علاوہ کوئی بھی میسیجنگ ایپ استعمال کریں۔
پیول ڈیوروف نے گزشتہ ہفتے واٹس ایپ کی جانب سے کی جانے والی سیکیورٹی نشاندہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نقص ہیکر کو کسی بھی شخص کے نمبر پر ایک نقصان دہ ویڈیو بھیج کر فون کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
انہوں نے ٹیلی گرام پر دعویٰ کیا کہ ہیکروں کو واٹس ایپ صارفین کے فون میں ہر چیز تک رسائی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال ہمیں واٹس ایپ کے متعلق کسی مسئلے کا علم ہوتا ہے جو صارفین کی ڈیوائسز کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون ہیں اگر آپ کے فون میں واٹس ایپ ہے تو آپ کے فون میں موجود ہر ایپ کے تمام ڈیٹا تک رسائی ممکن ہے۔
روس سے خود ساختہ جلاوطن ہونے والے روسی ارب پتی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے یہ نقائص خفیہ طور پر ڈالے گئے ہیں تاکہ حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہیکرز اِنکرپشن اور دیگر سیکیورٹی اقدامات کی خلاف ورزی کر سکیں۔
پیول ڈیوروف اس سے پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ جب تک واٹس ایپ کے کام کرنے کے طریقے میں بنیادی تبدیلیاں نہیں کی جاتیں، یہ ایپ کبھی بھی محفوظ نہیں ہوگی۔
دبئی: میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کا فون ہیک نہ کیا جائے تو وہ واٹس ایپ کے علاوہ کوئی بھی میسیجنگ ایپ استعمال کریں۔
پیول ڈیوروف نے گزشتہ ہفتے واٹس ایپ کی جانب سے کی جانے والی سیکیورٹی نشاندہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نقص ہیکر کو کسی بھی شخص کے نمبر پر ایک نقصان دہ ویڈیو بھیج کر فون کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
انہوں نے ٹیلی گرام پر دعویٰ کیا کہ ہیکروں کو واٹس ایپ صارفین کے فون میں ہر چیز تک رسائی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال ہمیں واٹس ایپ کے متعلق کسی مسئلے کا علم ہوتا ہے جو صارفین کی ڈیوائسز کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون ہیں اگر آپ کے فون میں واٹس ایپ ہے تو آپ کے فون میں موجود ہر ایپ کے تمام ڈیٹا تک رسائی ممکن ہے۔
روس سے خود ساختہ جلاوطن ہونے والے روسی ارب پتی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے یہ نقائص خفیہ طور پر ڈالے گئے ہیں تاکہ حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہیکرز اِنکرپشن اور دیگر سیکیورٹی اقدامات کی خلاف ورزی کر سکیں۔
پیول ڈیوروف اس سے پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ جب تک واٹس ایپ کے کام کرنے کے طریقے میں بنیادی تبدیلیاں نہیں کی جاتیں، یہ ایپ کبھی بھی محفوظ نہیں ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کے نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس نے پی سی بی پاتھ وے اسکالرشپ پروگرام کے لیے تین سالہ شراکت داری کی ہے۔
اس اتحاد کے ذریعے بیکن ہاؤس پی سی بی کے پاتھ وے پروگرامز میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ 100 تعلیمی وظائف فراہم کرے گا۔
س اقدام کا مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے ستاروں کی تعلیم اور ترقی ہے جنہیں ملک بھر کے بیکن ہاؤس کیمپسز میں مفت تعلیم تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بالآخر ایک بہترین پیشہ ور کرکٹر بن سکیں۔
شراکت داری پی سی بی کے تمام سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو پی سی بی کے داخلے کی سطح کے پروگراموں، اسکولوں اور کلبوں سے لے کر نمائندہ مقابلوں تک کے راستے بنانے کے ذریعے صحت مند افراد بننے کی ان کی مکمل صلاحیت تک پہنچنے کے لیے ضروری تعلیم فراہم کرنے کے پی سی بی کے مشن میں انمول مدد فراہم کرے گی۔
اس اقدام سے اسکول کرکٹ کی پائیداری کو متحرک کرنے میں بھی مدد ملے گی اور اس کے نتیجے میں ملک میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی سپلائی چین کھلے گی، جب کہ جونیئر کرکٹ لیگز کے لیے ٹیلنٹ پول میں بھی اضافہ ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی:
پی سی بی پاتھ وے پروگرام پاکستان کرکٹ کی قسمت بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم نے اپنے آنے والے ستاروں کے لیے جو سرمایہ کاری کی ہے وہ آنے والے سالوں میں بھرپور انعامات حاصل کرے گی۔ بیکن ہاؤس کے ساتھ شراکت داری ہمارے کھلاڑیوں کو ان کی کرکٹ اور تعلیمی ضروریات اور ضروریات کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ہماری جستجو میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
"ہم امید کرتے ہیں کہ وہ انہیں پاکستان کے لیے بہترین سفیر بنائیں گے جو وقار اور فخر کے ساتھ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کی نمائندگی کر سکیں۔
