کراچی: ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ 2022 قومی کپتان بابراعظم اور اسٹار اوپنر فخر زمان کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔
ایشیا کپ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے رنز کے انبار لگادیے، ایونٹ کے مجموعی طور پر 6 میچز میں انھوں نے 56.20کی اوسط سے 282 رنز اپنے نام جوڑے، بابراعظم 6 میچز کی6 اننگز میں اب تک 68 رنز اپنے نام جوڑ پائے، اس میں ان کی بہترین کاوش 30 رنز رہی، اوسط 11.33 رہی۔
فخر زمان نے 19.20 کی اوسط سے 6 اننگز میں 96 رنز جوڑے، 53 بہترین انفرادی اننگز شمار ہوئی، افتخار احمد 26.25 کی اوسط سے 105 رنز بناپائے، شاداب خان 54 رنز جوڑپائے، خوشدل نے 58 رنز اسکور کیے، محمد نواز 79 رنز بناکر نمایاں رہے، آصف علی نے 41 رنز اسکورکیے۔
بولنگ میں محمد نواز 6 میچزکھیلنے کے بعد مجموعی طور پر 18.4 اوورز میں 110 رنز کے عوض 8 وکٹیں اپنے نام کرکے نمایاں رہے، نواز کی بہترین کاوش افغانستان کیخلاف 5 رنز کے عوض 3 وکٹیں رہیں، شاداب خان نے 5 میچز میں 18.4 اوورز میں 113 رنز دیکر 8 شکار کیے۔
محمد حارث نے بھی 8 وکٹیں اپنے نام کیں، انھوں نے 6 میچزمیں 20 اوورز میں 153 رنز دیے، نسیم شاہ نے 5 میچز میں 7 وکٹیں لیکر چوتھے کامیاب ملکی بولر کا اعزاز پایا، محمد حسنین 4 وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔
کراچی: میٹرک بورڈ کراچی کے دہم جماعت کے نتائج پرآل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نےمثبت رد عمل کا اظہارکیاہے۔
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے جماعت دہم کے نتائج کے اعلان پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کی بے ترتیبی ،پوسٹ کووڈ مشکلات اور موسمی حالات کے باوجود سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ کراچی نے بہتر انداز میں دسویں جماعت کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے لیے *چیئرمین بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ کی سربراہی میں ناظم امتحانات عمران طارق اور ان کی پوری ٹیم نے دل جمعی اور پروفیشنل انداز میں بہت زیادہ محنت کی۔
خاص طور پر کنٹرولر ایگزامینیشنز عمران طارق بٹ نے کنٹرولر کی حیثیت سے اپنے پہلے نتیجے کی تیاری میں مکمل توجہ کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو بہترین انداز میں پورا کیا ۔ جس پر وہ قابل ستائش ہیں۔ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ میٹرک بورڈ کراچی سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ ہونے کے سبب معیاری امتحانات اور شفاف نتائج کی سمت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےاپناانسٹیٹیوٹ برائےپبلک ہیلتھ کے تحت ماسٹرآف سائنس ان پبلک ہیلتھ (ایم ایس پی ایچ)کے 8ویں بیچ کی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہاہےکہ ایم ایس پی ایچ پروگرام کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی نشستوں میں اضافے کی کوشش کرینگے، فیکلٹی کی تعداد بڑھا کرانفرااسٹرکچر میں مزید بہتری لائیں گےانہوں نے مزید کہاکہ جے ایس ایم یو عالمی معیار کے ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنے میں پیش پیش ہےجو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
جبکہ ایم ایس پی ایچ کے نئے بیچ سے خطاب کرتے ہوئے اےآئی پی ایچ کی چیئرپرسن اور بانی ڈین پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے بتایا کہ امسال ایم ایس پی ایچ کے نئے بیچ میں نشستوں کو 25سے بڑھا کر50کر دیا گیا ہے.انہوں نےشرکاء سےتحقیق پر مبنی کام اور سیکھنے کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پرزور دیااورجامعہ کے قواعد و ضوابط سے انہیں آگاہ کیا۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹراعظم خان، پروگرام ڈائریکٹرڈاکٹر زعیمہ احمر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیراز شیخ، لبنیٰ مظہراللہ ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر گریش کمار،سلمان زیدی بھی موجود تھے جبکہ لیکچرار ڈاکٹر حراطارق نے سیشن کی نظامت کی۔حلف برداری کی تقریب کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیراز شیخ نے کی جس میںاے آئی پی ایچ فیکلٹی اور عملے کے ساتھ ساتھ جاری تحقیقی منصوبوں اور سہولتوں کے حوالے سےآگاہ کیاگیا۔
پروگرام کی ڈائریکٹرڈاکٹر زعیمہ احمر نے پروگرام کے حوالے سے شرکاء کو سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔سیشن کے اختتام پر نئے بیچ نے اے آئی پی ایچ فیکلٹی کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
سڈنی: آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نےون ڈے کرکٹ میچ کوخیرباد کہدیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم وہ بدستور ٹی20 میچز کھیلتے رہیں گے۔
