بدھ, 27 نومبر 2024

لاہور: منہاج یونیورسٹی نے ڈگری پروگرامز میں داخلےکاآغازکردیا۔

منہاج یونیورسٹی میں تمام شعبہ جات کے ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔سیشن (Fall-2021 ) میں داخلوں کے لئے طلبا کی کثیر تعداد نے ایڈمیشن آفس کا وزٹ کیا۔معلومات اور پراسپیکٹس حاصل کیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پیغام میں کہا منہاج یونیورسٹی کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے انتظامیہ کو طلبا کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دیں۔

 

 

لاہور: ایس اینڈ جی اے ڈی نے سروس رولز میں نرمی کردی ۔

ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنےوالےاساتذہ کو ایم ایڈ اور بی ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تمام محکمہ جات کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سینکڑوں اساتذہ کے پاس بی ایڈ اور ایم ایڈ کی ڈگری نہیں ، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مذکورہ اساتذہ کو پروفیشنل ڈگری کرنے کی ہدایت کی اور ڈگری نہ کرنیوالوں کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور : سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ 6 ماہ بعدبھی کاغذوں تک محدودہے۔

 1200اسکولوں کی صرف نام کی اپ گریڈیشن ہو سکی،سہولیات کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا ۔

اعلان کردہ منصوبے کے تحت ایلیمنٹری اسکولز کے اضافی 3 ہزار 315 اساتذہ کو اپ گریڈڈاسکولوں میں خدمات انجام دینی تھیں۔ ایلیمنٹری اسکولز کے اضافی 3 ہزار 933 کمروں میں سیکنڈری کلاس رومزبنیں گے ۔

ان بارہ سو اسکولوں میں پچاس کے قریب لاہور کے اسکول بھی شامل تھے ۔ ابتدائی طور پرپرائمری اسکولوں کو ایلمنٹری اور ایلمنٹری کو سیکنڈری اسکول کادرجہ دیا گیا ۔ تاہم ان اسکولوں میں نہ تو خصوصی مضامین کے لیے ایس ایس ٹی تعینات کئے گئے اور نہ ہی پرنسپلز ،سائنس اور کمپیوٹر لیبزبھی نہیں بنائی گئیں۔

پرائمری اور ایلیمنٹری ا سکولوں کے اساتذہ کو ہی میٹرک کے طلبا کو پڑھانے کی ہدایات کردی گئی ہیں ۔جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے اگر بجٹ نہیں تو پارٹ ٹائم کوچز رکھنے کی اجازت دی جائے ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال میں ان سکولوں کو دیگر 7 ہزار سکولوں کیساتھ مکمل سہولیات دیدی جائیں گی ۔

لاہور : یکساں نصاب کا کام پہلی سےپانچویں جماعت تک مکمل کرلیاگیا۔اسکولوں کوکتابوں کی تقسیم شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے گرمی کی چھٹیوں سے پہلے طلبا کو نصاب فراہم کردیا جائے گا ۔لاہور میں کتابوں کی تقسیم کے لیے ماڈل ٹاؤن، رائیونڈ ،سٹی، شالیمار اور کینٹ کی تحصیلوں میں 5گودام بنائے گئے ہیں جہاں سے لاہور کے 1112 سکولوں کو کتابیں فراہم کی جانی ہیں۔

ادھر اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یکساں قومی نصاب کے حوالے سے نجی اور سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کا آغاز 14جولائی سے ہوگا۔

تربیت کے حوالے سے تمام تر انتظامات کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہوں کو دے دی گئی ۔

تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو 8جولائی تک پرائمری تک یکساں نصاب کی ترسیل یقینی بنانے اورپرائمری اساتذہ کی 25جون سے 5جولائی تک ٹریننگ رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرسال دوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردیا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹر سال دوم کےسالانہ امتحانات کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔

لاہوربورڈ کے مطابق فزکس، کیمسٹری ، بیالوجی، ایجوکیشن،ریاضی،اسلامیات اختیاری اور پنجابی کےپرچوں کاامتحان دومختلف اوقات/گروپس میں ہوگاپہلےگروپ کا پرچہ 30:8 بجے جبکہ دوسرے گروپ کا پرچہ 30:1 بجے ہوگا ۔