شراکت داری پی سی بی پاتھ وے پروگرام میں شامل کھلاڑیوں کے والدین اور اہل خانہ کو بھی سکون فراہم کرے گی کیونکہ کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ کوچنگ اور تربیت کے ساتھ مل کر معیاری تعلیم حاصل ہوگی، یہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جو کھلاڑیوں کی زندگیوں کو مثبت انداز میں ڈھال دے گی۔ "
چیف ایگزیکٹو بیکن ہاؤس مسٹر قاسم قصوری: "
ہمیں اس اہم اقدام میں پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔ بیکن ہاؤس اپنے تمام اسکولوں میں کھیلوں کو مضبوطی سے فروغ دیتا ہے اور نوجوانوں کو ان کی منفرد دلچسپیوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دینے میں یقین رکھتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو کرکٹ کے لیے اپنے جذبے اور صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرنے کی امید رکھتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ وہ باصلاحیت افراد بھی بنیں گے، جو پاکستان کے مستقبل کے سفیر بننے کے منفرد چیلنج سے نمٹنے کے لیے لیس ہوں گے۔"
موبائل کمپنی ژیاومی نے Redmi Pad پاکستان میں لانچ کرنے کااعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق Redmi ٹیبلیٹ کو دنیا بھر میں لانچ ہوئے صرف ایک دن ہوا ہےجسے اب پاکستان میں لائونچ کیاجارہاہے۔ Xiaomi پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے ابھی آنے والے ٹیبلیٹ کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ Redmi ٹیبلیٹ پاکستان میں متعارف کرنے کے لئے تیار ہے۔
ٹیزر ٹیبلٹ کی خصوصیات میں سے ایک کو ظاہر کرتا ہے، جو اس کی اسکرین ہے، اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ واقعی ریڈمی پیڈ ہی زیربحث ہے۔
اس کی مارکیٹنگ آل ان ون ہیش ٹیگ کے ساتھ کی جاتی ہے جس میں اس کی "اسٹریمنگ، ورکنگ، گیمنگ، آل ان ون" کی صلاحیت ہے۔
خصوصیات اور قیمت
سلیٹ میں 2K ریزولوشن (1200 x 1200 پکسلز) اور 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 10.61″ IPS LCD ہے۔ یہ 1 بلین رنگوں کو سپورٹ کرتا ہے اور 400 نٹس کی چوٹی کی چمک کو مار سکتا ہے۔ اس کا فنگر پرنٹ سینسر سائیڈ پر بیٹھا ہے اور پاور بٹن کی طرح ڈبل ہوجاتا ہے۔
یہ ایک معمولی MediaTek Helio G99 SoC کے ذریعے تقویت یافتہ ہے اور اس میں سے انتخاب کرنے کے لیے میموری کے چندآپشنز موجود ہیں۔ جوکہ 3 جی بی ریم سے شروع ہوکر 6 جی بی تک جا سکتے ہیں۔ اسٹوریج کے اختیارات میں 64 جی بی اور 128 جی بی شامل ہیں اور آپ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو بڑھا سکتے ہیں۔ سلیٹ پر صرف دو کیمرے ہیں، ایک سامنے اور ایک پیچھے۔ دونوں 8MP سنیپر ہیں۔
بیٹری کی صلاحیت 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 8,000 mAh ہے
۔ Redmi Pad کی بھارت میں ابتدائی قیمت تقریباً 153 ڈالر ہے، اس لیے ہمیں شبہ ہے کہ پاکستان میں بھی اس کی قیمت ایک جیسی ہوگی۔ یہ گریفائٹ گرے، مون لائٹ سلور اور منٹ گرین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
Xiaomi نے ابھی تک لانچ کی تاریخ ظاہر نہیں کی ہے، لیکن جب سے ٹیزر مہم شروع ہوئی ہے، اس میں صرف ایک یا دو ہفتے لگیں گے۔
مانیٹرنگ ڈیسک : ایلون مسک ایک بارپھر ٹوئٹرکی خریداری کی قیمت ادا کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو معاہدے میں طے شدہ رقم 54.20 ڈالر فی شیئر کے حساب سے خریداری کی پیشکش کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے کورٹ روم میں قانونی لڑائی سے گریز کرنے کیلئے، مہینوں تک ٹوئٹر پر بوٹس، جعلی اکاؤنٹس، غلط بیانی جیسے الزامات لگانے کے بعد ایک بار پھر اصل طے شدہ قیمت پر ٹوئٹر کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔
ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان معاہدے کی بحالی کی خبر کے ساتھ ہی ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر میں 23 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
ٹوئیٹرنےایلون مسک کےخلاف مقدمہ دائرکردیا
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی قانونی ٹیم کو عدالتی کارروائی دیکھنے کے بعد یہ اندازا ہو گیا تھا کہ مقدمے کی کارروائی ان کے لیے درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہی، انہیں خدشہ تھا کہ ججز بوٹس اور جعلی اکاؤنٹ کی بات کو اہمیت نہیں دے رہے اس لیے امکان ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آئے گا اس لیے انہوں نے ایلون مسک کو معاہدہ بحال کرنے کا مشورہ دیا۔
ایلون مسک نےٹویٹربورڈسےدستبردارہوگئے
یاد رہے کہ ٹوئٹر کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر خریداری معاہدہ کرنے کے بعد ایلون مسک خریداری معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، جس کے بعد ٹوئٹر نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغازکردیا تھا۔