ایرون فنچ آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 145 ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو وہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔
فنچ نے اگلے سال ورلڈ کپ تک کھیلنے کا ہلان بنایا تھا تایم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا ہے۔ کرکٹر آخری 7 میچز میں محض 26 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے۔
اس موقع ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو ورلڈکپ کے لیے ٹیم تیار کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔
کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام سیلاب زدگان کےامدادی پروگرام کی بریفنگ کا انعقاد کیاگیا
جس میں سرسیدیونیورسٹی کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیوٹ سیکریٹری اسپیشل اسسٹنٹ شہباز الرحمن خان نے کہا کہ میں مروجہ نظام کا دفاع تو نہیں کروں گا کیونکہ ریاست کا نظام ایک تسلسل ہوتا ہے،ایک اجتماعی کوشش ہوتی ہے ۔ تاہم کراچی کی طرف سے امدادی سامان، متاثرین تک پہنچانے کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس کے اثرات مستقبل میں نظر آئیں گے ۔ شہرِ قائد یہ پیغام دے رہا ہے کہ اس قدر مہنگائی کے باوجود، معاشی اور سماجی تنگیوں سے نڈھال لوگ سیلاب زددگان کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں اور شہر کراچی سے ٹرک کے ٹرک بھر کر جارہے ہیں ۔
اس ضمن میں سرسید یونیورسٹی بھی ایک اہم کردار ادا کررہی اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کو وہی لوگ بچائیں گے جنھوں نے علی کے گڑھ سے شروعات کیں اورجو علی کی اقدار اور روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل سندھ کی گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر محمد یوسف قائم خانی نے کہا کہ سرسیدیونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء لائقِ تحسین ہیں جو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اورملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اس پس منظر میں لوگوں کی آگے بڑھ کر مدد کر رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ تمام امداد سیلاب زدگان تک پہنچے گی ۔سرسیدیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ مستقبل میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت زیادہ بارشوں کا امکان ہے ۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی دو وجوہات ہیں ۔ ایک توبحیرہ عرب کادرجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور دوسرے ملک کے شمال میں گلیشیئرز پگھلنے لگے ہیں جو سیلاب لانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے اور بچنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ادارہ تشکیل دیا گیا تھا مگر اس کی کوئی جامع اور مربوط حکمتِ عملی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ جوحالات 2010 کے سیلاب کے وقت تھے وہی معاملات جوں کے توں تھے یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ تباہی پہلے سے زیادہ ہوئی ۔ کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں تھی، نہ ہی متعلقہ اداروں کا کوئی موثر کردار دیکھنے میں آیا ۔ نکاسی آب کا نظام موثر و فعال نہیں ہے جس کی وجہ سے تباہی زیادہ ہوئی ۔ ادارے جس مقصد کے لیے تشکیل دئے جاتے ہیں ، اس کو اولیت دی جانی چاہئے ۔
انھوں نے بتایا کہ جامعات کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ سرسید یونیورسٹی زیر اہتمام این ای ڈی سمیت دیگر جامعات کے تعاون اور اشتراک سے قدرتی آفات سے نمٹنے اور اس سے بچاءو کے بارے میں مختلف سیمینارز منعقد کرائے جائیں گے ۔ شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایجادات اور تحقیقات سے استفادہ کرتے ہوئے اس بات کی پلاننگ کرنی ہوگی کہ سیلاب کے پانی کو کس طرح قابو میں کیا جائے اور آبادیوں کو بچاتے ہوئے اس کا رخ سمندر کی طرف موڑا جائے ۔
رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ زندہ قوموں کی شناخت اس وقت ہوتی ہے جب وہ برے وقت میں انسانوں کی مدد کرتے ہیں ۔ سرسید یونیورسٹی سیلاب کے متاثرین کے لیے مختلف سامان اکھٹا کر رہی ہے ۔ ہم مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی اور رہائش کے لیے سستے گھر فراہم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ۔
زراعت اور کاروبار کے لیے بھی ہرممکن امدادفراہم کی جائے گی ۔علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمدارشد خان نے کہا کہ کسی کے کام آنا عبادت اور نیک کام ہے ۔ سرسید یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلباء یہ نیک کام پوری جانفشانی اور تندہی سے کر رہے ہیں ۔
