منگل, 26 نومبر 2024

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج قذافی اسٹیڈیم میچ میں عدم دستیاب ہونگے۔

تفصیلا کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، آج لاہور قلندرز کےخلاف ہونے والے میچ میں دستیاب نہیں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق گروئن انجری کا شکار آل راؤنڈر پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ فی الحال انہیں میچ کھلانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔

دوسری جانب رحمان اللہ گرباز اور اعظم خان زبردست فارم میں ہیں، آصف علی فنشر کا رول نہیں نبھا پارہے۔ دانش عزیز اور مبصر خان پہلے میچ کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فہیم اشرف اور لیام ڈاسن کی آل راؤنڈ کارکردگی بھی اہم ہو گی۔ پیسر وقاص مقصود اچھی فارم میں ہیں، محمد موسیٰ کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی۔ ظاہر خان بھی دباؤ کا شکار ہوں گے۔

کولن منرو کے بازو کی تکلیف کم ہوئی ہے مگر اور مکمل طور پر وہ بھی فٹ نہیں، ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین انجری سے صحتیابی کے لیے کوشاں ہیں۔

نئی دہلی: کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنےوالی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے سرکاری کالج کی باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے پراحتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کرناٹک میں حجاب پرپابندی کے خلاف طالبات کا کیس کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ کرناٹک کی عدالت نے ہندوانتہاپسندوں کا موقف اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا عبوری حکم دیا ہے۔

کرناٹک کے اسکولز اورکالجز میں باحجاب طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کرناٹک کے علاوہ بھارت کی دیگرریاستوں میں بھی حجاب کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نےاسناد پر اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کافیصلہ کرلیا۔

58سال بعدجامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کا اسناد میں اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کی منظوری کابڑ ا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

اسناد میں اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کے حوالے سے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا کہ ر شعبہ جات اور طالبعلموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ناظم امتحانات نے بتایاکہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اسناد کی اردو کتابت میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں جو ڈگریاں جاری ہوں گی وہ اسی کے مطابق ہونگی۔

جامعہ کراچی کے بجٹ دستاویزات کے مطابق کتابت کی صرف دو اسامیاں ہیں، جس پر دو کاتب یہ فرائض انجام دیتے ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی کے اسناد میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پراردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا،جامعہ کراچی 1952سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہیں

لاہور: پنجاب بھرکے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سےصوبے بھر میں یکم مارچ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ، اوقات کار میں تبدیلی دن کے دورانیہ میں اضافہ ہونے کے باعث کی جائے گی۔

محکمہ اسکولزایجوکیشن نے یکم مارچ سےاسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، یکم مارچ سےاسکولوں کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ہوسکتے ہیں۔

اس وقت اسکولوں کے اوقات کار صبح پونے 9 بجے سے پونے تین بجے تک ہیں، اس سلسلے میں محکمہ اسکولزایجوکیشن نےاتھارٹیزسےبھی رائےمانگ لی ہے۔

 

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی مرکز برائےکیمیائی و حیاتیاتی علوم کے تحت پر4روزہ15ویں بین الاقوامی سمپوزیم کااہتمام کیاجارہاہے۔

جامعہ کراچی بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علو م کے تحت نیچرل پروڈکٹ کیسٹری‘ کے موضوع پر 4 روزہ15ویں بین الاقوامی سمپوزیم کا آغاز 21فروری سے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ہوگا ۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے سمپوزیم کے حوالے سے کہنا تھاکہ ، یہ سمپوزیم ملکی اور غیر ملکی ماہرین کے بین العمل کے لئے بڑا پلیٹ فارم ہے۔اس سمپوزیم میںملکی و غیر ملکی سائنسدان اور محققیں شرکت کریں گے

سمپوزیم کا افتتاح صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچو کریں گی

وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کےشیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال، ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ نادرہ پنجوانی اور پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف بھی اس تقریب سے خطاب کرینگے۔

فیصل آباد: پنجاب ایگزامینشین کمیشن نے امتحانی طریقہ کار تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے مطابق پرائمری اور مڈل کے امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے پہلے مرحلے میں فیصل آباد سمیت پنجاب کے 18 اضلاع میں نیا امتحانی طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے سے مل کر سرکاری سکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا ۔پائیلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام میں تبدیل کردیا جائے گا۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ میں ہونیوالے امتحانات سے کی جائے گی۔

کراچی: جامعہ کراچی نےاسنادپر اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

58سال بعدجامعہ کراچی میں پہلی بار اسناد میں اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کا کمپیوٹرائزڈ اسناد جاری کرنے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جسکی منظور ی جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ نے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہے جس کے تحت اب اسناد میں موجود اردو میں کتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا کہ طالبعلموں اور شعبہ جات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ناظم امتحانات نے بتایاکہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اسناد کی اردو کتابت میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں جو ڈگریاں جاری ہوں گی وہ اسی کے مطابق ہوں گی۔

