Reporter SS
ایمزٹی وی(خیبرایجنسی)طورخم میں افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے باعث خیبرایجنسی میں طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان فائرنگ سے تین خاصہ دار اہلکاروں اور ایک ایف سی اہلکار سمیت 13 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے تاہم آئی ایس پی آرکےمطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوا۔ فائرنگ کی آوازیں دیر تک سنائی دیتی رہیں۔ خیبرایجنسی میں طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ بارڈر کے قریبی علاقوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ طورخم بارڈر پرگیٹ لگانے کے تنازعہ پر ہوئی۔ پاک افغان بارڈر پر بغیر ویزے کے داخلے پر دو ہفتے قبل پابندی لگائی گئی تھی جس پر افغان حکومت کو تحفظات تھے جس کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اب ایک بار پھر طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان فائرنگ پر موثر جوابی کارروائی کی۔ انہوں نےکہا کہ پاک افغان سرحد پر حفاظتی انتظامات پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں۔ پاک افغان سرحد پر کھلے عام نقل و حرکت کی اجازت نہیں دینگے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف پارٹی ختم ہو جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر نے پارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا، تمام ذمے داران نے اپنے اپنے صوبوں میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف پارٹی ختم ہو جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا۔
ایمزٹی وی (تعلیم)سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کے لئے 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیش کئے گئے صوبائی بجٹ 17-2016 میں سائیں کے ضلع خیرپورمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز رکھی گئی ہے۔ پندرہ لاکھ روپے میں کوئی یونیورسٹی تو درکنار پرائمری اسکول بھی قائم نہیں کیا جاسکتا لیکن سائیں سرکار اس قدر کفایت شعار دکھائی دیتی ہے کہ وہ دیگر منصوبوں کی طرح جو کسی کو دکھائی نہیں دیتے، آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنا کردکھائے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سندھ سرکار مجوزہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لئے بجٹ میں اب فنڈز بڑھاتی ہے یا اس منصوبےکو بہت سے دوسرے منصوبوں کی طرح کاغذوں تک ہی محدود رکھا جائے گا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو ٹی او آرز کمیٹی کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے یا بائیکاٹ سے متعلق پارٹی چیرمین سے ہدایت مانگی جس پر عمران خان نے انہیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ شاہ محمود نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حزب اختلاف میں پھوٹ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی جب کہ تحریک انصاف کوتنہا کرنے کی حکومتی خواہش سے بخوبی آگاہ ہیں، کل حزب اختلاف کے قائدین سے مشاورت کے بعدآئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ جب کہ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ دبانے کی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اگر اس معاملے پر کمیشن نہ بنا تو عید کے بعد سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ مایوس کن ہے جو احتساب سے بھاگ رہی ہے جب کہ حکومت ایک بار پھر شریف خاندان کی کرپشن اور ٹیکس چوری سے عوام کی توجہ ہٹانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹرمز آف ریفرنس طے کرنے کےلئے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی کے 7 اجلاس ہوچکے ہیں لیکن دونوں جانب سے ڈیڈ لاک برقرار ہے جب کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوگا
ایمزٹی وی(پشاور) کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسلم چیک پوسٹ پر تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے پشاور سے پنجاب جانے والی ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس حوالے سے کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 20 پستول ، 2 کلاشنکوف اور مختلف بور کے 30 ہزار سے زائد کارتوس بھی شامل ہیں ۔ یہ تمام اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔ گرفتار ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایمزٹی وی(خیبرپختونواہ) پاک افغان سرحد طورخم گیٹ پر افغان فورسز نے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے طورخم بارڈر کے کراسنگ پوائنٹ پر افغان فورسز نے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پاک فورسز نے فائرنگ کا موثر جواب دیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظر رکھنے کے لیے طورخم کراسنگ پوائنٹ پرگیٹ تعمیر کیا جارہا ہے جس کا مقصد غیر قانونی نقل وحرکت پرنظررکھنا ہے کیوں کہ حالیہ دنوں میں بیشتر دہشت گرد اسی راستے کو استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔
واضح رہے پاک افغان سرحد پر طور خم بارڈر پر سب سے زیادہ نقل وحرکت ہوتی ہے۔
ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ) پشاور سمیت شانگلہ اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے تین شہروں پشاور، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی ایک سو گیارہ کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)کوئٹہ میں قتل ہونے والے پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف وکلاء تیسرے روز بھی عدالتوں سے بائیکاٹ پر ہیں ۔ وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے ،جسکی وجہ سے سائلین تیسرے روبھی مشکلات سے دوچار ہیں ، تمام عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔ بلوچستان کی وکلاء تنظمیوں کی جانب سے تین روز کے بائیکاٹ اور سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو نامعلوم افراد نے 8 جون کو گھر سے کالج جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