کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےسالانہ امتحانات برائے2021میں شریک امیدواروں کومزہدمہلت دےدی.
کراچی انٹربورڈکےچیئرمین پروفیسرسعیدالدین کی ہدایت اورطلباکی آسانی کےلئےانٹرسال اول, سال دوم اور سال اول ودوم کےامتحانی فارم جمع کرانےکی مزیدمہلت دےدی.
انٹرمیڈیٹ کےتمام گروپس کےاہل امیدوار جو امتحانات میں شرکت کےخواہشمندہیں وہ اپنے امتحانی فارم 20اپریل سے5مئی تک جمع کراسکتےہیں.
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےسائنس گروپ کےماڈل پیپرزکااجراء خردیا.
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈکراچی شرف الدین شاہ کاکہناہے کہ ایجوکیشن اینڈلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کےاسٹیئرنگ کمیٹی میں ہونےوالےفیصلےکےمطابق تخفیف شدہ نصاب کومدنظررکھتےہوئےسائنس گروپ کےماڈل پیپرزجاری کردیئےگئےہیں.
دسویں جماعت کےماڈل پیپرزپرانے اسکیم آف اسٹڈیزکےتحت تیار کیئےگئے ہیں جبکہ نویں جماعت کےماڈل پیپرز نئی اسکیم آف اسٹڈیز کےتحت تیار کئےگئےہیں.
نویں جماعت سائنس گروپ کےاسلامیات, اردو(لازمی), انگریزی پرچہ اول, کیمیا(نظری عملی) اخلاقیات, کمپیوٹراسٹڈیز, حیاتیات (نظری وعملی)طبیعات(نظری وعملی) ,سندھی نارمل کورس, جغرافیہ, انگریزی ادب کے ماڈل پیپرز شامل ہیں
جبکہ دسویں جماعت کے ماڈل پیپرز میں ریاضی,اردو لازمی, انگریزی پرچہ دوم, جغرافیہ(غیرمسلم طلبا کےلئے), اردو سلیس,اخلاقیات(غیرمسلم طلباکےلئے)شامل ہیں.
دوسری جانب جنرل سائنس گروپ کےماڈل پیپرز تیاری کےمراحل میں ہیں.
لاہور:رمضان المبارک میں کالج کےاوقات کارجاری کردیاگیا.
ڈائریکٹریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجزنےماہ رمضان کےلئےنوٹیفکشن جاری کردیا.
جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق پیر سےہفتہ تک صبح 9بجےسے 1بجے تک تدریسی عمل جاری رہیں گی جبکہ بروزجمعۃ المبارک کےاوقات کارصبح 9بجےسے12بجےتک ہونگی.
پرنسپل اوراسٹاف آفس سہہ پہر3بجےتک کھلا رہےگا.
اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ کےشعبہ تحفیظ کےنتائج جاری کردیئےگئے.
وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان کےشعبہ تحفیظ القرآن الکریم کےنتائج جاری کردیئے.
شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کےمطابق رواں سال 74ہزار 605 طلباوطالبات نےامتحانات میں حصہ لیا. جس میں 62404طلبا جبکہ 12ہزار161طالبات نےحصہ لیا.
وفاق المدارس العربیہ ملتان کی جانب سےجاری کردہ نتائج دیئےگئے لنکپر کلک کرکےدیکھے جاسکتے ہیں.
کراچی: جامعہ اردونے داخلہ ٹیسٹ برائے2021 (شام پروگرام) کی دوسری میرٹ لسٹ جاری کردی.
تفصیلات کےمطابق جامعہ اردو نے چارسالہ بیچلرزایوننگ پروگرام کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینےوالوں امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہےجن میں شعبہ کیمیا, شعبہ طبیعات, شعبہ کمپیوٹرسائنس, شعبہ کامران, بی بی اے, بائیوکیمسٹری, بائیوکیمسٹری سمیت دیگرشعبہ جات شامل ہیں.
