Reporter SS
ایمز ٹی وی (تعلیم/اسلام آباد) قائداعظم یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے تحقیقی مقاصد کیلئے فنڈ ریزنگ شروع کر دی۔
جس میں طلبہ بھی شامل ہیں، ڈاکٹر رباب زہرا اور ڈاکٹر سید سکندر اعظم تحقیق کے حوالے سے بین الاقوامی گرانٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔
یہ امداد بل اینڈ میلنڈاگیٹس فائونڈیشن کی جانب سے دو لاکھ 58ہزار 8 سو 13 مریکی ڈالر، برٹش کونسل کی جانب سے ٹریول گرانٹ 7950اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے ایک مزید گرانٹ55.66 امریکی ڈالر دی گئی۔
اس امداد سے تمام اہم تحقیقی منصوبہ جات پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔
ایمز ٹی وی(تعلیم /اسلام آباد) پاکستان میں قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا۔
دورہ کے دوران صقربن مبارک المنصورنےہائر ایجوکیشن کمیشن چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔
چیئر مین نے انہیں ایچ ای سی کی جانب سے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
قطر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے
ایمز ٹی وی(تعلیم/گوجرانوالہ) ماڈل ٹاؤن کے علاقہ جامع ہائی اسکول میں نبیل اصغر کی جگہ ریحان مشتاق جبکہ سبطین اعظم کی جگہ حیدر علی انٹر کا امتحان رہے تھے۔
جعلی امیدواروں نے 7ہزار میں انگریزی کا امتحان پاس کروانے کی ڈیل کر رکھی تھی -
تھانہ کہ شک گزرنے پر جب کنٹرولر امتحانات نے ان کے کاغذات چیک کئے تو وہ جعلی نکلے ۔
جس پر انکو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔جعلی امیدواروں نے سات ہزار روپے کے عوض انگریزی کا امتحان پاس کروانیکی ڈیل کر رکھی تھی ۔
چاروں امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سرل لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کردیئے ہیں، امید ہے کہ پیر تک کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سرل لیکس سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے تاہم پرویزرشید کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہی، اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نہیں بن سکتی، تحقیقاتی کمیٹی کے نام وزیراعظم کوپیش کردیئے گئے ہیں، کمیٹی کے سربراہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہوں گے اوراس میں حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ جو بھی جھوٹی خبرکا محرک ہے اس کی نشاندہی ہونی چاہیے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ رضاربانی کااحترام کرتے ہیں، ان کا شمار پیپلزپارٹی کے ان اکا برین میں ہوتا ہے جو جمہوریت ،آئین اورقانون کی بالادستی سے متعلق واضح اوردوٹوک موقف رکھتے ہیں۔ سرل لیکس قومی سلامتی کا معاملہ ہے، بچوں کا کھیل نہیں، کمیٹی کو آزاد اورشفاف ماحول میں کام کرنے دیا جائے، حکومت کا جہاں تک تعلق ہے کمیٹی کے ناموں سے ہی اندازہ ہوجائے گا کہ حکومت ایک شفاف اورغیرجانبدار تحقیقات چاہتی ہے تاکہ جن لوگوں نے جھوٹ ،بہتان ،غلط فہمی کا بازار گرم کر رکھا ہے ان سے قوم کی جان خلاصی ہو۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)راولپنڈی کی شاہراہوں پر نامعلوم افراد نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزا ں کر دیے ہیں جن میں آرمی چیف سے 2018ءکے انتخابات لڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری نے بینرز میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2سال تک سیاست کرنے کی پابندی کو بھی ختم کیا جائے تاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں اور وزیرا عظم منتخب ہو سکیں ۔بینرز میں آرمی چیف سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی درمیان انتشار کی سیاست کو ختم کرایا جائے ۔
یاد رہے اس سے قبل بھی اسلام آبا د اور راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی جانب سے آرمی چیف کے حق میں بینرز لگائے جاتے رہے ہیں جن میں حکومت سے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کے مطالبات درج ہوتے تھے ۔
ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے میں معاونت کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضیا ءالدین ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجے میں معاونت کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم حسین ، انیس قائم خانی ، قادر پٹیل، وسیم اختر ، رﺅف صدیقی اور عثمان معظم پر عائد مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین سمیت تمام چھ ملزما ن پر فرد جرم عائد کر دی جو عدالت میں ملزمان کو پڑھ کر بھی سنائی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت کے موقع پر تمام گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 نومبرتک ملتوی کردی ۔
ایمزٹی وی(گھوٹکی)گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیا ہے، بہت فرق پڑا ہے اور سندھ میں تبدیلی لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہہ رہا کہ ایک دن میں یا ایک سال میں ہر چیز کا حل نکال سکتا ہوں جب مل کر کام کریں گے تو بہتری آئے گی اور ہم سب مل کر سب ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امن و امان کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شو پاور شو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ تھی جبکہ آج سیکیورٹی خدشات کے باعث ریلی منسوخ کر دی ہے، دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پیپلز پارٹی اصل طاقت دکھائے۔ سوئچ آن کرنے سے دہشت گردی شروع ہو جاتی ہے،۔ بند کرنے سے بند ہو جاتی ہے۔
بلاول نے کہا کہ اگر حکومت نے پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات پورے نہ کئے تو پھر شیر کا شکار ہو گا اور میں عمران خان کی طرح نہیں بلکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی طرح احتجاج کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری سے جب شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ شرما گئے اور مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ شادی کیلئے بہت ساری پیشکش ہیں اور جو عورت مجھے سے شادی کرنا چاہتی ہے، اس کیلئے بہت مشکل ہو گا کیونکہ میری بہنوں کو منانا بہت مشکل ہے اور جو انہیں راضی کرے لے گی، میں اسی سے شادی کر لوں گا۔
بلاول نے مزید کہا کہ میری اردو بہتر ہو گئی ہے اور میں ساری زبانیں سیکھنا چاہتا ہوں۔ جس طرح ورکرز نے مجھے اردو سکھائی ہے وہ بھی دیگر زبانیں بھی سکھائیں گے
ایمزٹی وی(کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے مشکاف میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز نے مشکاف کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرین حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3ملزمان مارے گئے ، ہلاک ملزمان ٹرین حملوں میں ملوث تھے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان کوروکنے والا دراصل عدالتی اہلکار نہیں بلکہ پشاور سے آیا ہواسائل نکلاجسے عمران خان نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک سوشل میڈیا پیج پرجاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ عمران خان جب سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آئے تو ایک سائل نے اپنا شناختی کارڈ دینے کی کوشش کی جس پر عمران خان نے ہاتھ پکڑ کر بات سنی اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔
عمران خان جیسے ہی واک تھرو گیٹ سے نکلے تو پشاور سے آئے ہوئے سائل نے سائیڈ پر لگے سیکیورٹی بیریئرسے ہاتھ بڑھا کا شناختی کارڈ دینے کی کوشش کی تو کپتان نے جارہانہ انداز میں اس کا بازو پکڑلیا اور قریب ہوگئے۔
ابتدائی معلومات لینے کے بعدمسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے عمران خان نے شناختی کارڈ ان کے پرنسپل سیکریٹری کو دینے کی ہدایت کردی اور وکٹری کانشان بناتے ہوئے چل دیئے
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے لئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کی جانب سے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے سربراہ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں ڈالر پاکستان سے امریکا منتقل کئے۔
سید محمد جاوید اقبال جعفری کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے منتقل کی جانے والے رقم سے امریکا میں غیر قانونی اثاثے بنائے جبکہ امریکی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف امریکی حکومت کاروائی کا اختیار رکھتی ہے اس لئے میاں محمدنواز شریف کے امریکا میں موجود اثاثوں کو فریز کر کے تحقیقات کی جائیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بھی سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں وزیراعظم کے بچوں کے نام سامنے آنے پر کیس کی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