کراچی : وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نےانجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے تحت ایچ ای سی کی پالیسیوں کے جامعات و اساتذہ پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عہدہ سنبھالنےکےبعد میری ترجیع یہی تھی کہ اعلیٰ اورمعیار ی تعلیم دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی تعلیم طلبہ کا بنیادی حق ہے مگر انہیں یہ حق نہیں مل رہا۔ میں طلبہ یونین کی بحالی چاہتا تھاجب میں نے کوشش کی تو مخالفت کی گئی اور مجھے کہا گیا کہ طلبہ یونین کی حمایت نہ کریں۔ پیپلیز پارٹی نے سندھ میں بحالی کرکے اچھا کام کیا۔
ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ اکیڈمک آزادی کے بغیر جامعات چل نہیں سکتیں چناچہ ہمیں سچ بولنا اور بتانا چاہیے۔ جامعات میں غیر تدریسی اسٹاف زیادہ ہے بعض میں تو ایک استاد پر سات غیر تدریسی عملہ ہے جس کی وجہ غیر تدریسی چیزوں پر پیسہ زیادہ خرچ ہوتا ہے جامعات کو خودمختار رہنا چاہیے مگر بجٹ سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ اس وقت جامعات کی درجہ بندی ایک دھوکہ ہے، جھوٹے جنرل بنائے جارہے ہیں اب اس چیز کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات کے وائس چانسلر مجھے بلاتے ہوئے ڈرتے ہیں ان کو خوف ہے کہ بلانے کے نتیجے میں فنڈز بند ہوجائیں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، خودمختار نجی جامعات ہیں جیسے آغا خان یونیورسٹی یا لمس لاہور، ایک چوتھائی جامعات کو فنڈز کا مسئلہ ہے پورے فنڈز نہیں مل رہے۔
کراچی: سندھ اعلی تعلیمی کمیشن بورڈ نےسکھرویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلرڈاکٹرثمرین حسین کوبطورایگزیکٹیوڈائریکٹرکےلیےمنتخب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت اجلاس گزشتہ روز این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا، جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) کی آسامی کے لیے 9 شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں سے 8 شریک ہوئے اور ایک امیدوار سابق وائس چانسلر ارشد سلیم انٹرویو کے موقع پر غیر حاضر رہے۔
ڈاکٹر طارق رفیع کے قریبی زرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ تمام امیدواروں میں ایچ ای سی کی کمیشن ممبر ڈاکٹر ثمرین حسین نے انٹرویو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 100 میں سے 79 مارکس حاصل کیے، جس کی بنیاد پر انہیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر آئی بی اے کے رجسٹرار ڈاکٹر زاہد کھنڈ رہے جنھوں نے 63 مارکس حاصل کیے۔
واضح رہے کہ ای ڈی کے لیے منعقدہ سلیکشن بورڈ کی منظوری سندھ ایچ ای سی کا کمیشن دے گا۔
سان فرانسسکو: انسٹاگرام نے صارفین کےلیےکم سے کم استعمال کے وقت کو 15 منٹ سے بڑھا کر 30 منٹ کردیا ہے۔
انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو گزشتہ دنوں ’وقفہ لینے‘ کی ایک سہولت پیش کی گئی ہے جس کے تحت انہیں پیغام کے ذریعے وقت سے آگاہ کیا جارہا تھا کہ وہ تھوڑا وقفہ لے کر اپنے دماغ کو پُرسکون رکھنے کے ساتھ وقت کی اہمیت کا بتایا جارہا ہے۔
انسٹاگرام کی اس سہولت کا مقصد صارفین کو وقت کے ضیاع سے روکنا اور ذہنی الجھنوں سے دور کرنا ہے تاکہ صارف کو ہر تھوڑی دیر میں احساس ہو اور وہ ایپ سے دوری اختیار کر کے اپنے ذہن کو سکون دے۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے پہلے کم سے کم 15 منٹ میں پیغام ظاہر ہونے کی سہولت پیش کی تھی جس کو اب بڑھا کر کم سے کم تیس منٹ کردیا گیا ہے۔
کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بیچلرز آف سائنس ان پبلک ہیلتھ (بی ایس پی ایچ)4 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں 80 امیدواروں نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق 4 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے کل 150 امیدواروں نے درخواستیں دیں جن میں سے 80 اہل امیدواروں کو داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی، بی ایس پی ایچ کی 50 نشستوں میں سے 45 اوپن میرٹ اور 5 سیلف فنانس کیلئے مختص کی گئی ہیں، ایک گھنٹے پر مشتمل داخلہ ٹیسٹ کا سوال نامہ انگریزی، ریاضی اور معلومات عامہ پر مشتمل تھا۔
ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانی عمل اور طلباء کو ملنے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقا م وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نے کہاہےکہ بی ایس پی ایچ پروگرام کا مقصدطلباء کو اعلیٰ معیار کے انڈرگریجویٹ تربیتی پروگرام کے ذریعے صحت عامہ کی دیکھ بھال کیلئے قابل، پرعزم ، ہنر مند اور پیشہ وربنانا ہے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبا کمیونٹی میںنظام صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔ APPNA
انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ انصاری بیگ نے کہا کہ APPNA انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا BSPH پروگرام طلباء کو حقیقی دنیا کا تجربہ فراہم کرتا ہے اورانہیں اپنی تحقیقی صلاحیت کو بڑھانے اور پریکٹس و سروس کے لیے کمیونٹیز کے ساتھ منسلک ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز ہفتے کو لیے جائیں گے اور آئندہ ہفتے نتائج کا اعلان کردیا جائیگا۔
کراچی : سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کےشعبہ مرکزِمشاورت ورہنمائی کےزیرِاہتمام پانچویں جاب فیئر2022 تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں شہر کی 140 سے زائد معروف کمپنیوں نے شرکت کی اور طلباء کوملازمتوں کے حصول میں مدد، رہنمائی اور دیگر ضروری معلومات اورسہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹالز لگائے گئے ۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد سلمان اسلم نے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور رجسٹرار سید سرفراز علی کے ہمراہ جاب فیئر کا افتتاح کیا ۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی، کاٹی کے صدر محمد سلمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاب فیئر، طلباء کی رہنمائی کے علاوہ ملازمت کے لیے اپنے آپ کو موزوں بنانے میں بھی ان کی مدد کرتے ہیںدوسری طرف ملازمت کے خواہشمند افراد کو جاب فیئر کے توسط سے صنعتی و کاروباری اداروں سے ملنے اور انھیں اپنی مہارت اور قابلیت و صلاحیت سے آگاہ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ جاب فیئر ایک ایساپلیٹ فارم ہے جو صنعتی و کاروباری اداروں اور طلبا کے مابین براہ راست ملاقات کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسے فورم طلباء کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں جو عملی زندگی میں ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے ۔
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہجاب فیئر کسی بھی کمپنی کے لیے تعلقات عامہ کا کام کرتی ہے ۔انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اوراس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے صنعتی اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے بارے میں بتائیں اور انھیں قائل کریں ۔
جاب فیئر میں رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس، پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل،مرکز مشاورت و رہنمائی کے کنوینئر سراج خلجی سمیت، کاٹی کے ممبران، فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
لاہور: لاہور قلندرزکےاوپنرفخرزمان نےکراچی کنگزکےکپتان بابراعظم کاریکارڈتوڑدیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں ایڈیشن میں انہوں نے سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
لاہور قلندرز کے اوپنر نے اس سیزن میں 8 مرتبہ ففٹیز یا اس سے زائد رنز اسکور کیے، جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں کسی پلئیر کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔
ان سے قبل گزشتہ سال بابراعظم کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل 11 اننگز میں 7 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔ رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بناچکے ہیں۔
فخر زمان نے اس سیزن میں 11 میچز کھیل کر 584 رنز اسکور کرکے ایونٹ میں ٹاپ رن اسکورر ہیں جبکہ گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے اتنے ہی میچز میں 554 رنز اسکور کیے تھے۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کوعہدےسےہٹانےکاحکم دےدیا
کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر احمد قادری کی جانب سے قائم قام وائس چانسلر کو برطرف نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو ہٹانے کی ہدایت کی اور ایک ہفتے میں فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ دیا۔
عدالت نے 26 جنوری 2022 کے بعد قائمقام کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے والے پروفیسراحمدقادری نے بتایاکہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر خالد عراقی فیصلے کرتے رہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وہ 10 سینئر ترین پروفیسرز کے نام وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجیں اور سب سے سینئر پروفیسر کو اس عہدے پر تعینات کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا ۔
کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ سمیت دیگر اسٹیئرنگ کمیٹی ممبران نے شرکت کی.
