Reporter SS
ایمز ٹی وی ( لندن )برطانوی پولس نے ہفتے کو لندن میں بدعنوانی اور سنسر شپ کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران 50افراد کو گرفتار کر لیا ہےمظاہرے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بیان کیا جا رہا تھا اور اس کا اہتمام ’انانامس‘ یعنی ’نامعلوم‘ نامی کمپیوٹر ہیکنگ گروپ نے کیا تھا۔
اسی طرح کا ایک مظاہرہ بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن میں بھی ہوا اور اس دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 2افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔
انانامس گروپ کا کہنا ہے کہ کہ یہ اقدام ان کے سالانہ ’ملین ماسک مارچ‘ سے متعلق ہے، جس کا ایک بڑا مقصد ’بدعنوانی، سنسرشپ، عدم مساوات اور جنگ‘ کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
سماجی میڈیا پر کئی دوسرے شہروں میں چھوٹے پیمانے پر ہونے والے ایسے مظاہروں کے بارے میں بھی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔ کئی ایک مظاہرین نے گائے فاکس کے ماسک پہنے ہوئے تھے جو سترھویں صدی کی ایک انقلابی شخصیت کی شبیہ ہے، جس نے برطانوی پارلیمان کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ہفتے کو ملین ماسک مارچ مظاہرے کا اہتمام لندن میں کیا گیا۔ برطانیہ کے ایک موقر اخبار ’دی انڈیپنڈینٹ‘ کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ وسطی لندن آئے اور انہوں نے اس موقع پر عائد پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹریفلگر اسکوائر کی طرف مارچ کرنا شروع کر دیا تھا
ایمزٹی وی(اسلام آباد)آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی مشقوں کا دورہ کرنے کیلئے کھاریاں اور گوجرانوالہ پہنچ گئ آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کھاریاں اور گوجرانوالہ میں جاری فوجی مشقوں کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مشقوں کے مقاصد اور ہائی ٹیک وار روم پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ انہوں نے رات کو فیلڈ مشقوں کا بھی معائنہ کیا ۔ فیلڈ مشقیں وسطی و جنوبی کمانڈ کے تحت جاری ہیں ۔مشقوں کا مقصد آپریشنل منصوبہ بندی اور تیاری کو بہتر بنانا ہے ۔سینٹرل کمانڈ کی پیدل فوج اور پنجاب رینجرز نے بھی مشقوں میں شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دورے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی بہترین تربیت ، پیشہ وارانہ مہارت اور جذبہ قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر کور کمانڈر گرجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق ، کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر درانی اور لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ بھی موجود تھے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) عمران خان اور ریحام خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کا نکاح نکاح 7 محرم، 31 اکتوبر 2014 کو ہوا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی سعید نے کہا کہ عمران خان اور ریحام کا نکاح 6 یا 7 محرم کو ہوا تھا، اس حساب سے خود دیکھ لیں کہ عیسوی تاریخ کیا بنتی ہے۔ اس سے قبل مفتی سعید نے 8 جنوری 2015 کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کا نکاح ابھی ابھی ہوا ہے، گواہوں میں ذاکر، ریحام کے عزیزسیف اور کچھ اور لوگ بھی تھے، حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر ہوا۔
قبل ازیں ریحام خان نے انکشاف کر دیا تھا کہ ان کی شادی 31 اکتوبر 2014 کو ہوئی تھی، جب انہوں نے عمران خان سے شادی کی سالگرہ پر تحفہ مانگا تو عمران خان نے طلاق دے دی۔
علاوہ ازیں عمران خان کے ساتھ شادی سے متعلق ریحام خان کے انکشافات پر نعیم الحق نے عمران خان کی صفائی میں کچھ بھی کہنے سے معذرت کرلی ہے، ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، عمران خان کے ذاتی معاملات پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، ریحام خان اور نکاح خواں مفتی سعید دونوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ نکاح 31 اکتوبر 2014 کو ہوا تھا۔
