جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (صحت) خیبرپختون خوا میں دستیابی کے باوجود مریض خناق کی ویکسین سے محروم ہیں۔ روس سےدرآمد کی گئی ویکیسن ناپید ہوگئی ہے۔اسپتال حکام لاعلم ہیں کہ ویکسین کہاں گئی۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں12سالہ متاثرہ بچہ منیرخان بغیر کسی پرسان حال پڑا ہوا ہے۔

اعلیٰ افسرکابھتیجابھی خناق میں مبتلا ہے اورویکسین نہ ملنےسےحالت غیرہے۔ذرائع کے مطابق پشاور کے سرکاری اسپتال کودرآمدشدہ ویکسین فراہمی کا نظام ندرادہے۔

خیبرپختونخوا میں خناق کی وبا ءپھیلنے کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر عالمی مارکیٹ سے خناق کے علاج کی ویکسین خرید لی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خناق کے علاج کی ویکسین ڈائپی تھیریا انٹی ٹاکسن ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں یہ ویکسین دستیاب نہیں تھی۔

تاہم محکمہ صحت نے وفاقی حکومت سے اجازت لے کر یہ ویکسین عالمی مارکیٹ سے ہنگامی بنیادوں پر خرید لی ہے۔ محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو خط لکھ کر خناق کی وباء پھیلنے کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ خناق کے کیسز سامنے آنے کی صورت میں فوری رابطہ کیا جائے تاکہ متاثرہ بچوں کو ویکسین فراہم کرکے ان کی جانیں بچائی جا سکیں۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال 2016-17 کے لیے داخلہ ٹیسٹ بروز ہفتہ مورخہ 5 نومبرکو منعقد ہوگا

واضح رہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کے لیے 350 سیٹیں مختص ہیں۔ سال رواں میں داخلے کے لیے امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے ۔اس ضمن میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔داخلہ ٹیسٹ اس سال نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے زیر اہتمام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) تھر میں کوئلے کی کان سے حاصل ہونے والا نمکین پانی بائیو سیلین ایگریکلچر کے لیے استعمال کیا جائے گا جس سے تھر کے وسیع علاقے میں زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، اس مقصد کے لیے چینی مہارت سے استفادہ کیا جائے گا۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے چین کی ایگریکلچر سائنسز انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے جو زیر زمین نمکین پانی کا زرعی مقاصد کے لیے استعمال ممکن بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تکینکی معاونت فراہم کرے گی، تھر میں سندھ حکومت کی شراکت سے کوئلے کی کان اور پاور پلانٹ تعمیر کرنے والی کمپنی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) پروجیکٹ کے لیے 1500ایکڑ رقبے پر پانی کی ذخیرہ گاہ تعمیر کرے گی، ذخیرہ شدہ پانی زرعی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے سی ای او شمس الدین شیخ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے مقامی آبادی کے تحفظات دور کرنے اور مقامی آبادی کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، کمپنی پہلے ہی اس علاقے میں سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے جس کا مقصد مقامی وسائل سے مقامی آبادی کو سب سے پہلے اور زیادہ فائدہ پہنچانا ہے، اس ذخیرہ گاہ کے لیے مقامی آبادی کی ملکیت 532 ایکڑ نجی زمین کے حصول کے لیے خصوصی لینڈ ایوارڈ کے تحت ادائیگیاں کی جائیں گی، اس لینڈ ایوارڈ کا اعلان 27 اکتوبر 2016 سے کیا گیا ہے جس کے تحت اب تک 110ایکڑ زمین کے مالکان کو 3کروڑ 35لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی آبی ذخیرہ گاہ کے علاقے کی کمیونٹی کی سہولت کے لیے اس علاقے میں 5 ریورس آسموسس پلانٹس بھی نصب کررہی ہے جن میں سے 1پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے جبکہ مزید 4 پلانٹس زیر تعمیر ہیں، ان پلانٹس کی تعمیر سے مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔

کمپنی مقامی آبادی کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کررہی ہے اور پلانٹ پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں مقامی افراد کا تناسب 50 فیصد سے زائد ہے، مقامی افراد کو روزگار کے قابل بنانے اور تربیت کی فراہمی کے لیے خوشحال تھر کے نام سے خصوصی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات2016-17ء کے کنوینرپروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر شکیل الرحمن فاروقی 347 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹرجمیل کاظمی نے 267 ووٹ حاصل کیے ۔

نائب صدر کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر مقصود علی انصاری 316 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ نے 301 ووٹ حاصل کیے ۔
سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب 387 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں شاہ علی القدر نے 234 ووٹ حاصل کیے ۔ خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے محسن علی314 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں غفران عالم نے 304 ووٹ حاصل کیے ۔

