Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق جامعہ اردو (گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز)سال2016 کے تمام شعبہ جات کے طلباءو طالبات ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے انرولمنٹ فارم 21جون تک جمع کراسکتے ہیں ۔ گلشن اقبال کیمپس کے طلباءاپنے فارم نیشنل بینک یونیورسٹی روڈ برانچ اورعبدالحق کیمپس کے طلباءعسکری بینک بوہرہ پیربرانچ میں جمع کرائیں۔ انرولمنٹ فیس2ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ انرولمنٹ فارم کے ساتھ میٹرک سند کی کاپی،،شناختی کارڈکی کاپی،مائیگریشن سرٹیفکیٹ، اصل ماسٹرز کی مارک شیٹ( ایم فل، ایم ایس امیدواروںکیلئے)،اصل ایم ایس ایم فل مارک شیٹ(پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے)،اصل واﺅچر(فارم کیلئے)اور تین عدد تصاویر منسلک کریں۔
ایمزٹی وی(تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے مختلف پروگرامز میں داخل شدہ تمام طلباء و طالبات کے کوائف اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں اور اعتراض شدہ داخلہ فارموں کی اطلاع تمام طلباء و طالبات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کردی ہے ۔ یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے
ایمزٹی وی (تعلیم)ورچوئل یونیورسٹی نے مالی معاونت اور میرٹ کے تحت اسکالر شپ حاصل کرنے والے 987 طلبہ کی لسٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر سے 501 طلبہ نے میرٹ اسکالر شپ حاصل کی جبکہ486 طلبہ میں مالی معاونت کے و ظائف تقسیم کئے گئے ،مجموعی طور پر طلبہ میں 11.4 ملین روپے تقسیم کئے گئے ۔
ایمزٹی وی (تعلیم)پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے اسکولوں میں تعلیم بالغاں شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے ضلع بھر کے 200 پرائمری اسکولوں میں بالغوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اختیارات اور محکمہ تعلیم راولپنڈی کے تعاون سے 200 پرائمری اسکولوں میں شام کی شفٹ میں کلاسز شروع کی جائیں گی ۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے تعلیم بالغاں کے حصول کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ داخلہ لینے والے افراد کو کتابیں ، کاپیاں اور دیگر اسٹیشنری کا سامان مفت فراہم کیا جائے گا
ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدنےحلقہ انتخاب میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات اہمیت کے حامل ہیں،تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں آزادانہ ومنصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے ، آزادکشمیر انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، اس حوالے سے وفاقی حکومت کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں مگر وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے ن لیگ کی حکومت قائم کرنے کے لئے پری پول رگنگ کررہی ہے ،جعلی اسکیموں اور ہوائی اعلانات کے ذریعے عوامی رائے پر اثر انداز ہورہی ہے ،وفاقی وزراء کو معلوم ہونا چاہئے کہ آزادکشمیرگلگت بلتستان نہیں ، یہاں پرکسی کو ڈرامہ اسٹیج نہیں کرنے دیں گے ،وفاقی وزراء کے یہاں من پسند حکومت قائم کرنے کے عزائم ناکام بنائیں گے ان کا مزید کہنا تھاکہ اقتدار پیپلزپارٹی کا کبھی مقصد نہیں رہا اقتدارخدمت خلق کا ذریعہ ہے 2016کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے اور ریت کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوں گے ،جعلی اور ہوائی اعلانات دھوکہ نہیں دے سکتے،عوام کو دھوکہ دینے والے ان مفاد پرست سیاستدانوں کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے ۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق ،تحصیل صدر ندیم روپیال،سابق مشیر فارو ق زرگر،سوار خان،ناظم حسین،قاضی محمود ،قاسم مجید اوریاسر ممتاز بھی نے بھی خطاب کیا۔
ایمزٹی وی(بلوچستان)طورخم بارڈر پر دوران ڈیوٹی افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ میجر علی جواد چنگیزی کے جسد خاکی کو پشاور سے کوئٹہ خالد ایئر بیس پر لایا گیا، جہاں سے میت کو امام بارگاہ پہنچایا گیا۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن، وفاقی وزیر برائے سرحدی امور جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ، صوبائی وزراء سمیت اراکین اسمبلی، ہزارہ برادری کے متعبرین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو سلامی پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے سرحدی امور ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ میجر علی جواد چنگیزی کی شہادت پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔ اس دھرتی کو اللہ تعالی ٰ نے اسے سپوتوں سے نوازا ہے جو اپنے ملک کے لیے قربانیاں دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی جامشورو میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی و ماسٹرز کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے الیکٹرونکس شعبہ میں ہونے والی تقریب میں مہران یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً400 ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو مرحلے وار وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے لیپ ٹاپ قابلیت پر پورا اترنے والے طلبہ کو دیئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ طلبہ لیپ ٹاپ کو تحقیق او تدریس کے لئے بروئے کا ر لائینگے۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر طحٰہ حسین علی، لیپ ٹاپ اسکیم کے کو آرڈنیٹر ڈاکٹر تنویر پھلیپو ٹو اوردیگر موجود تھے
ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ سندھ جام شورو کے نگراں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے شعبہ اسلامک کلچر کے ریسرچ اسکالر ڈاکٹر قاری حافظ محمد لقمان کو ان کے تحقیقی مقالے ‘‘حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیّب قاسمی ؒکی دینی و علمی خدمات کا تحقیقی جائزہ’’ کی تکمیل پر پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی ہے ۔ انہوں نے یہ مقالہ پروفیسر ایس ایم سعید کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی زیرِ صدارت مجلس برائے اعلٰی تعلیم و تحقیق کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں 13 طلبا وطالبات کو ایم فل،07 کو پی ایچ ڈی جبکہ 2طلبہ کو ایم ایس(ماسٹر آف سرجری) کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