پیر, 25 نومبر 2024

کراچی: محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ آج سےکراچی سمیت سندھ بھرمیں بارشوں کاامکان ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کےجنوب میں تاحال موجود ہے اور ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شہر میں بادل بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر میں بارشوں کا دوسرا سسٹم کل سے اثر انداز ہوگا جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

  بارشوں کا سلسلہ 18 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

 

کراچی: جامعہ کراچی کے زیر اہتمام شعبہ ہذا میں کونسلینگ کلینک اور ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈپریشن کا مرض ایک خطر ناک صورت اختیار کرتاجارہاہے اور اگر اس کے سدباب کے لئے بروقت اقدامات نہ کئے گئے توعنقریب یہ مرض دنیا کی سب بڑی بیماری بن کر ابھرے گااور نواجون نسل بھی نفسیاتی مسائل کے خطرات سے دوچار ہیں جو آگے جاکر خطرناک صورتحال اختیار کرسکتاہے۔

صدرشعبہ نفسیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق نے کہا کہ شعبہ نفسیات میں کونسلینگ کلینک کے قیام کامقصد طلبہ،اساتذہ،ملازمین اور نجی کلائنٹس کوپیشہ ورانہ کونسلینگ فراہم کرناہے جس کا مقصد جامعہ میں دماغی صحتیابی کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ہذا اپنے طلبہ اور ریسرچرز کو بہترسے بہتر مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

دریں اثناء وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں شعبہ نفسیات جامعہ کراچی،کاروان حیات انسٹی ٹیوٹ فارمینٹل ہیلتھ کیئر،اسپیشل اولپمکس پاکستان اور دی سینٹر فارآٹزم ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ٹریننگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے قائم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے دستخط کئے۔

اس موقع پر صدر شعبہ نفسیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق،پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال،ناظم مالیات طارق کلیم اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

کراچی: جامعہ اردو نے بی کام سال اول و دوم اورباہم کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی کام (سال اول و دوم)اور مشترکہ(Combined) پرائیویٹ سالانہ امتحان دسمبر2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بی کام سال اول کے امتحان میں69 طلباءرجسٹرڈ ہوئے جن میں63طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور34 طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ53.97فیصد رہا۔

بی کام سال دوم کے امتحان میں141 طلباءرجسٹرڈ ہوئے جن میں134طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور95 طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ 70.90فیصد رہااوربی کام مشترکہ کے امتحان میں456 طلباءرجسٹرڈ ہوئے جن میں417طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور66 طلباءکامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ15.82فیصد رہا۔

سیالکوٹ: یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں جشن آزادی کا بڑا کیک کاٹا گیا اور طلبا و طالبا ت کی جانب سے ملی نغمے پیش کئے گئے جبکہ مہمان خصوصی نے شرکاء سے خطاب کیا۔

جشن آزادی کی خوبصورت تقریب مضبوط رسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے اشتراک سے سیالکوٹ شہر میں مختلف صحافیوں کو کھلاڑیوں اساتذہ سوشل ورکر اور تاجربرادری کو آکاش میڈیا ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےتحت اسکالر شپ کمیٹی کااعلیٰ سطح کااجلاس انعقاد کیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کےلئے معیاری تعلیم وتحقیق سمیت طلباکومعاشی حوالےسے بھی مددفراہم کرنے کےلئے کام کررہی ہے۔

ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی اسکالر شپ کی فراہمی کے ذریعے طلبا کواعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

وائس چانسلر نے اجلاس میں بہترین انداز میں طلبہ کو اسکالر شپ کی خدمات مہیا کرنے پر اسکالر شپ کمیٹی کے ممبران کی تعریف کی اور کنوینر سمیت دیگر ممبران سے امید ظاہر کی کہ مزید اچھےانداز میں اسکالرشپ کی سہولیات سے طلبا کو مستفید کرنےکےلئے اپنےبہترین صلاحیتوں کو استعمال کرینگے

