کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےتعلیمی سال برائے 2022-23ء میں داخلوں کیلئےدوسراپری ایڈمیشن ٹیسٹ 15ستمبر 2022ء بروز جمعرات ہوگا۔
بیچلر آف انجینئرنگ کے 8شعبوں ،بیچلر آف آرکیٹیک ، بیچلر آف سائنس (بی ایس) کے پروگرامز کمپیوٹرسائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، ریاضی اور 3تین نئے شعبوں بزنس انفارمیشن سسٹم ، انوائرمنٹل سائنس اور کیمسٹری میں مختص 1100؍ نشستوں پر داخلے کیلئے رجسٹرڈ امیدواروں سے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا جائے گا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں پاس امیدوار بہتر شرح کیلئے رجسٹریشن فیس جمع کرانے کے بعد ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ پہلے ٹیسٹ میںفیل امیدوار اور نئے امیدوار رجسٹریشن کراکے کر داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکتےہیں ، آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13ستمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے ۔
نئی دہلی: بھارتی بالرارش دیپ سنگھ کو پاکستان کیخلاف میچ میں محمدآصف کا کیچ ڈراپ کرنامہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد ہندو انتہاپسند حسب معمول آپے سے باہر ہوگئے اورکیچ ڈراپ کرنے والے ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی اور ایجنٹ قرار دے دیا۔
میچ کے اہم موقع پر ارش دیپ سنگھ سے محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ارش دیپ سنگھ کو بدترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہندوانتہاپسند صارفین نے ارش دیپ پر جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں خالصتانی قرار دے دیا۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ارش دیپ پر تنقید کرنا بند کریں۔کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا۔پاکستان نے بہتر کھیلا۔
دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیزمقابلےکےبعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف ہدف ایک گیند پہلے ہی حاصل کر لیا، یو اے ای کی سرزمین پر قومی ٹیم نے ٹو ٹوئنٹی میں دوسری مرتبہ سب سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کیا۔
پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابر اعظم 14 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان اور محمد نواز کے درمیان 73 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ محمد نواز کے 42 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ اور آصف علی کے درمیان 33 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن یہاں آصف علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر افتخار احمد نے دو رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
بھارتی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سوریا کمار 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ریشب پنت 14 رنز اور ہاردیک پانڈیا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دیپک ہوڈا 16 رنز اور ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کے بعد دستیاب نہیں جبکہ بھارتی آل راؤنڈر روندر جدیجہ بھی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔
قومی ٹیم نے شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا تھا جبکہ بھارتی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں جس میں ہاردیک پانڈیا کی واپسی ہوئی جبکہ ریشب پنت، دیپک ہوڈا ور روی بشنوی کو شامل کیا گیا۔
لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے2022 کے پہلے مرحلے کے نتائج کی تاریخ کااعلان کردیا۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرپرسن کےمنعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق 26مئی سے 10 جون تک ہونے والےنویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کااعلان 19ستمبر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے پنجاب بورڈنے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پہلے مرحلے کے نتائج کااعلان 31اگست کوکرچکا ہے
کراچی: کراچی میٹرک بورڈنے میٹرک کے سالانہ امتحانات کےنتائج کی تاریخ کااعلان کردیا۔
میٹرک بورڈ کراچی کے تحت دسویں جماعت سائنس گروپ کےسالانہ امتحانات برائے 2022کےنتائج کااعلان 9 ستمبرکوکیا جائے گا۔
نتائج کااعلان چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کی صدارت میں کیا جائے گا۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نےانٹر سال اوّل کے سالانہ امتحانات کے پہلےمرحلےکے نتائج کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری اسکول ایجوکیشن نے انٹر سال اوّل کے سالانہ امتحانات برائے2022 کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیئے ہیں۔ نتائج کااعلان چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر قیصر عالم نے کیا۔
جبکہ طلبا اپنے نتائج 5050 بذریعےایس ایم ایس بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد: ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہورکوایم فل فوڈ اینڈ نیوٹریشن میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔
ایچ ای سی نے فیکلٹی اور لیبز کی جانچ پڑتال کے بعد ایم فل میں داخلوں کا این او سی جاری کیا ہے۔
ایچ ای سی نے یونیورسٹی کو رواں سال سے ہی ایم فل میں داخلوں کی اجازت دی ہے۔ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسسٹنٹ پروفیسرز کی مستقل تقرری کے بعد مذکورہ مضمون میں ایم فل میں داخلوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا ہے کہ ایم فل میں داخلوں سے یونیورسٹی میں تحقیقی کام کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اکتوبر میں یونیورسٹی ایم فل میں داخلوں کے لیے شیڈول جاری کرے گی۔
لاہور: ٹی 20کرکٹ میں پاکستان نے رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی فتح حاصل کی،مجموعی طور پر 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔
پاکستان نے ایشیا کپ میچ میں ہانگ کانگ کو 155رنز سے مات دی،یہ رنز کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے،مجموعی طور یہ کسی بھی ٹیم کی 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستانی بولرز نے حریف کو 64یا اس سے کم گیندوں پرآؤٹ کیا ہے،ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیا کپ میں کم ترین اسکور 38پر آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل 2016میں یواے ای کی ٹیم 81پر ڈھیر ہوئی تھی۔
دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور معرکوں میں مقابل آنے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے،آج گروپ ’’بی‘‘ کی دونوں سرفہرست ٹیموں افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا،اتوار کو روایتی حریف گروپ ’’اے‘‘ سے کوالیفائی کرنے والے نمبر ون بھارت اور نمبر ٹو پاکستان مقابل ہوں گے۔
پیر کے روز کوئی میچ نہیں ہوگا، منگل کو بھارت اور افغانستان کا ٹاکرا شیڈول ہے،7ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہے،اگلے روز بھارت کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا،9ستمبر کو گرین شرٹس کا میچ خطرناک حریف افغانستان سے ہوگا،ایک روز وقفہ کے بعد فیصلہ کن معرکہ 11ستمبر کو 2ٹاپ ٹیموں کے مابین ہوگا۔
لاہور: ٹی 20کرکٹ میں پاکستان نے رنز کے لحاظ سےسب سےبڑی فتح حاصل کی،مجموعی طور پر 9ویں بڑے مارجن سےکامیابی ہے۔
پاکستان نے ایشیا کپ میچ میں ہانگ کانگ کو 155رنز سے مات دی،یہ رنز کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے،مجموعی طور یہ کسی بھی ٹیم کی 9ویں بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستانی بولرز نے حریف کو 64یا اس سے کم گیندوں پرآؤٹ کیا ہے،ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیا کپ میں کم ترین اسکور 38پر آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل 2016میں یواے ای کی ٹیم 81پر ڈھیر ہوئی تھی۔
دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور معرکوں میں مقابل آنے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے،آج گروپ ’’بی‘‘ کی دونوں سرفہرست ٹیموں افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا،اتوار کو روایتی حریف گروپ ’’اے‘‘ سے کوالیفائی کرنے والے نمبر ون بھارت اور نمبر ٹو پاکستان مقابل ہوں گے۔
پیر کے روز کوئی میچ نہیں ہوگا، منگل کو بھارت اور افغانستان کا ٹاکرا شیڈول ہے،7ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ہے،اگلے روز بھارت کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا،9ستمبر کو گرین شرٹس کا میچ خطرناک حریف افغانستان سے ہوگا،ایک روز وقفہ کے بعد فیصلہ کن معرکہ 11ستمبر کو 2ٹاپ ٹیموں کے مابین ہوگا۔
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی۔
آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی۔
اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سال ملک میں مون سون بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں کا شکار ہے۔