جمعرات, 28 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس پر فریقین کو الزامات سے متعلق تمام دستاویزات15نومبر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی لارجر بینچ نے تمام فریقین کو دستاویز پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے مزید سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی ۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب اس کے بعد کسی فریق کو ایک دن کا بھی مزید وقت نہیں دیا جائے گا ۔”جوڈیشل کے قیام سے پہلے تمام دستاویز عدالت میں جمع کرائیں جائیں “۔ ہم نے کیس کے خلاف الزامات لگانے کا راستہ بند نہیں کیا تاہم الزامات سے متعلق تمام تر دستاویز 15نومبر تک پیش کی جائیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل سلمان بٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے 15دن کی استدعا کی مگر عدالت نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سیاسی رہنماﺅں کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ احاطہ عدالت پریس کلب نہیں ہے کہ یہاں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پریس کانفرنس ہوتی ہیں ۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاناما لیکس پر مریم نواز، حسن اور حسین نواز کی جانب سےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا گیا ۔ وکیل سلمان کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز 2011 میں اپنے والد کے زیر کفالت نہیں تھیں ۔ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہیں اور انہوں نے اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ۔ مریم نواز نیسکول اور نیلسن کی ٹرسٹی ہیں ۔ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی جس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور دیگر فریقین عدالت عظمیٰ پہنچے۔

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تمام شکست خوردہ لوگ عدالت میں مائنس ون کی کوشش کر رہے ہیں ، وہ احتساب نہیں انتقام چاہتے ہیں، وزیراعظم کیس سے گرین چٹ لے کر نکلیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر مخالفین پر کڑی تنقید کی ۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو سڑکوں اور ٹی وی کی عدالت سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا.انہوں نے کہا کہ مخالفین کے تمام الزمات پہلے بھی مسترد ہوئے ، آئندہ بھی ہوں گے ۔ لیگی رہنماوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں پر سزا دی گئی اب سی پیک پر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(سندھ)وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ہے جس میں چیف سیکرٹری، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر شواہد جمع کر رہے ہیں اور شواہد جمع کرنے کے بعد کیس مزید آگے بڑھائیں گے ۔
فیصل رضا عابدی کے گھر سے ملنے والے اسلحے سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ڈرگ مافیا اور سٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شادی کی بات کیا ہوئی ہر طرف ہی اس کے چرچے شروع ہوگئے ہیں اور ایسے میں ستارہ شناس کہاں پیچھے رہنے والے ہیں، انہوں نے بھی بلاول کو 2019 سے پہلے شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ذرائع کے معروف ستارہ شناس سامعہ خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کسی کیلئے بھی شادی نبھانا بہت ہی مشکل کام ہوگا اور ان کی شادی کامیاب ہونے کے بہت کم امکانات ہیں۔ بلاول کے زائچے میں عمران خان کی طرح ایک سے زائد شادیاں ہیں۔
انہوں نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کے ستارے شادی کیلئے موزوں نہیں ہیں اس لیے انہیں 2019 تک انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کی شادی زیادہ دیر تک چلنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شادی کی بہت زیادہ آفرز آرہی ہیں لیکن ان کے دل کی ملکہ وہی بنے گی جسے ان کی بہنیں پسند کریں گی اور ان کی بہنوں کو راضی کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاناماکیس میں وہ وزیراعظم کو نااہل ہوتا اور پیپلزپارٹی کو بھی عدالت میں اپوزیشن جماعتوں میں شامل ہوتادیکھ رہے ہیں ، شاید مریم نواز بھی پاکستان چھوڑچکی ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ عدالت کو گزشتہ دوتین دن میںجتنا دیکھا، وہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیتے دکھائی دے رہی ہے اور اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے شاید پیپلزپارٹی بھی حکومت مخالف جماعتوں کیساتھ شامل ہوجائے ۔
کیپٹن صفد ر کے بیان میں مریم نوازکی بیرون ملک کمپنیوں کی تردید سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ یقینا کوئی حکمت عملی ہوگی ،پتہ نہیں مریم نواز بھی ملک چھوڑ چکی ہوں گی یا ممکن ہوکہ یہیں ہوں لیکن میرے خیال میں وہ پاکستان میں نہیں ہیں۔

ایک بات واضح ہے کہ 2013ءکے گوشواروں میں وزیراعظم نے لکھ کر دیا کہ بیٹی ان کی زیرکفالت ہے اور شاہد دوکروڑ کی زمین اس کی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ یوسف رضاگیلانی کا کیس سب کے سامنے ہے ، ابھی بھی اثاثے چھپانے کے الزام میں 12لوگ نااہل ہوئے ہیں، ایک خاتون صرف اس وجہ سے نااہل ہوئی کہ اس نے اپنے شوہر کے پٹرول پمپ کی آمدن نہیں بتائی

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں ریلوے ملازمین کے لئے تعمیر کئے گئے فلیٹس کی افتتاحی تقریب میں وفاقی زیرریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ادارے کے ملازمین کی طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی متعارف کروائی ہے، 16 فلیٹس کی 3 عمارتیں2017 میں مکمل ہوں گی، ریلوے ملازمین کی رہائش کے منصوبے پر 165 ملین روپے لاگت آئے گی، ریلوے کے بڑے افسران بڑے بڑے گھروں میں رہ رہے ہیں لیکن ہم بڑے بڑے بنگلے والےافسران کےگھروں کو چھوٹا کریں گے۔

