کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ سول انجینئرنگ میں ایک روزہ سیمینارکاانعقادکیا گیا۔
سیمینار میں auburn یونی ورسٹی امریکہ کے ڈاکٹر سلمان اظہر، چیئرمین سول انجینئرنگ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر رضوان فاروقی، ڈاکٹر فرخ عارف،انجینئر شعیب احمد نے اظہارِ خیال کیا.
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سول انجینئرنگ اور ڈائریکٹر جزل این ای ڈی اکیڈمی پروفیسرڈاکٹر رضوان فاروقی کا کہنا تھا کہ آج کے سیمینار کا مقصد تعمیراتی صنعت سے متعلقہ افراد تک ان ٹیکنالوجیز کوپہچانا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ 4.0سے مراد تعمیراتی صنعت کااستحکام ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی صنعت کو مستحکم کرنا، سول انجینئرنگ کا بنیادی مقصد ہے۔
شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس سے تعمیراتی صنعت، صنعت کار اورعوام سب ہی متاثر ہورہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج متعارف کروائی جانے والی ٹیکنالوجیز سے تعمیراتی اخراجات کو محدود کیا جاسکے گا۔
اس موقعے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ سے آئے ماہر ڈاکٹر سلمان اظہر کا کہنا تھاکہ صنعتی انقلاب 4.0جو سب سے جدید انقلاب شمار کیا جاتا ہے، اس کے تحت مشین اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کام لیا جاتا ہے جو کہ تعمیراتی صنعت کے لیے انقلابی تبدیلیوں کا موجب ہے جب کہ اس کے ثمرات سے سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہوگا۔
سیمینار میں بحیثیت پینلسٹ معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی، ضیغم محمود رضوی، محسن شیخانی،ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر سلمان اظہر،انجینئر سہیل بشیر، ڈاکٹر رضوان فاروقی نے سوالوں کے جواب دیئے۔
جامعہ ترجمان کے مطابق متعارف کروائی جانے والی ٹیکنالوجیز کے بارے میں پروفیسر ڈاکٹر رضوان فاروقی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آئی او ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے مزدور کی جان کی حفاظت بہتر طور پر کی جاسکے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی او ٹی ٹیکنالوجی ایک ایسی موبائل ایپ ہے جس کے ذریعے چندسیکنڈوں میں پتا چل جاتا ہے کہ مزدور سائٹ پر خطرے کے زون میں داخل ہوگیاہے، ریڈ زون میں داخل ہوجانے والوں کو فوراًاس ایپ کے ذریعے ممکنہ حادثے سے بچایا جاسکتاہے
۔بلڈنگ انفارمیشن ما ڈلنگ سے متعلق بتاتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بلڈنگ میں جو کچھ ہونا ہے وہ پہلے سے ماڈل کرلیا جاتا تاکہ تعمیرشدہ عمارت کو بار بار توڑ پھوڑ سے محفوظ کرکے خرچ کوبھی محدود رکھا جائے
Unmanned Air Vehiclesٹیکنالوجی سے متعلق اُن کا کہناتھا کہ اس کے ذریعے سیوریج نظام، سرنگوں سمیت بلند و بالا عمارتوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔ڈرون کے ساتھ اسمارٹ سینسرز استعمال کیے جارہے ہیں،جن کے ذریعے دُرست ڈیٹا، محدود وقت میں اکٹھا کیا جاسکے گا۔ایسا ڈیٹا جو انسانی پہنچ سے دور ہے،ناصرف منٹوں میں جمع ہوگابلکہ اس سے تعمیراتی ڈیزائن کی بہتری ممکن ہوگی۔ڈیزائن کے بہتر ہونے سے آئے روزنالوں میں ہونے والے دھماکوں کا سدباب بھی ہوجائے گا۔یاد رہے کہ سول انجینئرنگ کے تحت منعقدہ اس سیمینار میں قریباً10مزیدٹیکنالوجیز کو متعار ف کروایا گیا جس کے ثمرات جلدنظر آنے لگیں گے۔
لاہور: آسٹریلوی ٹیم کے تجربہ کاربلےبازمارنس لبوشین ٹیسٹ کیریئرمیں پاکستان کےخلاف مسلسل تیسری مرتبہ صفرپرآؤٹ ہوگئے۔
مارنس لبوشین لاہور میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔ وہ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں دوسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلوی بلے باز اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور تینوں مرتبہ پاکستان کے باولرز کا شکار بنے۔
اس سے قبل، اکتوبر 2018 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی مارنس لبوشین صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور انکی وکٹ بلال آصف نے حاصل کی تھی۔
مارنس لبوشین نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بھی بنا رکھی ہے جبکہ سب سے زیادہ 185 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔
لاہور: پی سی بی کی خصوصی دعوت پرروزانہ 600 طلبہ آسٹریلیااورپاکستان کےمابین لاہورٹیسٹ میچ دیکھیں گے۔
پی سی بی نے 600 طلبہ کو روزانہ لاہور ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے جس کیلیے سہولیات بھی فراہم کردی گئی ہیں، پی سی بی نے اسٹیڈیم آنے والے دیگر تماشائیوں کیلیے بھی شٹل سروس، پنکھے اور فلٹر شدہ پانی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
