Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیرا عظم کے داماد کیپٹن صفدرنے اہلیہ مریم نواز کی آف شور کمپنیوں سے انکار کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرا عظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لگائے گئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں لہذٰا انکی درخواستوں کو خارج کیا جائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ انکی اہلیہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس اداکرتی ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں تاہم مریم نواز عمران خان کی طرف سے بتائے گئے اثاثوں کی کبھی مالک نہیں تھیں ۔
کیپٹن صفدر نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے میری نااہلی کیلئے اسپیکر کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا جبکہ دفعہ 62اور 63کے تحت نااہلی کا دائرہ کار بہت محدود ہے ۔”سپریم کورٹ میں نااہلی کیلئے براہ راست درخواست آرٹیکل 225کے خلاف ہے جسے خارج کیا جائے ۔الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62کے تحت نااہلی کا سوال نہیں اٹھایا گیا ، میرے خلاف عمران خان نے جھوٹا مقدمہ بنایا جسے خارج کیا جائے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزراء خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو مشورے دیے جبکہ جواب میں سعد رفیق اور خواجہ آصف نے بھی انہیں مشورہ دیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ اور ٹی وی شوز میں ہی نظر آتے ہیں،دونوں وزراء اہم منصب پر ہیں، کراچی میں ریل کا بڑا حادثہ ہوا، خواجہ سعد وہاں جائیں ۔
سعد رفیق نے جواب میں کہا کہ ہمارا مفت مشورہ یہ ہے کہ عمران خان سکون لیں اور لوگوں کو ذمہ داریاں ادا کرنے دیں۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ ایل او سی پر صورتحال کشیدہ ہے ، خواجہ آصف ایک بار بھی نہیں گئے۔
جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں،ہمارے آباؤ اجداد نے انگریزوں کے بوٹ پالش نہیں کیے
ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیمبرئین پٹرول مشقوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی دستے کو مبارک باددے دی اور کارکردگی کو بھی سراہاہے ۔
پاک فو ج کے ادارہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق کیمبریئن پٹرول مشقوں میں فوج کی ٹیم نے گولڈمیڈل حاصل کیا، مشقوں میں دنیا بھر سے 122 ٹیموں نے حصہ لیا، کیمبریئن پٹرول سخت ترین فوجی مشقیں تصورہوتی ہیں،جس پر آرمی چیف نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کو سراہا اور مبارک باد پیش کی ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی بلوچستان نے ملاقات کی جس دوران صوبے کی سیاسی شخصیت نور محمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ،جس پرعمران خان نے تمام افراد کو مبارک باد دیتے ہوئے پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ آپ حق اور سچ کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں ،ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا اور کرپٹ لوگوں جیلوں میں ہوں گے ۔عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما سردار محمد رند نے عمران خان کو پارٹی کے کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر میں پہنچا رہے ہیں ۔
ایمزٹی وی(پشاور) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی سپریم کورٹ گئی،جماعت اسلامی میں کوئی دولت کی بنیاد پر آگے نہیں آتا ہے،ہم چاہتے ہیں نظریہ ضرورت نہیں حق اور باطل کی بنیاد پر فیصلہ ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ نظریہ ضرورت نہیں حق اور باطل کی بنیاد پر فیصلہ ہو،سپریم کورٹ کے کمیشن قائم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ، کرپشن کے خلا ف سب سے پہلے جماعت اسلامی سپریم کورٹ گئی ،میڈیا والے جماعت اسلامی کو اس لیے کوریج نہیں دیتے کہ پروگرامات میں باپردہ عورتیں اور باریش مرد ہوتے ہیں،میڈیا کا ایجنڈا کچھ اور ہے لیکن ہم دنیاوی فوائد کیلئے اللہ کے احکامات اور سنت نبوی سے انکار نہیں کرسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)مقامی میڈیا کے مطابق پانامالیکس پر سپریم کورٹ نے اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں عدالت نے لکھاکہ وزیراعظم کے خاندان کو جواب داخل کرانے کے لیے سات دن کی بجائے تین دن کا وقت اس لیے دیا تاکہ چہہ مگوئیوں سے بچاجاسکے۔
اس سے قبل عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے تھے کہ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، کیس آتے ہی عدالتوں کو برا بھلا کہا جانے لگا۔
مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہاکہ درخواستوںکو سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا، جواب گزاروں اور اٹارنی جنرل سے اختیار سماعت کے حوالے سے پوچھا، کسی فریق نے سپریم کورٹ کے اختیارسماعت سے اعتراض نہیں اٹھایااور11مقدمات کا حوالہ دے کر بتایاگیاکہ عدالت کیس سنی سکتی ہے ۔ عدالت نے لکھاکہ حسن،حسین اورمریم نوازکوجواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع دے رہے ہیں، جواب داخل کرانے کیلئے التوا کی مزید کوئی درخواست نہیں سنی جائے گی ،اردوزبان میں کیس کی سماعت سے متعلق درخواست نمٹائی جاتی ہے اوروکلاءاور فریقین جس زبان میں چاہیں ، دلائل و جواب دے سکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ٹی اوآر(ٹرمز آف ریفرنسز)سپریم کورٹ میں جمع کرادیے جن میں سوالات اٹھائے گئے کہ
نواز شریف نے 1981، 1982سے 1996تک کتنا ٹیکس دیا؟
فلیٹ نمبر 17اے 23جولائی 1996کو خریدا گیا،فلیٹ 17اے کی خریداری کے لیے رقم پاکستان سے کس طرح بھیجی گئی ؟
فلیٹ نمبر 17یکم 1993کو کس قیمت پر خریدا گیا؟
فلیٹ نمبر 16اور 16اے جولائی 1995 خریدے گئے کیا قیمت تھی؟فلیٹ خریدنے کے لیے پاکستان سے رقم کس طرح بھجوائی گئی؟
پارک لین کے فلیٹ 16، 16اے ،17اور 17اے سے متعلق بتایا جائے۔
نیسکال لمیٹڈ،نیلسن انٹرپرائزاوربرٹش ورجن آئی لینڈ کمپنیاں کب بنائی گئیں؟
مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی واحد مالک کیسے بنیں؟
مریم صفدر نیسکال لمیٹڈ اور نیلسن انٹرپرائزکی حقیقی وارث کب بنیں؟ ان کمپنیوں سے فائدہ اٹھانے والا حقیقی وارث کون ہے؟
قانونی ماہرین کاخیال ہے کہ عدالت واضح کرچکی ہے کہ جلد ازجلد مقدمہ نمٹاناچاہتے ہیں اور زیادہ وقت دینے سے فریقین میں بے چینی پھیلے گی اور اس ضمن میں عدالت نے کم وقت دے کر اچھا فیصلہ کیا
ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)تحریک انصاف کے رکن قانون سازاسمبلی راجا جہانزیب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور گلگت بلتستان کے سینکڑوں لوگوں نے اسلام آباد آکرثابت کردیا ہے کہ وہ کرپٹ حکمرانوں کےخلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آبادھرنے کےلئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے لوگ آئیں اور میرے حلقے یاسین سے سینکڑوں کارکن اسلام آباد میں موجود ہے جس پر میں ان کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف مضبوط ہورہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید لوگ تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے۔
ایمزٹی وی(چترال)ضلعی انتظامیہ چترال نے موسم سرما کے دوران برفبار ی کے نتیجے میں لواری ٹاپ روڈ کی بندش کے بعد لواری ٹنل کو عام پبلک کے لئے کھولنے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ٹنل کوہفتے میں صرف جمعہ کے دن صبح 7سے لے کر شام 7بجے تک پبلک کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز سوا ت میں کمشنر کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے دفتر سے جاری شدہ شیڈول میں کہا گیاہے کہ اس دن ٹرک اور دوسری بھاری گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ روزمرہ ضرورت کی اشیاء لانے والی مزدا گاڑیوں کو چترال کے سائیڈ میں دروش اور میرکھنی کے درمیاں اور دیر سائیڈ میں اخاگرام میں پارک کرنی ہوگی جس کے بعد وہ 20گاڑیوں کی کنوائی کی صورت میں ٹنل سے گزریں گے تاکہ مسافر بردار گاڑیوں کے گزرنے میں کوئی دشواری پیش نہ ہو۔
اسی طرح اس دن عام تجارت کے سامان ، ماربل، لکڑی، ناکارہ گاڑیاں، نازک حالت میں مریض یا زخمی، دھماکہ خیز مواد بھی ٹنل سے گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عام مسافروں کو ٹنل سے بحفاظت گزارنے کے لئے ٹنل کے دونوں اطراف میں ایمبولنس گاڑیوں کو اسٹینڈ بائی رکھنے ، ٹنل کے اندر خراب ہونے والی گاڑیوں کے لئے ریکوری کا بندوبست کرنے اور ٹنل کے دونوں طرف مناسب انتظار گاہوں کا انتظام شامل ہیں۔
اس بات کا فیصلہ تاہم بعد میں کیا جائے گا کہ ٹنل کو پہلے چترال سے جانے والے مسافروں کے لئے کھول دیا جائے گایا آنے والوں کے لئے۔ درین اثناء چترال کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ہفتے میں صرف ایک دن کے لئے لواری ٹنل کو پبلک کے لئے کھولنے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قطعی طور پر ناکافی قرار دی ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی )اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر کے ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی کے اعلامیہ کے مطابق تمام گرپس سائنس ، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل ، سائنس جنرل ، کامر س پرائیوٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیوٹ ، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے ضمنی امتحانات23نومبر سے شروع ہوکر 10 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ تمام پرچے دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہونگے
ایمزٹی وی(کراچی)جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے اعلامیہ کے مطابق ان کی زیر نگرانی شعبہ جرمیات میں قائم ایل ایل بی کے امتحانی مرکز میں دوران امتحانات نقل کے لئے ناجائز زرائع استعمال کرتے ہوئے45طلبہ پکڑے گئے جبکہ 20 طلبا و طلابات کے موبائل فونز ضبط کرلئے گئے اور ان کے خلاف کیسز بناکر قانونی کارروائی لے لئے ان کے متعلقہ سیکشن کو ارسال کریئے گئے ہیں