ایمزٹی وی(کراچی)سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کےخلاف کراچی کے علاقے ملیر 15 پر صبح سے جاری احتجاجی مظاہرے نے دھرنے کی شکل اختیار کرلی ہے
تفصیلات کے مطابق ملیر 15پر دھرنا صبح ساڑھے 7بجے سے جاری ہے ، ایک موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی ،پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرلیا،جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی شروع ہوگئی ۔
احتجاج کے باعث ماڈل کالونی ، کالا بورڈ اور ملیر 15 کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند کردیے گئے اور بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا ہے ۔
احتجاج سے نیشنل ہائے وے پر دھرنے کے نتیجے میں کئی گھنٹوں سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے ،مظاہرین نے ایک موقع پر ٹریک پر بیٹھ کر ٹرین بھی روک دی تھی ۔
مظاہرین نے گزشتہ 48گھنٹوں کے دروان گرفتار کئے گئے افراد کی رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کااعلان کیا ہے
ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائزکےانفراسٹرکچر کےکورٹ کیسز پر غور، سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل ، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ترمیمی بل 2016، آئی بی اے سکھر انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی میں ترقی سے متعلق امور سمیت مختلف ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے لئے کوئی رعایت نہیں امن و امان کے حوالے سے خوش نہیں ہوں ابھی بھی بہت کچھ باقی ہے ہم نے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں لے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو مل کر ہی شکست دی جاسکتی ہے، پولیس، رینجرز اور حساس ادارے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے کے خلاف زبردست اقدامات کررہے ہیں اور سب سے بڑی خوشی اور کامیابی کی بات یہ ہے کہ عوام کی مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے کابینہ اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر جانبدارانہ کارروائیاں جاری ہیں کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی حالیہ دنوں میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں جو فورسز کی غیر جانبدارانہ کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ایمزٹی وی (واشنگٹن)امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کے معاملے میں ایک مرتبہ پھر کلئیر قرار دے دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے سینیٹ ارکان کو بتایا کہ سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف خفیہ ای میل کے معاملے میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اس لئے خفیہ ای میل کے معاملے کو یہیں ختم کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے 28 اکتوبر کو ہیلری کلنٹن کے خلاف دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تو انہیں شدید دھچکا لگا اور ابتدائی سروے میں انہیں 3 پوائنٹس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اب ایک مرتبہ پھر ایف بی آئی کی جانب سے کلئیر قرار دینے کے بعد ان کے حامی خوش دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی کے مہینے میں ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کی تحقیقات کے دوران انہیں کلئیر قرار دیا تھا اور صدارتی انتخاب سے صرف 11 روز قبل ایف بی آئی نے بعض ای میل ملنے کے بعد دوبارہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔
ایمزٹی وی(نئی دہلی) بھارت اپنے یہاں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو کسی صورت کم کرنے کےلئے تیار نہیں جس سے پاکستان سمیت پورا برصغیر شدید طور پر متاثر ہورہا ہے لیکن اب یہی ’’ماحولیاتی دہشت گردی‘‘ خود بھارت کےلئے شدید دردِ سر بن چکی ہے۔
اس وقت دہلی میں فضائی آلودگی اتنی زیادہ بڑھ چکی ہے کہ شہر پر ہر وقت کہر کی چادر مسلط رہتی ہے اور اس کے باعث وہاں آنکھوں میں جلن، گلے میں چبھن، دمہ، سانس کے امراض اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔