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام سی ایس ایس مقابلے کے امتحان 2023میں شرکت کے لئے ایم سی کیوز پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ دواکتوبر 2022کو منعقدہوگا ، خواہشمند امیدواران 22اگست تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس مقابلے کے امتحان رول 2019 کے مطابق 12 پیشہ وارانہ سروس گروپ کے گریڈ 17 میں بھرتی کے خواہشمند امیدوارن کے لئے ایم سی کیوز ابتدائی ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، 2 اکتوبر کو منعقد ہونے والے اس ٹیسٹ کے لئے راولپنڈی ،اسلام آباد ،لاہور ،کراچی ،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے 20 بڑے شہروں میں ٹیسٹ سینٹرز ہونگے ۔

گریجویشن میں سکینڈ ڈویژن ڈگری کے حامل 31 دسمبر 2022تک 30 سال تک عمر کے امیدواران اس ٹیسٹ کے لئے اہل ہونگے ۔ 8اگست سے 22 اگست تک آن لائن درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رہے گی۔

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنےوالےدوپاکستانی باکسرزروپوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں سلمان بلوچ اورنذیر اللہ خان کےنام زیرگردش ہیں جبکہ 9 اگست کو دستےکےدیگرکھلاڑیوں کےساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے 2 اتھلیٹس بھی لاپتہ ہوچکے ہیں۔

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سوریا کمار 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔

بیٹنگ رینکنگ:
آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔جبکہ فہرست میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے، ڈیوڈ میلان (انگلینڈ) پانچویں، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ایک درجہ ترقی کے بعد 8ویں، بھارت کے شری لاس 6 درجہ ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر آئے جبکہ فخر زمان بدستور 47ویں نمبر پر رہے۔

اس سے قبل چار اگست کو جاری ہونے والی رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 816 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔

آل رائونڈرز:
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈررینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر رہے۔ حیران کن طور پر ٹاپ ٹوینٹی میں کوئی پاکستانی آل راؤنڈر جگہ نہ بنا سکا۔

کراچی: قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس میں اضافہ کردیا گیا۔

پی سی بی نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی تھی،اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اورمحمد رضوان دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں،تمام کیٹیگریز اے، بی ، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے گی، گذشتہ سال کی فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8لاکھ 38ہزار 530 روپے،، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 5لاکھ 15 ہزار 696 روپےجبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر3 لاکھ 72 ہزار75روپے ملیں گے۔

واضح رہے ٹیسٹ میچ کےلئےپہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 4 لاکھ 68ہزار815 روپے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی پرانی فیس 3لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔

دوسری جانب حسن علی ریڈ بال کی بی اور وائٹ بال کی سی کیٹیگری میں موجود ہیں، امام الحق ریڈ بال میں سی اور وائٹ بال میں بی کیٹیگری کے حقدار بنے، 10 پلیئرز کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا، اظہر علی کواے ، فواد عالم کو بی ، عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کوسی ، سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کوڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

صرف وائٹ بال کنٹریکٹ پانے والے 11 کرکٹرز فخر زمان اور شاداب خان اے ، حارث رئوف بی اور محمد نواز سی کیٹیگری میں شامل ہیں، شاہنواز دھانی، عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کوڈی کیٹیگری میں جگہ ملی،ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز 7کرکٹرز علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کیلئے میزبان ملک کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان ایشیاکپ 2022 کے کوالیفائرز کی میزبانی 20 سے 24 اگست تک کرے گا، متحدہ عرب امارات، کویت، ہانگ کانگ اور سنگاپور ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

کوائیفائر ٹیمیں 27 اگست سے ایشیاکپ 2022 کے دوسرے مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے پنجہ آزمائی کریں گی۔ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

ایشیاکپ کوالیفائرز 2022 میچز:

20 اگست سنگاپور بمقابلہ ہانگ کانگ
21 اگست یو اے ای بمقابلہ کویت
22 اگست یو اے ای بمقابلہ سنگاپور
23 اگست – کویت بمقابلہ ہانگ کانگ
24 اگست – سنگاپور بمقابلہ کویت
24 اگست – ہانگ کانگ بمقابلہ یو اے ای