Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےہوئے پرائیوٹ اسکول اسیوسی ایشن کے صدر ابرار احمد نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں قرآن کریم کی لازمی تعلیم کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے ،وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن اور وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی کائوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
ایمزٹی وی(تعلیم)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے داخلوں کا آغاز کردیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلے کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20جولائی ہوگی۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)اعلیٰ سطح کے امریکی وفد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف نے ڈرون حملے کو پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ امریکا سے افغانستان میں ملا فضل اللہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پرجنرل راحیل شریف نے واضح کیا را اور این ڈی ایس سمیت کسی بھی دشمن ایجنسی کو پاکستان میں دہشتگردی نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کو افغانستان میں بد امنی کا ذمہ دار ٹھہرانا بدقستمی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا فریقین پاکستان کو درپیش چیلنجوں کو سمجھیں آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی۔ ڈرون حملے سے پاک امریکا تعلقات کے ساتھ اس آپریشن کی کامیابیوں پر بھی منفی اثرات پڑے۔
امریکی وفد نے سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی۔ مشیر خارجہ نے بھی ڈرون حملے کو پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا حملے سے افغان مفاہمتی عمل کو بھی دھچکا لگا۔ آئندہ ایسا ہوا تو دوطرفہ تعلقات کو نقصان ہو گا۔ مشیر خارجہ نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلئے امریکی حمایت پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی وفد کے حوالے کیے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اور ٹی او آر کمیٹی کے رکن اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سب کا یکساں احتساب چاہتے ہیں لیکن اپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہیں کہ احتساب کا عمل وزیراعظم اور ان کے خاندان سے شروع ہونا چاہیے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہم ہر وقت پر امید رہنے والے ہیں کبھی ناامید نہیں ہوئے ہیں حکومت سے مثبت رویہ اختیار کرنے کی توقع ہے اگر پیشرفت کے تھوڑے سے امکان ہوئے تو ہم بھی بھرپور طریقے سے آگے بڑھیں گے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ وقت مناسب نہیں کہ بتاسکیں کہ اس وقت مذاکرات کس مرحلے میں ہیں، مناسب وقت پر ٹی او آرز کے سارے معاملات اور تمام اختلافی نکات قوم کے سامنے آئیں گے اوراگر ضروی ہوا تو مذاکرات کے تمام مراحل پر قوم کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر اگر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تو اپوزیشن سرجوڑ کر بیٹھے گی اور سڑکوں پر جانے کا فیصلہ بھی مشاورت سے کریں گے۔
ایمزٹی وی(کلرسیداں) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اب بچے نہیں ہیں مگر وہ سیاست سے نابلد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر غیرسنجیدہ بیان پر تبصرہ کیا جائے۔ پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا۔ دنیا بھر کے سربراہان مملکت ہفتوں چھٹیوں پر جاتے ہیں لیکن وہاں انتظامی نظام اسی طرح چلتا رہتا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی وفاقی کابینہ کام کررہی ہے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ وہ پاکستان کی پارلیمنٹ یا مقننہ کے سامنے جوابدہ ہیں امریکا کے نہیں۔ ہمیں ہر رپورٹ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔ دہشت گردوں کےخلاف کامیابی کسی رپورٹ کی محتاج نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں 2013ءکے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ نیکٹا فعال ہے لیکن اس کے کام میں وسعت کی ضرورت ہے۔ چودھری نثار نے مزیدکہا کہ انہوں نے جب سے وزارت کی ذمہ داری سنبھالی ہے نادرا میں کرپشن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ نادرا میں کسی کرپٹ آدمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ڈھائی برسوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ شناختی کارڈ بلاک اور 39 لاکھ پاسپورٹ بلیک لسٹ ہوئے اور یہ سب کچھ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے پہلے ہوا ہے،۔
ایمزٹی وی(لاہور)لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے اور آج صحافت کو پاکستان کے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو امن کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں تنازعات فرقہ واریت، لسانیت کے بنیاد پر بھی ہیں جنھیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی ہم آہنگی کے بغیر ٹکراو ختم نہیں کیا جا سکتا اور ایسا نہ ہونے پر امن بھی نہیں ہو گا۔ ہمیں اپنی فکر اور فکر کی سمت کو بدلنا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ جیسے ہم نے ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو ختم کیا ہے اسی طرح نظریاتی ضرب عضب سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا عقیدہ تنگ نظری پر مبنی ہو گا تو سیاست کی بنیاد بھی تنگ نظری پر ہو گی
ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں کتابوں کی چھپائی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پہلے ایک ہی پارٹی کو تین کتابوں کی چھپائی کا ٹھیکہ دے کر فائدہ پہنچایا گیا اوراب اس سے ٹیکس بھی نہیں لیا جارہا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک ہی پرنٹر کو ایک ہی سائز کی کتابیں مختلف ریٹس پر چھپوانے کا آرڈردیا۔ یہ تمام کتابیں الگ الگ ریٹ پر ایک ہی پرنٹر کو دی گئیں اور تین کتابوں کی مختلف ریٹس پر چھپوائی کا ٹھیکہ دے کر حکومت کو تین کروڑ چھیاسی لاکھ روپے نقصان پہنچایا گیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی پرنٹر پر نوازشات جاری رہیں سیلز ٹیکس دینے کی باری آئی تو پرنٹر پر پھر بھرپور مہربانیاں کی گئیں اور پرنٹر کو تین کروڑ 76لاکھ روپے کا سیلز ٹیکس بھی چھوڑ دیا اس طرح ملکی خزانے کو مجموعی طور پر سات کروڑ باسٹھ لاکھ کا چونا لگا دیا گیا
ایمزٹی ی(میرپور)وزیرا عظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے خوف زدہ عناصر نے حکومت پر بے بنیاد الزامات کو مشغلہ بنا لیا ہے ۔وفاقی وزرا ء روزانہ کوئی نہ کوئی نیا منصوبہ بناتے ہیں اور طرح طرح کی کہانیاں سناتے ہیں ان کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کرنیوالے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر امور کشمیر، کشمیر کونسل کے فنڈز ن لیگ کے امیدواروں کی الیکشن مہم پرخرچ کررہے ہیں قبل ازیں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے اس میں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)نادرا نے وزیردفاع خواجہ آصف کے حلقے کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں عذاداری کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نادرا کی جانب سے تفصیلی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر فریقین وزیردفاع خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے وکلا نے نادرا رپورٹ پر تیاری کے لئے عدالت سے وقت مانگا۔ چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وکلا کیس چلائیں گے یا رپورٹ کے جائزہ کی مہلت دے دیں تاہم عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت سے قبل فریقین کو نادرا رپورٹ پر اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