اجلاس میں نئے تعلیمی سال 2022-23 کی شروعات نئے سال میں نویں، گیارہویں اور بارہویں میں داخلوں اورامتحانات کا شیڈول، اسپورٹس اور غیرنصابی سرگرمیوں کے علاوہ تعطیلات کے بابت ایجنڈاز پر بحث مباحثہ کیا گیا.
اجلاس کے آغاز میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری کے لیے پیش کئے گئے جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا. اجلاس میں نیا تعلیمی سال شروع کرنے پر تفصیلی بحث مباحثہ کیا گیا.
چوتھی سے آٹھویں کے امتحانات دو مئی سے ہونگےجبکہ نویں اور سے ہونگے اور ان کا رزلٹ 17 جولائی کو آئے گا. اس حوالے سے بورڈز چیئرمین نے وزیر تعلیم کو یقین دہانی کروائی کہ دو ماہ میں رزلٹ دیں دینگے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانی پیپرز میں 40 فیصد MCQs اور 60 فیصد تفصیلی سوالات ہوگیں.
اس موقع پر سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے کہا کہ ہم بہت جلد تمام بورڈز کو او ایم آر مشینیں فراہم کریں گے اور ان کے استعمال کے بابت تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کیے جائیں گے ۔
تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی جبکہ اسی دوراں یکم جولائی میں 31 جولائی تک ہائراسکولوں داخلے میں ہونگے. نئے تعلیمی سال کی کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 15 جون سے ہونگے اس کے علاوہ سیکریٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ نے کہا کہ انٹر بورڈ کے رزلٹ آتے ہی ہم داخلے شروع کردے دیں گے. موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونگی.
لاہور : پنجاب پولیس ڈرائیورزاور کانسٹیبل کے لیے بھرتیاں ، ایس این جی ڈی کے مطابق انکی تعلیمی قابلیت کا ٹیسٹ تعلیمی بورڈ میں لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اس حوالے سے ایس این جی ڈی سےتجویز بھی طلب کر لی گئی ہے۔تمام بھرتیوں بمعہ لیڈی و میل کانسٹیبل اوردیگر ملازمین کی بھرتی کا ٹیسٹ ان کے ڈیویژن کے مطابق تعلیمی بورڈز لیںگے ایس این جی ڈےنےوزرا کو پابند کیا ہےکہ وہ اپنی تجویز 3روز کے اندر بھجوائیںگے، جواب نہ دینے کی صورت میںتجویزکو بغیر جواب منظور کر لیا جائیگا۔
مہمند: گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول غلنئ کے15 طلباء میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے
جس کے بعد اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غلنئی پہلا ہائر سکنڈری اسکول ہے جس میں سب سے زیادہ طلبا امیکرون سے متاثر ہوئے ہیں۔
15 طلبا میں اومی کرون کی تصدیق کے بعدضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسررفیق حیات نے اومیکرون سے بچنےکےلئے ضلعی انتظامیہ کو اسکول بند کر نے کا لیٹر جاری کر دیا۔