دوسری جانب میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں، رینجرز اورپولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مستعد نظر آرہے ہیں،ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹس کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
کراچی: کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
مہمان ٹیم نے چائے کے وقفے تک 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے۔
پہلا روز
اوپنر عثمان خواجہ 86 رنز اور اسٹیو اسمتھ 40 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے سیشن میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 36رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوگئے رن آؤٹ کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔
ٹاس جیتنے والے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور اب ہمارا کام اچھی بیٹنگ کرنا ہے، مچل سوئپسن کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروا رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ یقینی طور پر کراچی کی پچ بعد میں اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی، ٹیم میں افتخار احمد اور نسیم کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔
پاکستان
امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی۔
آسٹریلیا
عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔
جامعہ کراچی شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان:”کووڈ کے بعد ذہنی صحت کودرپیش فزیکل،سماجی اور تعلیمی چیلنجز“کی افتتاحی تقریب منعقدہ کی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطابق کرتے ہوئے کینیاکی کبارک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے صدر ڈاکٹر جیمزکے نے کہا کہکروناوائرس کی وجہ سے ذہنی امراض میں اضافہ ہواہے جس نے پوری دنیا اورہر نسل کے افراد کو متاثر کیا اور اس کے اثرات کافی عرصے تک رہیں گے اور ماہرین ذہنی امراض کے مطابق اس میں مزید اضافہ ہوگا عالمی سطح پرکرونا وائرس سے 44 کروڑ 65 لاکھ 11 ہزار تین سواٹھارہ افراد متاثر ہوئے،60 لاکھ چارہزار چارسو21 افراد موت کا شکارہوئے جبکہ 38 کروڑ 48 لاکھ نوہزار ایک سواکتالیس افراد صحتیاب ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ گھرسے کام کرنے کی وجہ سے ایک طرف تنہائی میں اضافہ ہوا تو دوسری طرف جسمانی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے صحت بھی متاثر ہوئی۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے کہا کہ کرونا وائر س نے نہ صرف انسانی صحت بلکہ انسانی شخصیت اور رویوں پر بھی کافی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔کووڈ نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے نظام صحت اور وہاں پر ہونے والی تحقیقی سرگرمیاں بھی دنیا کے سامنے آشکاراکردیں انہوں نے کہا کہ میں کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اس طرح کے اہم موضوعات پر ہونے والی کانفرنسز کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا۔
سینیٹر وصدر سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ کروناوائرس نے سیاسی،سماجی،معاشی عرض یہ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے۔بڑھتے ہوئے ذہنی امراض اور بالخصوص کووڈ جیسی وباء نے پوری دنیا میں ماہر نفسیات کی اہمیت میں اور اضافہ کردیا ہے۔
اس موقع پر شعبہ نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔سماجی دوری اور اسکولوں کی بندش کی وجہ سے بچوں کوجذباتی اور ذہنی صحت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق نے شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کے قیام سے لے کراب تک کی جانے والی تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں اور سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
کراچی:ہائرایجوکیشن کمیشن سندھ کےچیئرمین ڈاکٹرعاصم حسین نےتیسری مدت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ میرٹ پر نیا چیئرمین سندھ ایچ ای سی تعینات کیا جائے، اب وہ مزید اس عہدے پر تعینات نہیں رہنا چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے صوبے میں دل جمعی سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا، مگر مافیا کو ان سے تکلیف ہے اور چاہتی ہے کہ وہ راستے سے ہٹ جائیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، بغیر عہدہ لئے کام کرنے پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین سندھ ایچ ای سی کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی اور انھیں نئے چیئرمین کی تعیناتی تک ان کی مدت میں تا حکم ثانی توسیع کردی گئی تھی۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکےزیرِ اہتمام سالانہ انٹراسکولزاسپورٹس ٹورنامنٹ کاآغاز 14مارچ سےہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ اینڈ اسپورٹس سیکشن کے زیر اہتمام