ڈاکٹر سید ظفر حسین نے بتایا کہ یومیہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ڈگری کے حصول کیلئے فارم جمع کرائے جاتے ہیں جبکہ اردو کتابت کے ذریعے یومیہ 300ڈگریوں کا اجرا ممکن ہوتا ہے۔

جامعہ کراچی کے بجٹ دستاویزات کے مطابق کتابت کی صرف دو اسامیاں ہیں، جس پر دو کاتب یہ فرائض انجام دیتے ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی کے اسناد میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پراردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا،جامعہ کراچی 1952سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہی

 

کراچی:  جامعہ کراچی نےبی اے لاء سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے2020کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے لاء سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق بی اے لاء سال اول کے امتحانات میں 91 طلبہ شریک ہوئے،60 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 31 طلبہ ناکام قرارپائے۔

کامیابی کا تناسب 65.93 فیصدرہا۔

بی اے لاء سال دوئم کے امتحانات میں 108 طلبہ شریک ہوئے،86 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 22 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 79.63 فیصدرہا۔

کراچی: شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس میں وائس چانسلرخالدعراقی کاکہناتھاکہ معاشرے کی ترقی اورمثبت خیالات کی ترویج میں میڈیا اہم کردار اداکرسکتاہے۔

شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کے آخری روزخطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمارامیڈیابالکل بھی آزاد نہیں بلکہ انہیں خبر کی اشاعت یا تشہیر کرنے سے قبل بتایا جاتا ہے کہ کونسی خبر نشر یا شائع کرنی ہے۔اگر چہ سوشل میڈیا معلومات کی رسائی کا سب تیز ذریعہ ہے تودوسری طرف جعلی اور جھوٹی خبروں کا بے قابو پھیلاؤ پوری دنیا میں سوشل میڈیاکا ایک منفی پہلوبھی ہے۔ گمراہ کن اور غلط معلومات معاشروں میں تشدد اور فساد کو بھڑکانے کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔

معاشرے کو سنوارنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہوتاہے، وائس چانسلر

سینیٹرسلیم مانڈوی والانے مزید کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد سیکھنے کے عمل کا ایک لازمی حصہ ہیں جو نہ صرف محققین کو اپنے کام کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کی ترغیب دینے کا ایک ذریعہ ہیں، بلکہ وہ اسکالرز کو اپنے مخصوص شعبوں کے مسائل پر غور کرنے اور ان مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔

اس موقع پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت معلومات تک رسائی بہت آسان ہوگئی ہےہمیں ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، اسکالرز اور میڈیا والوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ جان سکیں کہ میڈیا کامعاشروں کی بہتری یا بگاڑ میں کیا کردار ہوتاہے۔معاشرے کی ترقی اورمثبت خیالات کی ترویج میں میڈیا اہم کردار اداکرسکتاہے۔میڈیا نہ صرف ہمارے مسائل کو اجاگر کرتاہے بلکہ احتسابی عمل میں بھی ہماری مددکرتاہے۔

ئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے کہا کہ میڈیا ایک عام فرد تک معلومات کی رسائی کا بہترین ذریعہ ہوتاہے،میڈیا اگر زمینی حقائق کومدنظر رکھ کرخبروں کی تشہیر اور اشاعت کو یقینی بنائے تو بہت سارے مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر صدر شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز نے کانفرنس کی سفارشات پیش کیں جس کی تمام قومی وبین الاقوامی مقررین نے منظوری دےدی ہے۔کانفرنس کی سفارشات جلد مرتب کرکے حکومتی حلقوں اور متعلقہ نجی شعبوں کو ارسال کر دی جائیں گی تاکہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔

واضح رہے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن،گرین وچ یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشتراک سے منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“  کاانعقاد کیاگیاتھا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے

اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کااجراءوزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد میں کیا۔ اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کی اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نےکہاکہ دوران تعلیم اسکالر شپس ختم ہونے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا تھا، کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی، اور کئی مضامین کےلوگ پاکستان میں ملتے ہی نہیں، طلبا کی شکایت پر فیصلہ کیا کہ ماڈرن سسٹم لائیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسکالر شپس کے ذریعے ہم تعلیم کے نظام کو بہتر بناسکتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد اسکالر شپس کا کوئی اندازہ نہیں تھا، اسکالر شپس طلبا کو مشکلات کے حوالے سے شکایات رہتی تھیں، اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس صحیح اورغلط کا فرق بتانےکےلیے ہیں، رسول اللہ ﷺ کے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں، نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اسکالر شپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں تعلیم پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے،نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کراناہمارا فرض ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کے اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے، اسکالر شپس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی جانب لے جانا ہے، طلبا کے مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