کراچی : ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نےتمام اسکول سربراہان کو حکم نامہ جاری کردیا ۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق کوئی بھی سکول والدین یا طلبہ کو سکول کی شائع کردہ کاپیاں ‛ رجسٹر یا جرنلز خریدنے پر مجبور نہ کرے ‛ البتہ سکول کے نام و لوگو والے اسٹیکرز کتابوں وغیرہ پر لگانے کی اجازت ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سلمان رضا نے سرکلر جاری کر کے بعض سکول مالکان کی من مانیوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ جس کے بارے میں طلبہ و طالبات اور والدین نے شکایات کر رکھی تھیں ۔
کوئی بھی اسکول طلبہ یا والدین کو یونیفارم ، اسکول بیگ ، کتابیں، اسٹیشنری وغیرہ اسکول سے فراہم نہیں کر سکتا نہ ہی کسی اسپیشل دکان سے خریدنے کی ترغیب دے سکتا ہے ۔ اور والدین کتابیں ، اسکول بیگ وغیرہ عام مارکیٹوں سے ہی خرید سکیں گے ۔اسکول مالکان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ا سکول کی منظور شدہ فیس کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں اور طلبہ و والدین کی ڈیمانڈ پر ان کو منظور شدہ فیس کا اسٹیکچر فراہم بھی کریں ۔
اسکول مالکان کسی بھی صورت والدین سے یونیفارم کی فیس، فوڈ آئٹمز،ماں کا دن، پھولوں کا دن، رنگوں کا دن ، آم کا دن اور میوزک کا دن کے نام پر بھی پیسے نہیں لے سکتے ۔ کسی بھی اسکول کا سربراہ والدین سے دو ماہ کی فیس ایک ساتھ نہیں لے سکتا نہ ہی والدین و طلبہ کو دو ماہ کی فیس ایک ساتھ دینی چاہیئے ۔
اسکول مالکان 5 سال سے پہلے یونیفارم تبدیل نہیں کر سکتے اور یونیفارم تبدیل کرتے وقت وہ محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ سے لازمی اجازت و منظوری لے گا ۔محکمے کی جانب سے ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریگولیٹر اینڈ کنٹرول آرڈیننس 2001 کے رول 10 کےمطابق ہرا سکول لازمی طور پر کل بچوں کا 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم مہیا کرے گا ۔
اسکول مالکان تین ماہ تک فیس ادا نہ کر سکنے والے طلبہ کو کسی بھی قسم کی سزا یا جرمانہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں امتحان میں بیٹھنے سے روک سکتے ہیں ۔ اگر اس حوالے سے محکمہ کو شکایت موصول ہوئی تو محکمہ انوسٹیگیشن کرے گا اور اسکول مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائے گا ۔کوئی بھی اسکول لیٹ فیس نہیں سکتا اور لیٹ فیس ہونے کی صورت میں اسکول مالکان پابند ہیں کہ وہ والدین و طلبہ کو بلا کر ان کا موقف بھی سن لیں اور اس کے بعد ان کو دو نوٹس جاری کریں گے ۔
رول 12 کے مطابق اسکول میں باقاعدگی سے والدین اور اساتذہ کی باہمی ایسوسی ایشن PTA کا اجلاس ہوا کرے گا تاکہ معمولی نوعیت کے مسائل حل اور مشاورت کا عمل جاری رہ سکے
اسلام آباد: صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقراء یونیورسٹی کےچانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی و چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ’اقرا یونیورسٹی کے چیئرمین اور بانی اور میرے دوست حنید لاکھانی کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔دعا ہےکہ ان کی روح کو سکون ملے اور ان کے اہل خانہ/دوستوں کو صبر وجمیل عطا کرے‘۔
ہمیں ان واقعات کے ذریعے یاد رکھنا چاہیے کہ زندگی غیر یقینی اور مختصر ہے۔
کراچی: اقرا ءیونیورسٹی کے بانی حنید لاکھانی کےانتقال پر وائس چانسلر وسیم قاضی نے گہرے رنج و غم کااظہارکیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بانی و چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قراد دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اقراء یونیورسٹی ان ہی کا ویژن تھی اور ان ہی کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی نجی یونیورسٹی بن گئی تھی اور حنید لاکھانی کی بدولت ہی اقراء یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔
کراچی: اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلراورسندھ بیت المال کےسابق سربراہ حنیدلاکھانی آج صبح ڈینگی بخارسےانتقال کر گئے۔
حنید لاکھانی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اِن کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر مسجد صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر وبیٹرمحمد رضوان افغانستان کے خلاف میچ سے قبل مکمل فٹ ہوگئے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد رضوان کی تمام رپورٹس کلیئرآئی ہیں اور افغانستان کے خلاف اہم میچ کےلیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے جبکہ رضوان کو ٹیم انتظامیہ نے میچ سے پہلے ریسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے تاہم وہ بدھ کو افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں 100 فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود رضوان نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