سالانہ انٹر اسکولز اسپورٹس ٹورنامنٹ کا آغاز 14 مارچ سے 30مارچ تک منعقد ہو رہا ہے اس ٹورنامنٹ کے مقابلہ جات میں کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور رسہ کشی (بوائز/گرلز) ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اور انچارج اسپورٹس حور مظہر کے مطابق اس سال بھی میٹرک بورڈ سالانہ اسپورٹس منا رہا ہے پہلے مرحلے میں کرکٹ (بوائز) ٹورنامنٹ کا آغاز 14مارچ سے 30مارچ تک جناح گورنمنٹ کالج ناظم آباد اور بختیاری یوتھ گراؤنڈ نارتھ ناظم آباد کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے نہم و دہم جماعت کے طلباء و طالبات پر مشتمل 35 ٹیمیں شریک ہوں گی ان مقابلوں کی تفصیلات متعلقہ اسکولوں کو فراہم کر دی گئی ہیں ان تاریخوں میں فٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن (بوائز/گرلز) اور رسہ کشی کے مقابلہ جات ہوں گے۔
مقابلہ جات کے حوالے سے چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ میٹرک بورڈطلباء وطالبات کے مابین کھیلوں کے مقابلہ جات کی حوصلہ افزائی کرے گا اور مواقع فراہم کرے گا انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ و انچارج اسپورٹس حور مظہر نے کہا کہ ہم اسپورٹس کے حوالے سے اسکولوں کے سربراہان سے گزارش کریں گے کہ وہ بھی اپنے اپنے اسکولوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کرائیں تاکہ انٹر بورڈ اور انٹر اسکولوں کے مقابلہ جات میں آپ ہی کے اسکولوں کو ترجیح دی جائے۔
کراچی: پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرےٹیسٹ کیلئےکراچی پہنچ گئیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں خصوصی پرواز سے سہ پہر سوا تین بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچیں لیکن شہر میں وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی کے باعث وی آئی پی موومنٹ اور سکیورٹی کلیئرنس کی وجہ سے دو گھنٹے اولڈ ٹرمینل پر انتظار کرنا پڑا۔
اس کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی پریس کانفرنس بھی ملتوی کرنا پڑی۔
طویل انتظار کے بعد تقریباً شام ساڑھے پانچ بجے دونوں ٹیمیں سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچیں جہاں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کی رپورٹ کے بعد دونوں ٹیمیں پریکٹس شیڈول مرتب کریں گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آٹھ ٹیسٹ کھیلے گئے جن میں سے 5 میں پاکستان فاتح رہا اور تین ٹیسٹ ڈرا ہوگئے، آسٹریلیا کی ٹیم کراچی میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے۔
کراچی: دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیےآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کراچی آمدپر مقامی ہوٹل کی لابی میں عملےنے مہمان کھلاڑیوں کا مختلف پیغامات کے ساتھ شاندار اور منفرد استقبال کیا۔
لابی میں کپتان پیٹ کمنز،اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کے لیے پیغامات درج تھے جنہیں پڑھ کر خود مہمان کرکٹرز بھی حیران ہوگئے۔
چاروں کرکٹرز کی جانب سے اپنے نام کے پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے۔
کپتان پیٹ کمنز کے لیے درج پیغام میں تھا کہ آپ کی 149 رفتار کی بولنگ سمندر کی ہواؤں کی طرح تیز ہے۔
مارنس لبوشین کے لیے جاری پیغام میں لکھا گیا تھا کہ کراچی جانتا ہے آپ کے نام کا تلفظ کیا ہے جس پر کرکٹر نے شہر کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے لیے لکھا گیا کہ بابر اعظم کو یہ بات پسند نہیں آئے گی لیکن ہم کراچی میں آپ کی سنچری دیکھنا چاہتے ہیں جس پر کرکٹر نے اس استقبال پر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں ڈانس اسٹیپ مقبول ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر سے کراچی میں بھی ایسے اسٹیپس دکھانے کی درخواست کی گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
سان فرانسسکو: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹانےسوشل میڈیاپلیٹ فارم کےڈیسک ٹاپ ورژن میں بہت سی تبدیلیوں کا آغازکردیا ہے۔
اس کی تصدیق ترقی یافتہ ممالک کے بعض صارفین نے کی ہے۔
گزشتہ ہفتے کئی صارفین نے فیس بک کا اپ ڈیٹ دیکھا ہے جس میں یوٹیوب کی طرح ڈارک موڈ دیکھا جاسکتا ہے اور نیوی گیشن کے ٹولز بائیں جانب دیکھے جاسکتے ہیں۔ لیکن اس تبدیلی کو لوگوں نے جھنجھٹ قرار دیا ہے۔ لیکن یہ فیس بک کا ری ڈیزائن ٹیسٹ بھی ہے۔
واضح رہے کہ جی میل اور ٹویٹر کے ڈیسک ٹاپ ورژن بھی تمام ٹولز اور ایپ بائیں جانب ظاہر کرتے ہیں۔ اگرچہ صارفین نے اسے منتشر لے آؤٹ قرار دیا ہےلیکن اب تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ ٹول پینل پھیل اور سکڑ سکتے ہیں جس سے اسکرین پر ان کی یلغار کم ہوسکتی ہے۔
اب اس پر عمل ہوتا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن یہ خبر اب درست ہے کہ میٹا فیس بک کی ظاہری صورت بھی تبدیل کررہا ہے۔