کیف: یوکرین سے درجنوں پاکستانی طلباء کوپولینڈ منتقل کردیا گیا
طلباکو لانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں کل روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ یوکرین نے 35 پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا۔ طلباء پولینڈ میں سرحد کے قریب قائم کیمپ میں پہنچ گئے۔طلبا کی آمد کے بعد سے پولینڈ میں پاکستان کا سفارتخانہ طلباء کو اب وارسا پہنچانے کے انتظامات کر رہا ہے۔
اسی ضمن میں پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔ اتوار کے روز دو پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
بڑے جہازوں کے آپریشن کے لیے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن ائیرپورٹ پر انتظامات ناکافی ہیں اس لیے پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچیں گی تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کررہا ہے اور انہیں معلومات مہیا کررہا ہے، پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔
یکرین میں تعینات پاکستان کے سفیر نوئیل اسرائیل کھوکھر نے کہا ہے کہ یوکرین میں پاکستان کے تقریبا تین ہزار طلباء موجود تھے، زیادہ تر طلباء یوکرین سے جاچکے ہیں اور صرف پانچ یا چھ سو طلباء ابھی یوکرین میں موجودہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین سے انخلاء کے عمل میں بہت سی مشکلات ہیں، یوکرین میں فلائٹس بند ہیں، پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں، بینکنگ سسٹم بیٹھ چکا ہے، فائرنگ اور میزائل حملے ہو رہے ہیں پھر بھی طلباء سمیت تمام پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے، بہت جلد تمام پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیا جائے گا۔
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے وائس نوٹ فیچر میں اہم تبدیلیاں کردیں۔
وائس نوٹ آئیکن : اینڈرائیڈ صارفین کا واٹس ایپ وائس نوٹ آئیکن جو عام طور پر پیلا ہوتا ہے اس تبدیلی کے بعد فارورڈ کیا جانے والا پیغام پیلے سے نارنجی رنگ میں تبدیل ہوجائے گا۔
مختلف آئیکنز کا استعمال: وائس نوٹ اور آڈیو فائلز فارورڈ کرنے کے دوران فرق واضح کرنے کے لیے واٹس ایپ اب مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔
وائس ویو فارمز: بھیجے جانے والے وائس نوٹ اب ویو (wave)فارمز پر مشتمل ہوں گے لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے کہ جب وائس نوٹ زیر غور واٹس ایپ ورژن کو استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہو جہاں یہ فیچر فعال ہو۔
پلے بیک اسپیڈ: ہم جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں وائس نوٹ پلے بیک اسپیڈ کے لیے مختلف فیچر متعارف کروائے تھے، نئے فیچر میں آڈیو فائلز کے علاوہ وائس نوٹ میں بھی یہ خصوصیات شامل ہوں گی۔
واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جلد متعارف کروائی گی۔
لاہور : چوبیس سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین ہر قدم رکھے گی۔
مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔
ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز اتوار سے ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، اتوار کی صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔
کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کرلیا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔
لاہور:پی ایس ایل 7 کے فائنل میں امپائرنگ کےفرائض علیم ڈاراور رچرڈ ایلنگ ورتھ انجام دیں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ارکان علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے جانے والے فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے.
علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ مجموعی طور پر 81 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں. یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب رچرڈ ایلنگ ورتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل میں امپائرنگ کریں گے تاہم علیم ڈار اس سے قبل لیگ کے پہلے، تیسرے، پانچویں اور چھٹے ایڈیشنز کے فائنل میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں.
آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن مائیکل گف لیگ کے فائنل میں تھرڈ امپائر جبکہ احسن رضا فورتھ امپائر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے.
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی آئی سی سی کے میچ ریفری روشن ماہنامہ کریں گے.
لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل تک رسائل حاصل کرنےپرلاہورقلندرزکے کپتان شاہین آفریدی نے جیت کا سہرا ڈیوڈ ویزا کودےدیا
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ویزے کی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آج قلندرز کی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
تاہم کپتان شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ٹیم کی محنت کو جیت کی وجہ قرار دیا جب کہ انہوں نے خاص طور پر ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف، عبداللہ شفیق اور زمان خان کو مینشن کیا۔
شاہین نے یہ بھی کہا کہ اب صرف فائنل کا ایک میچ رہ گیا ہے، میں چاہتا ہوں ٹیم اس کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی، ملتان اور لاہور کے درمیان فائنل 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے فائنلسٹ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نےلاہورقلندرز کےلئے پیغام جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر 2 کے حوالے سے کہا کہ لاہورقلندرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز رہا، میں اس میچ کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا۔
رضوان کا کہنا تھا کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ لوگوں نے اس میچ کو جیتنے کے لیے سب کچھ کیا۔
جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکپرشاداب خان کے لیے کہا کہ آپ لوگوں نے مقابلے میں کافی محنت کی، جانتا ہوں آپ لوگ ہمت نہیں ہاریں گے، اپنا سر اونچا رکھیں اور مضبوطی سے ایونٹ میں لوٹیں۔
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں لاہورقلندرزکی نمائندگی کرنے والے افغان اسپنر راشد خان فائنل کھیلنے کی خبرافواہ نکلی۔
لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے 27 فروری کو ہونے والے فائنل میں شامل ہونے کی خبر کی تردید کرتےہوئےکہاہےکہ لاہور قلندرز کی ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی لیکن قومی فریضے کے سبب میں فائنل میں شامل نہیں ہوسکوں گا، چونکہ نیشنل ڈیوٹی اولین ترجیح ہوتی ہے
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور سی او او ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔
اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ راشد پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان آئیں گے لیکن کرکٹر نے ازخود ان خبروں کی تردید کردی۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں
کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈکراچی نے خصوصی امتحانات برائے 2021 میں شرکت کےلئے طلبا کےایڈکارڈز جاری کردیئے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے یکم مارچ 2022ء سے شروع ہونے والے ضمنی/خصوصی امتحانات برائے 2021ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے طلباء کے ایڈمٹ کارڈز او امتحانی شیڈول ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔
ایسے امیدوار جنہیں بروز جمعرات 24فروری 2022ء تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوں وہ بروز جمعہ 25فروری 2022ء سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول اور امتحانی شیڈول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسیداور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولراورپرائیویٹ کےسالانہ امتحانی فارم سال 2022کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ایسے طلباء وطالبات جو نہم جماعت 2021، گزشتہ سالوں میں ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2022 میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ اسکولوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی جمع کرا دیں۔ یہ فارم28فروری سے 5اپریل 2022تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق6اپریل سےآخری تاریخ گزرنے کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔
تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کواتھارٹی لیٹر، بورڈ سے الحاق ونئے الحاق شدہ اسکول2022-2023 سرٹیفکیٹ کی کاپی اور سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر (100روپے) فی فارم کے ذریعے ایگزامینشن اسٹور سے اور بورڈ سے متصل بینکوں سے فارم حاصل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
جبکہ پرائیویٹ امیدوار امتحانی فارم نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر نے کے بعد وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔
کراچی : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کاآغاز آج سے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوچکاہے، ملک بھر کے ساڑھے پچیس سو سے زائد امتحانی مراکز میں ہفتہ 26 فروری سے تین مارچ تک بیک وقت امتحانات ہوں گے
اس موقع پر ہزاروں علماء وعالمات امتحانی عمل نگرانی کے فرائض انجام دیں گے، صوبائی دفاتر میں امتحانی امور کیلئے کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا۔
اضلاع و ڈویژنل سطح پر تربیتی نشستوں سے مرکزی قائدین، صوبائی نظماء و اراکین امتحانی کمیٹیاں فعال کردی گئیں۔
کراچی کے سات اضلاع میں میں مجموعی طور پر تقریبا چالیس ہزار طلباء وطالبات کیلئے ایک سو تریسٹھ163امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جس میں74طلباء اور89 طالبات کیلئے بنائے گئے ہیں۔ طالبات کیلئے وفاق المدارس کی فاضلات اور عالمات کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