 

اسلام آباد :  وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کےنئے چئیرمین مقرر کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انجینئرفاروق احمد بازئی کو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین کے عہدے کا چارج پیر کو سنبھال لیا ہے ان کی مدت کا اطلاق 7 مئی سے ہوگا جب کہ ان کی تقرری تین ماہ کے لئے ہوگی۔

فاروق احمد بازئی پی ایچ ڈی نہیں ہیں تاہم وہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے وائس چانسلر ہیں۔

واضح رہے کہ چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو وفاقی حکومت نے 26 مارچ کو ایک آرڈیننس کے زریعے اس وقت ہٹادیا تھا جب ان کی مدت مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ باقی رہ گیا تھا۔ طارق بنوری نے سندھ ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں ایچ ای سی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل بھی ریٹائر ہوجائیں گی تاہم ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے لئے باقاعدہاشتہار جاری کیا جاچکا ہے اور ڈاکٹر شائستہ سہیل اس عہدے کے لئے مضبوط ترین امیدوار سمجھی جارہی ہیں۔

کراچی: تعلیمی سال شروع ہونے میں صرف ایک ماہ اورچندروز باقی محکمہ اسکول ایجوکیشن کی غفلت و لاپرواہی کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی اسکولوں کے لاکھوں طلباء و طالبات کو اگست سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سیشن 2021/22 کے لیے درسی کتب دستیاب نہیں ہوں گی۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اب تک مارکیٹ کے لیے درسی کتب کی “ایلوکیشن” ہی نہیں کرسکا اور پبلشرز کو مارکیٹ کے لیے درسی کتب کی چھپائی کا کام ہی تفویض نہیں کیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ کے لیے درسی کتب کی چھپائی کے کام کی تفویض کے بعد بھی کتابوں کی چھپائی میں کم از کم دو ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں 12 ہزار سے زائد صرف رجسٹرڈ نجی اسکول ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ نجی اسکول اس کے علاوہ ہیں، ان اسکولوں میں اکثریت نویں اور دسویں جماعتوں میں اپنے طلبہ کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب ہی پڑھاجاتی ہے جبکہ کئی ہزار نجی اسکول پہلی سے آٹھویں جماعت تک بھی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب ہی پڑھاتی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ موجودہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو اب سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کا چارج چھوڑ چکے ہیں اور بورڈ کے نئے چیئرمین پرویز احمد بلوچ ہیں بتایا جارہا ہے کہ نئے چیئرمین نے اب تک اس معاملے پر غور و خوص ہی شروع نہیں کیا ہے کہ مارکیٹ میں کتابوں کی فراہمی اور اس سے قبل اس کی چھپائی کی کیا حکمت عملی ہوگی جبکہ سرکاری اسکولوں میں مفت تقسیم کی جانے والی درسی کتب کی چھپائی کا کام موجودہ چیئرمین کی تقرری سے قبل ہی کرلیا گیا تھا۔

ذرائع بتا رہے ہیں کہ اس وقت اردو بازار کراچی میں پہلی سے دسویں جماعتوں کہ درسی کتب کی پہلے ہی شدید قلت ہے جبکہ نئے تعلیمی سیشن شروع ہوتے ہی جب طلبہ اور ان کے والدین بازار کا رخ کریں گے تو انھیں درسی کتب بروقت میسر نہیں آئیں گے اور نجی اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2021/22 کتابوں کے بغیر ہی شروع ہوگا۔

کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا کے شمالی نصف کرے میں سال کا طویل ترین دن، جبکہ جنوبی نصف کرے میں مختصر ترین دن ہے۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہےکہ آج 21 جون 2021، پیر کے روز سال کا طویل دن ہے جبکہ آج سال کی سب سے طویل رات ہوگی جسکی وجہ یہ ہے کہ زمین اپنے محور پر 23.5 ڈگری جھکی ہوئی ہے۔

