جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام دماغی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن نے سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ، جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول اور جے ایس ایم یو کے پروفیسر اقبال خان آفریدی کی جانب سے دماغی صحت کے پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور جے پی ایم سی کے شعبہ نفسیات اور بیہورل سائنسز کے انچارج ڈاکٹر چنی لعل نے بتایاکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 35 فیصد سے زیادہ آبادی کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ریسرچ ایسوسی ایٹ سعد قدوسی نے خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کےخیالات کے حامل مریضوں کے لیے ساؤتھ ایشیا سیلف ہارم انیشیٹو (SASHI) پیش کیا۔

قبل ازیں افتتاحی خطاب میں جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے جے پی ایم سی میں نئے تعمیر شدہ 90 بستروں پر مشتمل نیورو سائیکاٹری کمپلیکس کے لیے سندھ اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پروفیسر امجد سراج میمن کا جے پی ایم سی کو فیکلٹی اور اسٹاف کی فراہمی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس سال دماغی صحت کے عالمی دن کا تھیم ’ذہنی صحت وفلاح و بہبود کو عالمی ترجیح بنائیں‘‘ ہے۔سیمینار میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے فِٹ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی اپنا ری ہیب مکمل کرکے ہفتے کے روز برسبین پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 17 اور 19 اکتوبر کو بالترتیب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز پھینک رہا ہوں، ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔

دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ قومی اوپنر فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ لندن سے برسبین پہنچیں گے، جہاں وہ ٹیم ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کی زیرنگرانی اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید بھی دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے کی تاریخیں انڈین پریمیئر لیگ سے متصادم ہوگئیں۔

نیوزی لینڈ میڈیا کاکہنا ہے کہ آئی پی ایل اور دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے کی تاریخیں متصادم ہونے سے کئی کیویز کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں جانے کی اجازت ہو گی، یہ کھلاڑیوں کی چوائس ہے کہ وہ آئی پی ایل کھیلتے ہیں یا پاکستان کے دورے کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوتے ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ فل اسٹرینتھ نیوزی لینڈ ٹیم کے پہلے مرحلے میں پاکستان جانے کے لیے پر امید ہیں، اب تک ہماری یہی انڈر اسٹینڈنگ ہے کہ فل اسٹرینتھ ٹیم ہو گی، میری اس کے علاوہ کھلاڑیوں اور کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات کوئی نہیں ہوئی، میں کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کر رہا ہوں ، اب تک کی یہی صورتحال ہے۔

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ مکمل یقین دہانی اور اطمینان کے بعد دورہ پاکستان کا 2 مرحلوں میں فیصلہ کیا، ہمارے4 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا وہ سب وینیوز اور ہوٹلز میں گئے، وفد نے پاکستانی اتھارٹیز کے ساتھ کام کیا ، پاکستان کرکٹ اور ایمبیسی کے ساتھ رابطے ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ مزید کہا کہ دورے کے حوالے سے نیوزی لینڈ حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، کرسمس کے فوری بعد یہ دورہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور ورلڈ کپ کی کوالیفکیشن کے لیے ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے مرحلے میں 27 دسمبر سے 15 جنوری تک2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، 13 اپریل سے 7 مئی تک دوسرے مرحلے میں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےانٹر پارٹ ون اور ٹو کےسالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلےکی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق انٹرسال اوّل و دوم کے دوسرے مرحلے کے امتحانات کاآغاز 27 اکتوبر سے ہوگاجو22 نومبر تک جاری رہے گا۔جبکہ عملی امتحانات کاآغاز 21 نومبر سے ہوگا۔

 

پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات، خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے سوات اسکول وین پر فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع کےمطابق اسکول وین پر فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات، خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی کاکہنا ہے کہپر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ڈرائیور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ و 

انہوں نے مزید کہاہے کہ شرپسند عناصر سے سختی سےنمٹا جائےگا، علاقےکے امن پرکوئی سمجھوتانہیں کیا جائےگا۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے ضمنی امتحانات 2022کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ وہ طلباء و طالبات جو میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے پرچوں میں فیل ہو گئے تھے یا ایسے طلباء وطالبات جو اضافی پرچوں کیلئے ضمنی امتحانات 2022 کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں تو وہ بغیر لیٹ فیس کے12اکتوبر سے 21 اکتوبر تک امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر طلباء وطالبات امتحانی فارم اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے،تاہم پرائیویٹ طلباء وطالبات اپنے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 24اکتوبرسےلیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام طلباء وطالبات اپنے امتحانی فارم لازمی متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد ہی جمع کرائیں۔ فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔

کراچی: وفاقی جامعہ اردو تاریخ کے بدترین مالی بحران کا شکار ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو کے وائس چانسلرپروفیسرضیاالدین نےجامعہ کی سنگین صورتحال کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جامعہ کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے بھی بجٹ میسر نہیں،جامعہ میں انتظامی بحران کی وجہ سے ماضی میں غلط فیصلے کیےگئے، غلط فیصلوں کا اثر یونیورسٹی کے فنانس پر پڑا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جامعہ میں علوم کی بنیاد شعبہ فلسفہ ہی موجود نہیں ہے، کسی جامعہ میں اگرشعبہ فلسفہ نہ ہوتو وہاں ریسرچ کی گنجائش ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعہ اردو کو نہ مکمل گرانٹ کبھی ملی،اور نہ ہی حکومتی تعاون پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں گروپنگ کے باعث بھی بیشترامور متاثر ہوئے، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف دونوں میں گروپنگ کی صورتحال موجود ہے۔

کرائسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےنیوزی لینڈکےمیچ میں خراب کارکردگی کااعتراف کرلیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتےہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ میں غلطیاں کیں جبکہ میچ جیتنے کے لیے 130رنز بہت کم تھے۔

سہ فریقی سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160کے قریب اسکور ہوتا تو میزبان ٹیم کو روک سکتے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچ سلو تھی اور ہم نے اچھی بیٹنگ بھی نہیں کی، کوشش کریں گے اگلے میچوں میں غلطیوں سے سبق سیکھیں۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کیوی ٹیم نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.1 اوور میں حاصل کرلیا۔

کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھےمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 117 رنز بنائے گئے، اوپنر فن ایلن 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیون کانوے 49 اور کپتان کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔، کیوی ٹیم نے 131 رنز کا ہدف 16.1 اوور میں حاصل کر لیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا گیا لیکن وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی وکٹ گرتی ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 30 رنز، دوسری وکٹ 54 رنز، تیسری وکٹ 62 رنز، چوتھی وکٹ 65 رنز جبکہ پانچویں وکٹ 77 رنز پر گر گئی۔ اسکے بعد افتخار احمد اور آصف علی کے درمیان 51 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

چھٹی اور ساتویں وکٹ 128 رنز پر گری، قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آصف علی 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، بلیئر ٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کےواقعہ میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

سوات کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

ڈرائیور کی لاش اور زخمی بچوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ڈرائیور کے ورثاء اورعوام نے میت کو چوک میں رکھ کر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے سوات میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب دیرلوئر میں معمولی مسئلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں اسکول جانے والے 4 طلبا زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی طلبا کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے۔