Reporter SS
لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی۔
رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی ترقی ہوگئی۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
عبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
شاہین شاہ آفریدی بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، وہ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سرینہ شگر فورٹ، الائیٹ پاکستان اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ، گلگت بلتستان کے تعاون سے مہمان داری اور ہوٹل کے انتظام کی مہارتوں کے فروغ کے لئے6ہفتے دورانیہ کا ہاسپٹیلیٹی اینڈ کسٹمر کیئر کا تربیتی پروگرام شروع کردیا ہے۔
یونیورسٹی کے فوکل پرسن، ڈاکٹر زاہد مجید کے مطابق گاہکوچ(ضلع غزر)میں 30طلبہ پر مشتمل جبکہ وادی شگر(سکردو)میں 10طالبات کے بیجز شروع کردئیے ہیں۔ شگر میں اس تربیتی پروگرام میں داخلے کے لئے 60سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس میں 10امیدواروں کو منتخب کیا گیا اور یہ گروپ طالبات پر مشتمل ہے۔کورس کی تکمیل پر کامیاب طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سرینہ ہوٹل اور الائیٹ پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا ہے کہ اوپن یونیورسٹی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کو عام کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد پیدا ہوں، گلگت بلتستان کے لوگوں کو ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ ہے جہاں سیاحت بہت زیادہ ہے اور سی پیک بھی ہے جس کی وجہ سے وہاں ہنر مند افراد کی زیادہ ضرورت ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے عمومی تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ اپنے لئے باعزت روزی کما سکے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرسکے۔
اسلام آباد: وفاقی وزرات تعلیم کےنئےسیکرٹری مقررکردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرات تعلیم کےنئے سیکرٹری کےلئے بائیسویں گریڈ کے عامر اشرف خواجہ سیکرٹری تعلیم کے لئے انتخاب کیا گیاہے۔
عامر اشرف خواجہ دو سال تک سیکرٹری صحت بھی رہ چکے عامر اشرف خواجہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیں کل نیو کیمپس میں ایکٹیویٹی سینٹر کے مقام پر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کے موضوع پر داخلہ ایکسپو 2022 کا انعقاد کرے گی۔
اس موقع پر ڈگری پروگراموں کی تفصیلات اور تمام 10 فیکلٹیز میں درخواست دینے کے طریقہ کار سمیت کیرئیر کونسلنگ و رہنمائی کے علاوہ ایکسپو میں آنے والے والدین اور امیدواروں کو فیکلٹی ممبران سے ملنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا اور ساتھ ہی انہیں یہ سہولت بھی حاصل ہو گی کہ وہ پورے کیمپس کا دورہ کریں۔
ایکسپو میں آنے والے والدین اور امیدواروں کی آسانی کے لیے جامعہ کے انٹری گیٹ سے ایکسپو کے مقام تل شٹل سروس بھی چلائی جاے گی۔
ایکسپو میں جامعہ کی تمام 10 فیکلٹیز یونیورسٹی کے تقریباً 50 شعبہ جات میں 100 سے زائد ڈگری پروگراموں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے اسٹالز لگائیں گی۔ فیکلٹی ممبران اور ایڈمیشن کا عملہ اس موقع پر مضامین کی عصری اہمیت، دائرہ کار، ڈگری کے دوران دستیاب سہولیات، نصاب، داخلے کے لیے اہلیت اور کیرئیر کونسلنگ سے متعلق سوالات کے جوابات دے گا اور رہنمائی کرے گا۔
یاد رہے کہ ایکسپو میں داخلہ مفت ہوگا اور اس میں شرکت کی عام دعوت ہوگی۔ اس ایکسپو میں طالبات صبح 10 سے 12 بجے تک شرکت کر سکتی ہیں، جبکہ طلبا دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایکسپو یا داخلوں سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے طلبا 0519019567 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ طالبات 0519019319 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔
کراچی: ضیاء الدین بورڈ نےانٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کےسالانہ امتحانات کاشیڈول جاری کردیا.
تفصیلات کےمطابق ضیاء الدین بورڈ کےتحت انٹرمیڈیٹ سال اول ودوم جنرل سائنس, پری انجینئرنگ, پری میڈیکل, کامرس, ہیومنیٹیز گروپ کی ڈیٹ شاری کردی ہے. ڈیٹ شیٹ کےمطابق امتحانات 5 اگست تک جاری رہیں گے.
بورڈکےمطابق سال دوم کےپرچے صبح اور سال اوّل کےامتحانات شام کی شفٹ میں ہونگے. جوکہ بارش کےباعث آج ہونےوالےامتحانات ملتوی کردیئے گئےہیں جسکی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا.
کراچی : جامعہ کراچی نے شہربھرمیں حالیہ بارشوں کھپچی نظرتمام امتحانات ملتوی کردیا.
تفصیلات کےمطابق جامعہ کراچی کےترجمان کےمطابق بارشوں اور شہر بھرکےحالت کےباعث آج ہونےوالےتمام امتحانات ملتوی کردیئےہیں جبکہ تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنےکےاعلامیہ جاری کردیا ہے.
لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت میں جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات میں تاخیر سے پہنچنے والے درجنوں طلباء کوامتحانی مراکز میں داخلے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لارنس روڈ کے امتحانی مرکز پر تعینات بی آئی ایس ای لاہور کے عملے نے طلباء کو امتحان میں شامل ہونے سے روک دیا کیونکہ وہ جاری مون سون سیزن کی وجہ سے نامساعد حالات کے باعث پیپر شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پہنچ گئے۔
طلباء نے ابتدائی طور پر عملے سے درخواست کی کہ وہ انہیں پیپر میں بیٹھنے دیں کیونکہ پیپر میں ناکامی سے ان کا پورا تعلیمی سال ضائع ہو جائے گا۔ تاہم کئی درخواستوں کے باوجود انہیں داخلے سے منع کرنے پر انہوں نے احتجاج کا سہارا لیا۔
نتیجے کے طور پر، BISE لاہور کے عملے نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی اور اس کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ افسران نے نہ صرف احتجاج کرنے والے طلباء کو منتشر کیا بلکہ ان میں سے کئی کو گرفتار بھی کیا۔
دوسری جانب، BISE لاہور کے حکام نے لارنس روڈ کے امتحانی مرکز میں تعینات اپنے عملے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کے ارکان دیر سے آنے والوں کو ایڈجسٹ کرنے کے پابند نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرچہ شروع ہونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ اس قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔
کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جائے گا۔
قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔
قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں 3 نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔
کراچی: سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےمرکزمشاورت ورہنمائی کے زیرِاہتمام ٹریفک قوانین اور ضابطوں کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس کے مہمانِ خصوصی کراچی ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی، احمد نواز چیمہ تھے ۔اس موقع پر معلوماتی پریزنٹیشن دیتے ہوئے، ڈی آئی جی، کراچی ٹریفک پولیس، احمد نواز چیمہ نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی مجموعی منظور شدہ نفری 10 ہزار ہے اور اس وقت ٹریفک پولیس میں 6 ہزار اہلکار تعینات ہیں جو کُل تعداد کا 60 فیصد بنتے ہیں ۔ اس وقت 40 فیصد ملازمین کی کمی ہے ۔ پولیس کی زیادہ تر نفری ریڈ زون، کرکٹ میچ، الیکشن، اور ملک کی اہم شخصیات کے پروٹوکول پر تعینات کردی جاتی ہے ۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے جلد ہی نئی تقرریوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔
کراچی ملک کا معاشی اور تجارتی مرکز اور سب سے بڑا شہر ہے ۔ جہاں کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور اسی لحاظ سے گاڑیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے شہرکا بنیادی ڈھانچہ یکسر تبدیل ہوتا جارہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین اور ضابطوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے محکمہ ٹریفک پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر ایک جامعہ تشہیری مہم چلا رہا ہے اور اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں بھی سمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیابشمول ایف ایم ریڈیو کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔
محکمہ پولیس کے پاس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی موقع پر ریکارڈنگ کے لیے باڈی کیمرے موجود ہیں ۔ ہم آئی ٹی ماہرین اور سافٹ وئیر ہاءوسز سے بھی بات چیت کر رہے ہیں کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر اورچالان کے اجراء کو شفاف بنانے کے لیے ایک بہترین سافٹ وئیربنایا جائے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ چونکہ ہمارے ملک میں ڈرائیونگ کے قوانین پر شاذ و نادر ہی عمل کیا جاتا ہے، اس لیے جامعات کو چاہئے کہ وہ محکمہ ٹریفک سے مل کر ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں تاکہ نوجوانوں میں ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کی جاسکے ۔ کراچی میں بے تحاشہ ٹریفک مسائل کا سبب بن رہا ہے ۔ ٹریفک کو منظم کرنے کے اقدامات کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے اور ٹریفک قوانین سے روگردانی کے باعث حادثات میں متعدد انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔ جان لیوا حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ چونکہ ہمارے ملک میں ڈرائیونگ کے قوانین پر شاذ و نادر ہی عمل کیا جاتا ہے، اس لیے جامعات کو چاہئے کہ وہ محکمہ ٹریفک سے مل کر ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں تاکہ نوجوانوں میں ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کی جاسکے ۔
کراچی میں بے تحاشہ ٹریفک مسائل کا سبب بن رہا ہے ۔ ٹریفک کو منظم کرنے کے اقدامات کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے اور ٹریفک قوانین سے روگردانی کے باعث حادثات میں متعدد انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔ جان لیوا حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے رجسٹرار سید سرفراز علی اور جناب سراج خلجی کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک کو سوونیئر پیش کیا ۔
لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سمیت نئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز متعارف کرانےکافیصلہ کرلیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر شمسہ ہمایوں ، رجسٹرار ندیم قصوری ، پروفیسرآفتاب چوہدری، پروفیسر تسنیم عامرسمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔
پروفیسر خالد مسعود نے کہا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سمیت نئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔
انڈر گریجویٹ سلیبس اور معیار کو بہتر کریں گے، نئے لیکچر تھیٹر کاقیام ، یونیورسٹی کے نیو کمپس کے قیام کی منظوری کی کوشش کی جائے گی۔
کیمپس میں پیپر لیس ماحول کو ترجیع کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنا لوجی کااستعمال کیاجائے گا جبکہ یونیورسٹی سے ملحقہ اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کو بہتر بنایا جائے گا۔