اسی جھکاؤ کی وجہ سے، سورج کے گرد (مدار میں) گردش کے دوران ایک موقع ایسا آتا ہے کہ جب زمین کا ایک نصف کرہ، سورج کی طرف سب سے زیادہ جھکا ہوتا ہے جبکہ دوسرا حصہ اس کے مخالف سمت میں جھکا ہوتا ہے۔

شمالی نصف کرے کےلیے (جس میں پاکستان بھی واقع ہے) یہ موقع ہر سال 21 یا 22 جون کو آتا ہے جب اس کرے میں طویل ترین دن ہوتا ہے۔

اس کے برعکس جنوبی نصف کرے میں، یعنی جنوبی امریکا کے بیشتر ممالک، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یہ سال کا مختصر ترین دن ہوتا ہے۔

فلکیات کی زبان میں یہ موقع ’’انقلابِ گرما‘‘ یا ’’گرمائی انقلاب‘‘ (summer solstice) ہے جس کے بعد شمالی نصف کرے میں دن کی لمبائی کم، جبکہ جنوبی کرے میں دن کی لمبائی زیادہ ہونے لگتی ہے۔

سال میں ایسا دوسرا موقع ’’انقلابِ سرما‘‘ یا ’’سرمائی انقلاب‘‘ (winter solstice) کہلاتا ہے جو ہر سال 21 سے 22 دسمبر کے روز واقع ہوتا ہے۔ اس سال کا انقلابِ سرما 21 دسمبر کو ہوگا۔

سلیکان و یلی: ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے دو نئے فیچرز اسمارٹ فون صارفین کے لیے جاری کر دیے ہیں۔

گوگل نے حال ہی میں اپنے دو مقبول فیچرز کو انٹرپرائز ایپ کے ساتھ مربوط کردیا ہے، جس میں گوگل چیٹ اور رومز شامل ہیں۔، گوگل چیٹ کی بدولت آپ ساتھیوں، دوستوں اور عزیز و اقارب سے کمیونیکیشن کر سکتے ہیں، یہ رومز فیچر سے قدرے مختلف ہے، گوگل چیٹ میں دو لوگوں کے درمیان بات ہوسکتی ہے، جب کہ رومز میں ایک وقت میں مختلف لوگوں سے بات کی جاسکتی ہے، اب یہ دونوں فیچر جی میل موبائل اپ پر دستیاب ہیں۔

موبائل فون پر گوگل چیٹ کو فعال کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
1۔ جی میل کھولیں

2۔ الٹی طرف موجود تین لائن کے آئکون پر ٹیپ ( ٹچ) کریں، نیچے آئیں اور سیٹنگز پر ٹچ کریں

3۔ اپنا اکاؤنٹ منتخب کریں

4۔ جنرل ( General) منتخب کریں

5۔ اگر آپ اینڈروئیڈ استعمال کر رہے ہیں تو پھر ’Show the Chat and Rooms tabs‘ پر چیک لگائیں۔ اگر آپ آئی او ایس ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں تو ’Show the Chat and Rooms tabs‘ پر ٹوگل آن کردیں۔

کراچی : عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت رواں سال 2021 کے لئے داخلوں کا آغازکردیاگیاہے۔

موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یو آئی ٹی نے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت انٹر میڈیٹ کے نتائج کے منتظر طلبہ بھی یو آئی ٹی میں داخلے کے اہل ہوں گے اگر رزلٹ اعلان کے بعدانکے نتائج 60 فیصد سے کم ہوئے تو اس صورت میں طلبہ کو پوری فیس واپس کر دی جائے گی۔

خواہش مند طلبہ 15 ستمبر 2021 تک داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائٹ  www.uit.edu   دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیچلرز پروگرام میں الیکٹرکل کمپیوٹر سسٹم، الیکٹرکس، ٹیلی کمیونیکیشن، پاور کمپیوٹر سائینس سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔ داخلہ فارم کامیابی سے بھرنے والے طلبہ کے لئے ایڈمٹ کاڑڈ بھی آن لائن ہی موجود ہوں گے۔ فارم جمع کروانے والے طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ 18 ستمبر2021 کو این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