لاہور: پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم کاافتتاح وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ اساتذہ اپنی کارکردگی بہتر رکھنے کے لئے طلبا کو پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات میں نقل کراتے تھے چند سال پہلے ہم نے طلبا کی بہتری کیلئے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کئے۔ہم نے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جس کے ذریعے طلبا کی بہتر سے بہتر لرننگ ہو گی۔
آئٹم بنک سسٹم کے ذریعے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے آن لائن سسٹم کی مدد سے پیپر تیار کئے جائیں گے۔ 50 فیصد ایم سی کیوز اور 50 فیصد کمپریہینشن (Comprehension) کی طرز پر پیپر تیار کئے جائیں گے۔ایم سی کیوز کا جواب طلبا تب ہی دے سکتے ہیں جب انہوں نے باقاعدہ تیاری کی ہو گی۔آئٹم بنک سسٹم کے تحت تیار ہونے والے تمام امتحانات ہمارے نصاب کے مطابق تیار کئے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ نجی ا سکول سیکٹر سے کوئی بھی ا سکول حکومت کے تیار کردہ آئٹم بنک سسٹم سے بلکل مفت مدد حاصل کر سکتا ہے
حکومت کے تیار کردہ سسٹم سے اگر نجی تعلیمی سیکٹر کو فائدہ ہوتا ہے تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں۔تیار کردہ سسٹم کی بدولت اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملے گی:
اس موقع پر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکاکہنا تھاکہ ریٹائرمنٹ کا سسٹم مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے۔اب تک 15 ہزار سے زائد اساتذہ آن لائن ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیںاساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے وقت انہیں ملنے والی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم کی آن لائن ادائیگی کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کیا جا رہا ہے،ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم حاصل کرنے کے لئے اساتذہ کو رشوت دینا پڑتی تھی۔
آج محکمہ تعلیم پنجاب میں تبادلے، اے سی آرز، چھٹیاں، پینشن پے آرڈر، ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ آن لائن سسٹم کے تحت چل رہے ہیں محکمہ تعلیم پنجاب کا سسٹم آن لائن ہونے سے سالانہ تقریب 10 ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا ہے ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام افسران نے گزشتہ چند سالوں میں زبردست کام کیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےسُپر12مرحلےمیں آئرلینڈنےانگلینڈ کو 5 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔
158 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست ہوئی۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا،1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی۔
بعدازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 19.2 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے جبکہ پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
آئرش کپتان اینڈی بالبرنی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، لورکان ٹکر 34، کرٹس کیمفر 17، پال اسٹرلنگ 14 اور گیرتھ ڈیلانی نے 12 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیئم لیونگسٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے14.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنائے جب کہ بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا اور پھر میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ختم کردیا گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 ، ڈیوڈ ملان 35، ہیری بروک 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ میلبرن میں اگلا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھلا جانا ہے۔
لاہور: پنجاب میں اسکول اساتذہ کےتبادلوں کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی۔
خواتین اساتذہ اور ہارڈ شپ کیسز والے اساتذہ کو سہولت دی جائے گی۔
گھر سے دور پچاس کلو میٹر جانے والے اساتذہ کو خصوصی نمبر دیے جائیں گے۔ تبادلے کے خواہشمند بیمار اساتذہ کو بھی ترجیحی دی جائے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تبادلے کی پالیسی میں تبدیلی کے لیے وزیراعلی کو سمری بھجوا دی۔ جس میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے لیے بھی اجازت مانگ لی گئی۔
ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق 5 سالہ پروگرام ایل ایل بی حصہ اول و دوئم کا دوسرا سالانہ امتحان 2021 جو کہ 27 اکتوبر سے شروع ہونا تھا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں بیان کیا گیا کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا، امتحانات کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا،جامعہ زکریا ملتان کے نائب ناظم امتحانات کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
لاہور: لاہور بورڈ نےبارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا۔
چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر مرزاحبیب نے پریس کانفرنس کرتےہوئےانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکےنتائج کا اعلان کیا، امتحان میں ایک لاکھ پچاس ہزار امیدواروں نے شرکت کی،ایک لاکھ سولہ ہزار بچے کامیاب ہوئے، تیرہ فیصد بچوں نے اے پلس اور پندرہ فیصد نے اے گریڈ حاصل کیے۔
کنٹرولر امتحانات عرفان احمد کے مطابق گریڈنگ کے نظام سے بچوں کے نتائج میں بہتری آئی گی۔ امتحان میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ کےمطابق آئندہ سال 2023 کے نتائج میں بچوں کے نمبرز کا خانہ ختم کرکے صرف تناسب اور گریڈز جاری کیے جائیں گے۔