ان حالات کے پیشِ نظر دہلی کے وزیرِ اعلی اروِند کیجریوال نے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے دس نکاتی ایجنڈے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ان دس نکات میں دہلی اور گرد و نواح میں واقع تمام اسکولوں کی تین دن تک بندش، دہلی کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ، دہلی میں جنریٹر چلانے پر پابندی، دہلی کے جنوب میں واقع (کوئلے سے بجلی بنانے والے) پلانٹ کی دس دنوں تک بندش اور وہاں سے راکھ اٹھانے پر پابندی، دہلی میں پانچ دنوں تک ہر طرح کے تعمیراتی کاموں پر پابندی، ایک دن طاق اور ایک دن جفت نمبر پلیٹوں والی گاڑیاں سڑکوں پر لانے کے قانون پر عمل، دہلی میں کوڑا کرکٹ جلانے پر مکمل پابندی، ویکیوم کلینروں کے ذریعے دہلی کی سڑکوں کی صفائی، اور مصنوعی بارش برسانے کی تجویز شامل ہیں۔
کیجریوال نے اپنے تازہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اتنی شدید آلودگی صرف فصلوں کی باقیات جلانے کا نتیجہ نہیں ہوسکتی؛ اور یہ کہ ان کی حکومت کو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ فضائی آلودگی اس حد تک بڑھ جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں موجودہ فضائی آلودگی ایک بڑے ماحولیاتی مسئلے کا صرف ایک پہلو ہے جس کی بڑی وجہ وہاں پر نصب کوئلے سے بجلی بنانے والے کارخانے ہیں۔ پاکستان اس بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کا بڑا شکار ہے لیکن پاکستانی حکام اس مسئلے کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لینے کے بجائے ’’آلودگی پیدا کرنے والے کارخانوں‘‘ پر پابندی لگانے کی تیاری کررہے ہیں۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں لگنے والے راحیل شریف کو ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن لڑنے کی اپیل پر مبنی پوسٹرز کو بکواس قراردیدیا اور کہاکہ راحیل شریف کل ریٹائر ہوگئے تو کسی نے میسج بھی نہیں کرنااور نہ ہی راحیل شریف کو مسلم لیگ ن میں شامل ہوتادیکھ رہاہوں ، یہ مرجائے گا لیکن چوروں کیساتھ شامل نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ پوسٹرز کی کوئی حیثیت نہیں ، وردی اترنے کے بعد کوئی ووٹ نہیں دیتا، مشرف سے پوچھے ، وہ ذاتی طورپر راحیل شریف کو نومبر کے وسط میں ریٹائر ہوتادیکھ رہے ہیں ، توسیع نہیں لے رہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ یہ شہیدوں کا خاندان ہے ، چوروں کیساتھ شامل نہیں ہوگا، مرجائے گا لیکن ن لیگ میں نہیں جائے گا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ گزژشتہ روزصبح11بجے کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوا۔ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلے کے لئے 1164 فارم جمع کرائے گئے جبکہ 1090طلبا وطالبات نے شرکت کی۔
ڈائریکٹرایڈمیشنزپروفیسرڈاکٹرخالدعراقی کے اعلامیہ کے مطابق رجحان ٹیسٹ کے لئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، کمرہ امتحان کے اردگرد غیر متعلقہ ا فراد کاداخلہ ممنوع تھا۔ ٹیسٹ انتہائی پرسکون ماحول اور نظم وضبط کے ساتھ منعقد ہوا۔
کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور کیمپس سیکیورٹی (واچ اینڈ وارڈ) کا عملہ بھی خصوصی طور پر مختلف داخلی راستوں اور فیکلٹی میں تعینات کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹرخالدعراقی، پروفیسردُریہ قاضی ،سید شمعون حیدراورتانیہ ناصرنے امتحانی مراکزکی مانیٹرنگ کافریضہ انجام دیا۔
واضح رہے کہ اکیڈمک کونسل کے فیصلے کی روشنی میں حتمی میرٹ لسٹ20 فیصد اکیڈمک پرسنٹیج جبکہ 60 فیصد داخلہ ٹیسٹ کے تناسب اور20 فیصدانٹرویوز پر محیط ہوگی ۔ ٹیسٹ کے نتائج16نومبر2016ء کودوپہر2 جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیے جائینگے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ای یونیورسٹی کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ۔ ا ی لرننگ اور ماسیو اوپن آن لائن سسٹم کے ذریعہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے تعلیمی پروگرامز میں توسیع اور انہیں آن لائن سپورٹ فراہم کرنے کے لئے مختلف اہم اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ،انہوں نے کہا کہ نئے اقدامات سے اوورسیز پاکستانی بھر پور فائدہ اٹھائیں گے اور تعلیمی سلسلہ پھر سے شروع کریں گے.