جوائنٹ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹر عظمیٰ عاشق326 ووٹ جبکہ ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کی ثروت افشاں306 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں۔ مجلس عاملہ کی نشستوں پر محمد اسامہ شفیق،ندیم احمد خان ،واصم علی ،مدثر الدین ،انیلا اے ملک ،انتخاب الفت،مطاہر احمد ،سعدیہ محمود،وقار احمد ،ریاض احمد ،ذیشان اختر ،لبنی غزل ،اسد خان تنولی اور ظفر اے شمس کامیاب قرار پائے ہیں۔ -

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) دس ارب روپے کامنافع مگر لاوارث قرار۔اس منافع کاکوئی دعویدارسامنے نہیں آیا۔ حکومت نے یہ خطیر رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی تیاری پکڑ لی ۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے پاناما کیس میں عدالت کی معاونت کیلیے پیشکش بھی کر دی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مختلف کمپنیوں کے پاس شیئرز ہولڈرز کے10 ارب روپے کا لاوارث منافع موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ای سی پی کا یہ خطیر رقم سرکاری اکاونٹ میں منتقل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے جواز بھی پیش کردیاہے۔

ظفر حجازی کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی تکنیکی معاونت کیلیےتیارہے حالانکہ اسے کیس میں اسے فریق نہیں بنایا گیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ پارلیمنٹ سے نیا کمپنیز بل منظور ہو گیا تو کوئی کمپنی، ڈائریکٹر یا شیئر ہولڈرپاناما سمیت کسی آف شور کمپنی کی معلومات چھپا نہیں سکے گا۔

.ایس ای سی پی نے اسٹیٹ بینک کو ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والی 8 ہزار کمپنیوں کے کھاتے منجمد کرنے کی سفارش بھی کر دی

 

 

ایمز ٹی وی (مانیڑنگ ڈیسک) پالک کو اپنی گوناگوں خوبیوں کی وجہ سے ایک ’’سپرفوڈ‘‘ کا درجہ حاصل ہے لیکن اب یہ تباہی سے بچاؤ اور انسانی جانوں کو بچانے کا کام بھی کرسکتی ہے جب کہ تھوڑی سی ترمیم کرکے پالک کے پتوں کو بارودی سرنگوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے پالک کے پتوں کو تبدیل کرکے انہیں ایک کیمیکل نائٹروایئرومیٹکس شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جو دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگوں میں پایا جاتا ہے جب کہ اس علم کو ’’پلانٹ نینوبایونکس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس میں پالک کے پتوں سے بارودی سرنگوں کی شناخت کا کام لیا گیا ہے۔ اس میں پتوں پر کاربن نینوٹیوبس لگائی گئی ہیں تاکہ وہ بارودی سرنگوں کا سگنل ایک خاص روشنی کی صورت میں دے سکیں۔ بارود موجود ہونے کی صورت میں پودا صرف 10 منٹ بعد ہی سگنل خارج کرنا شروع کردیتا ہے۔ اس کے لیے پودے پر لیزر ڈالی جاتی ہے اور نینو ٹیوبس انفراریڈ روشنی خارج کرنا شروع کردیتی ہے۔ اس طرح بہت آسانی سے زمین میں چھپائی گئی ہلاک خیز بارودی سرنگوں کی شناخت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تبدیل شدہ پالک کی جڑوں تک جیسے ہی یہ کیمیکل پہنچے گا پودے کے پتے ایک خاص روشنی خارج کریں گے جو انفراریڈ کیمروں سے نوٹ کی جاسکے گی۔ یہ کیمرہ ایک اسمارٹ فون جیسے کمپیوٹر سے جڑا ہوگا اور ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے اس کی اطلاع بھی فراہم کرسکے گیا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ انہوں نے پودوں سے مفید اطلاع حاصل کرنے کی رکاوٹ عبور کی ہے اور اسی طرح پودے ایک دن قحط سالی جیسے ماحولیاتی مسائل سے بھی خبردار کرسکیں گے۔

پودے کسی بھی ماحول کی اچھی خبر دے سکتےہیں کیونکہ زمین سے جڑے رہنے اور فضاؤں سے معلومات حاصل کرتے ہوئے وہ ویسے ہی بہت سی معلومات حاصل کرچکے ہوتے ہیں۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) چین نے پاکستان سے ایران تک نامکمل گیس پائپ لائن مکمل کرنے میں تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چائنا پیٹرولیم پائپ لائن بیورواس وقت گوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمنل پر کام کر رہی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گوادر سے ایرانی سرحد تک نامکمل رہ جانےوالی گیس پائپ لائن مکمل کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تکمیل نہ پا سکا تھا۔ تاہم پابندیاں اٹھنے کے بعد بھی امریکا کی بعض پابندیوں کی وجہ سے منصوبے کی تکمیل میں مشکلات ہیں ۔

آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کا 80 کلومیٹر حصہ ابھی نامکمل ہے ۔

 
 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری میں جاری ہفتہ طلبا کے موقع پر گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ طلبا کے موقع پر مختلف گیمز کا بھی انعقاد کیاگیا۔ گیمز میں ہونے والے کرکٹ میچ میں کامرس ڈیپارٹمنٹ نے بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو شکست دے دی۔ علاوہ ازیں بیڈ منٹن ، والی بال، ٹیبل ٹینس و دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کی گیا جس میں بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے مختلف شعبہ جات کے طلبا نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کمپیوٹر سائنس ، انگریزی ، کامرساور بزنس اینڈ منسٹریشن کے شعبہ جات کی ٹیمیوں نے شرکت کی جبکہ فائنل لیاری یونیورسٹی کے شعبہ کامرس اور سعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے درمیان اسغر علی شاہ کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاگیا۔ کامرس ڈیپارٹمنٹ نے 72 رنز کی برتری سے فتح حاصل میلہ لوٹ لیا۔ اس ایونٹ میں وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ ، قائم مقام رجسٹرار فرید ہ عظیم لودحی ، شعبہ جات کے سربراہان ، اسٹوڈنٹ ویلفئر آفیسر عبدالشکور ، اسپورٹس آفیس ھسن عابد کے عالاوہ طلبا کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کی جانب سے منائے گئے ہفتہ طلبا میں جس جوش و جذبے سے طلبا نے حصہ لیا وہ قابلِ ستائش ہے۔۔انھوں نے جس طرح سے طلبا نے شاندار کارکردگی کا امظاہرہ کیا مجھے امید ہے کہپ ہپر میدان میں ایسی بے مثال کاکردگی کا مظاہرکر کے بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کا نا م روشن کریں گے اور ملک کی ترقی میں بھی مثالی کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے تمام فاتحین کو مبارکباد دی اور ہفتہ طلبا کے شاندار انعقاد پر میں تمام اساتذہ و دیگر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور جیتنے والی ٹیم کو شیلد سےبھی نوازا۔

bu

ایمزٹی وی(پشاور)انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے مانسہر ہ میں کارروائی کرکے ملزم نیازمحمد کو گرفتار کر لیا جو کالعد م تنظیم کے دہشت گردوں کو پناہ ور سہولیات فراہم کرتا تھا ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 6کلو گرام بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) روسی تجارتی وفد کے سربراہ یورے ایم کوزلو نے کہا ہے کہ پاک روس تعاون میں بتدریج بہتری آرہی ہے لیکن اس ضمن میں مزید کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

روس کی 150کے قریب کمپنیاں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ لگانا چاہتی ہیں جن میں بائیو انجینئرنگ، زراعت اور توانائی کے شعبے قابل ذکر ہیں نیز روسی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع کہی، کراچی میں روس کے ٹریٖڈ کمیشن کے کنسلٹنٹس الیگزی کدریاؤسیو اورولادیمرٹیٹرن بھی ساتھ تھے۔ یورے ایم کوزلو نے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینلز کے ذریعے براہ راست تجارت میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے کراچی چیمبر کی تشویش سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ براہ راست بینکنگ چینلز کا نہ ہونا واقعی اہم مسئلہ ہے جس پر دونوں جانب سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یورے ایم کوزلو نے روس کی جانب سے کراچی تا لاہور 2ارب ڈالر مالیت کے گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ یقینی طور پر روسی کمپنیوں کو دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے میں کردار ادا کریگا۔ انہوں نے پاکستان اور روس کی تاجربرادری کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کیلیے کراچی چیمبر سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی سی آئی کی تجاویز پر ضرور غور کیاجائے گا۔

کراچی چیمبرکے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ چیمبر تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے اور پاک روس تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہش مند ہے، باہمی تجارت میںاضافہ سست روی کا شکار ہے اور موجودہ تجارتی حجم دستیاب گنجائش کے مطابق نہیں۔ انہوں نے روسی کمپنیوں کوکراچی چیمبر کے تحت اپریل میں ہونے والی ’’مائی کراچی‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر آصف نثار نے روسی سفارتخانے کی جانب سے ویزے جاری کرنے کیلیے درکار اضافی وقت پر تشویش کا اظہار کیا۔