پنجاب : پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں میں بنائے گئے نئے کمروں میں ناقص کام کی مرمت کا آغاز نہ ہوسکا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سستی کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے۔
برطانوی امداد سے بنائے گئے ایک سو چھیاسٹھ اسکولوں میں کمروں کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے، کمروں کو آپریشنل کرنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کمروں کی چھتیں ناقص ہیں جبکہ کمرے زلزلہ پروف بھی نہیں ہیں، جس کے بعد ان کمروں میں کلاسز لگانے سے روک دیا گیا اور نقائص دور کرنے کے احکامات دیے گئے۔
متعلقہ ڈسٹرکٹ کے سی ای او کی سربراہی میں کمیٹیاں بنائی گئیں تاہم اساتذہ کا کہنا ہے کہ سردیاں شروع ہورہی ہیں،کمروں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو باہر کھلے میدان میں ہی بیٹھنا پڑے گا،اس صورتحال میں بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ 2023 کیلیے8مقامی کرکٹرز کو کیٹیگریز میں ترقی مل گئی جب کہ 5کی تنزلی ہوگئی۔
پی ایس ایل میں 8 مقامی کرکٹرز کو اگلی کیٹیگری میں ترقی مل گئی ہے جبکہ 5 کو تنزلی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح غیرملکی کرکٹرز کیلیے رجسٹریشن ونڈو کو بھی کھول دیا گیا ہے۔
محمد وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے، شاہنواز دھانی اور شان مسعود کی گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی ہوگئی، حیدر علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے، محمد حارث کی سلور سے گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہوئی، محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم پلیئر بن گئے۔
نسیم شاہ نے گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جگہ بنائی، عامر جمال کو بھی ترقی مل گئی، دوسری جانب 5کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی کردی گئی ہے، حسن علی پلاٹینم سے ڈائمنڈ ، فہیم اشرف ڈائمنڈ سے گولڈ، صہیب مقصود ڈائمنڈ سے گولڈ، وہاب ریاض پلاٹینم سے ڈائمنڈ اور سرفراز احمد پلاٹینم سے گولڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں۔
ٹیمیں اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کیلیے ریلیگیشن کی درخواستیں پیش کرینگی، یہ عمل مکمل ہونے کے بعد تمام ٹیموں کو کھلاڑی کی بیس کیٹیگری کو پورا کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلےکےآٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 158 رنز کا ہدف دیدیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش ٹیم 19ویں اوور میں 157 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں پال اسٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔
انگلش بالرز کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میلبرین : پاکستان اور بھارت کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک ہمہ وقتی کلاسک کھیلا گیا کیونکہ میچ کی آخری گیند پر بھارت نے فتح حاصل کی
جب کہ اسٹار ہندوستانی بلے باز، ویرات کوہلی نے T20 کی تاریخ کی بہترین اننگز میں سے ایک کھیلی، کھیل کے اہم موڑ پر کچھ قابل اعتراض فیصلے تھے جو بھارت کے حق میں آئے
کھیل کا آخری اوور ڈرامے سے بھرا ہوا تھا کیونکہ محمد نواز کو آخری اوور میں 16 رنز کا دفاع کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ کوہلی اور پانڈیا، جنہوں نے بھارت کو ایک غیر یقینی پوزیشن سے بچانے کے لیے بہت اچھا کھیلا پیش کیا، ٹوٹل ڈاون کا تعاقب کرنے کے لیے پراعتماد تھے لیکن نواز کے پاس دوسرے خیالات تھے جب انھوں نے اوور کی پہلی گیند پر پانڈیا کو آؤٹ کر دیا۔
اوور کی چوتھی گیند پر میچ ہندوستان کے حق میں ہو گیا کیونکہ کوہلی نے نواز کو چھکا لگا دیا۔ کرکٹ کی دنیا کو حیران کرنے کے لیے، ٹانگ امپائر، ماریس ایراسمس کی طرف سے کمر کی اونچائی سے اوپر مکمل ٹاس کے لیے گیند کو نو بال قرار دیا گیا۔ اس قابل اعتراض فیصلے نے پاکستانی کپتان کو غصہ دلایا کیونکہ اس نے امپائر پر زور دیا کہ وہ تھرڈ امپائر سے کال کی تصدیق کرے لیکن بابر کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔
بعد ازاں ایک اور قابل اعتراض فیصلہ پاکستان کے خلاف آیا کیونکہ کوہلی نے پانچویں گیند (فری ہٹ) پر نواز کے بولڈ ہونے کے بعد تین رنز بنائے کیونکہ گیند اسٹمپ سے ہٹ کر تھرڈ مین پوزیشن پر چلی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رول بک کے مطابق، گیند اسٹمپ سے ٹکرانے کے بعد اسے مردہ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم، اگر گیند فری ہٹ پر اسٹمپ سے ٹکراتی ہے تو قواعد کی کتاب میں کوئی واضح بیان نہیں ہے۔ اس کے باوجود، اتنی شدت کے کھیل میں آن فیلڈ امپائرز کے فیصلے کی تصدیق میچ ریفری، رنجن مدوگالے سے، ڈیلیوری پر حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کر لی جانی چاہیے تھی۔
فیصلوں نے کھیل کا رخ بدل دیا کیونکہ ہندوستان نے 160 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قابل اعتراض فیصلے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاک بھارت میچ کے درمیان مسلسل بدلتے جذبات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
میچ کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت نے 160 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
اسی حوالے سے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ان کی والدہ اور بہن موجود تھیں، ثانیہ اور ان کے اہلخانہ کے جذبات میچ کے دوران دیکھے جاسکتے ہیں۔
ثانیہ نے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے مختلف مراحل میں ہمارے جذبات ایسے تھے جس میں کبھی ہم خوش تو کبھی افسردہ تھے۔
ویڈیو کے آخر میں بھارت کی جیت پر ثانیہ اور ان کے اہلخانہ کو خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