وفاقی زیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم میں سیاسی بنیادوں پرالاٹمنٹ نہیں دیں گے جب کہ ریلوے کی زمین پرقبضہ کرنیوالے موٹے مرغوں کو ڈنڈے مارکر نکال دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پالیسی ہے ہم کچی آبادی کو چھیڑتے نہیں اورموٹے مرغوں کو چھوڑتے نہیں ہیں، آئی جی سندھ سے قبضے کی زمین چھڑانے کیلیے بات کروں گا، تجاوزات اورقبضہ گروپ کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے تاہم ریلوے میں خرابی ابھی موجود ہے، کچھ دور بھی کی گئی ہے لیکن اپنی ذمے داری ایمانداری ، دیانت داری سے پوری کی ہےاور کررہے ہیں۔

وفاقی زیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین میں کچی آبادیاں بنائی ہوئی ہیں، کراچی کینٹ اسٹیشن کےقریب 25کینال زمین ریلوے کو مل گئی ہے، ہم ریلوے کی زمینوں کو پورے ملک میں کمپیوٹرائز کررہےہیں لیکن سندھ میں ریلوے کی زمینوں کو کمپیوٹرائز کرنے کا کام تھوڑا سست چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی صورتحال انتہائی ناقص ہے، کراچی سرکلرریلوے کراچی کی ضرورت ہے، میٹروٹرین اورمیٹروبس سب سے پہلے کراچی میں بننی چاہیے تھے، کراچی سمیت پوراسندھ کھنڈراورآثارقدیمہ کا منظرپیش کرتا ہے جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فاروق ستار کے نفرت انگیز بیان سے لاتعلقی کے اظہارکوسراہتا ہوں، مجھے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیوایم کے سینیئر افراد اس صورتحال سے تنگ تھے جب کہ بانی ایم کیوایم کی مہربانی ہے کہ انھوں نےخود کو سیاست سے الگ کرلیا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے لیکن میری خواہش ہے کہ وہ اپنی پسند اور محبت کی شادی کریں۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کسی دہشت گرد کا علاج نہیں کرایا، دہشت گردی تو بہت دور کی بات ہے میں کسی دہشت گرد کو جانتا بھی نہیں، بحیثیت پاکستانی عدالتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں ملکی عدالتیں مضبوط ہوں گی تو امن قائم ہوگا، عدالت سے امید تھی کہ مجھے انصاف ملے گا اور مجھے انصاف ملا انصاف کے فیصلے نے مجھے قوت اور توانائی بخشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مئیر وسیم اختر پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ قابل ضمانت ہیں وسیم اختر کی رہائی سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا شہرمیں تعمیرات ہوں گی تولوگوں کوروزگارملےگا۔

 

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد)مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدرمسعود خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری کا مسئلہ کشمیر پر محتاط رویہ انتہائی افسوس ناک ہے مغربی ممالک کے محتاط رویئے کے باوجود برطانیہ اور ناروے اس مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن دنیا کی بڑی طاقتوں اور بھارت کے درمیان معاشی معاہدے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت وادی میں جتنے بھی وفود بھیجے کشمیری اس کا اثر قبول نہیں کریں گے آزادی کی تحریکوں اور دہشت گردی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کشمیری عوام کی اپنی شروع کردہ ہے اس میں کسی بھی کالعدم یا جہادی تنظیموں کا کوئی کردار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کےدوران اہم رہنماؤں سےمسئلہ کشمیرپربات ہوئی، مسئلہ کشمیر پردنیا کی حمایت حاصل کرنےکےلئےمحنت کی ضرورت ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/راولپنڈی) صوبائی اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای ڈی اوایجوکیشن سے راولپنڈی میں پرائمری ، مڈل اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اسکول ہیڈز اور اساتذہ کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے فہرستیں مانگ لیں۔

کارروائی کے بعد ناقص کارکردگی پر 3سو سے زائد اساتذہ سزائوں کی زد میں ہیں ۔

محکمہ نے جنوری 2015سے اکتوبر2016 تک اسکول ہیڈز اور اساتذہ کی فہرستیں طلب کی ہیں ، اس سلسلے میں اگر کسی ٹیچر نے ڈی سی او ،صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن اور عدالتوں سے رجوع کررکھا ہے ۔

ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں گی،ضلع راولپنڈی کی ساتوں تحصیلوں کے 3سو سے زائد اساتذہ سزائوں کی زد میں ہیں۔دیگر سزائوں کے علاوہ اسکول ہیڈز اور اساتذہ کو نوکری سے بھی فارغ کیا جا نے کا امکان ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سی ٹی پروگرام کے طلباء و طالبات کو کتابوں کی ترسیل شروع کردی ہے ۔

اطلاعات کےمطابق روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار طلبہ کو درسی کتابیں ارسال کی جارہی ہیں۔
اب تک میٹرک ایف اے اور بی اے پروگرامز کے 2لاکھ 35ہزار طلبہ کو کتابیں بذریعہ ڈاک بھجوائی جاچکی ہیں۔