داخلہ ٹیسٹ میں شریک امیدوار ویب سائٹ پراپنا نام دیکھ سکتےہیں.
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےیکساں نظام تعلیم کےفروغ کےلئےرحمت العالمین اسکالرشپ پروگرام کاآغازکردیا.
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےاس حوالےسےکہاہےکہ اس پروگرام کےتحت 129پرائیوٹ یونیورسٹیزمیں 69,000اسکالرشپس فراہم کی جائےگی.
یہ پروگرام اعلی تعلیم کےیکساں مواقع کی جانب اہم سنگ میل ہے . رحمت العالمین پروگرام پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاضرورت پرمبنی انڈرگریجویٹ پروگرام ہے جس میں 27.93ارب روپےکی لاگت سے50ہزار اسکالرشپس سالانہ جبکہ آئندہ پانچ سالوں میں ڈھائی لاکھ اسکالرشپس فراہم کی جائےگی.
اس پروگرام کےتحت 50%خواتین اور 2%کوٹہ خصوصی طلباکےلئےمضتص کیاگیا ہے.
کوئٹہ: کوروناکیسزسامنےآنےپرسرداربہادرخان وومین یونیورسٹی سمیت4 اسکول بندکردیئےگئے.
کوئٹہ کےضلاع ایجوکیشن کاکہناہےکہ بندکئےجانےوالےچاروں اسکولوں میں کوروناکے51کیسزرپورٹ ہوئے.
کوئٹہ کےگورنمنٹ ہائی اسکول ریلوےکالونی, گورنمنٹ گرلزہائی اسکول ہدہ منوجان روڈاورگورمنٹ مڈل گرلزاسکول بشیرآبادنواں کلی سے 14,14کیسز رپورٹ ہوئے.
جوکہ گورنمنٹ گرلزہائی اسکول پسٹل کالونی سےکوروناکے9 مثبت کیس رپورٹ ہوئے. جس کےبعد4اسکولوں کو ایک ہفتے کےلئےبندکردیاگیاہے.
ایجوکیشن آفیسرکاکہناتھاکوروناوائرس کاشکارہونےوالوں میں طلبااوراساتذہ شامل ہیں ان اسکولوں کومحکمہ صحت کی جانب سےڈس انفیکٹ کیاجائےگا.
جبکہ دوسری جانب کوروناکی تیسری لہرکےباعث سردار بہادرخان یونیورسٹی کوبھی 15روز کےلئےبندکردیاگیاہے.
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کےتحت دومفاہمتی یاداشت پردستخط کئےگئے.
پہلامفاہمتی یاداشت پردستخط جامعہ این ای ڈی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اورانجینئرنگ اینڈمینجمنٹ سائنسزکوئٹہ کےمابین آرٹیفیشل انٹیلیجنس جبکہ دوسری جانب این ای ڈی اورنیشنل فوڈفارہیلتھ اینڈانوائرمنٹ کےمابین STEM Education پردستخط کئےگئے.
اس موقع پرشیخ الجامعہ ڈاکٹرسروش حشمت لودھی کاکہناتھاکہ ان یاداشتوں کےذریعےجامعہ کےروابط دوسری جامعات سمیت دیگرصنعتوں سےہوناہماری طالبعلموں سمیت تعلیم کےلئےسودمندہیں.
اس موقع پرمہمان خصوصی کاشکریہ اداکرتےہوئےپرووائس چانسلرپروفیسرمحمدطفیل نےٹیم کی کاوشوں کوسراہا.
پروفیسرمحمدنعیم قریشی (پریزیڈنٹ این ایف ای ایچ)انجینئرندیم اشرف(وائس پریزیڈینٹ این ایف ای ایک) رجسٹرار سیدغضنفر حسین نقوی, ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈکمپیوٹرانجینئرنگ پروفیسرڈاکٹرسعدقاضی,ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹودی وائس چانسلر دانش الرحمان خان بھی اس موقع پرموجودتھے.
کراچی: پاکستان کے معروف سائنسدان اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی27ویں برسی بدھ کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں منائی گئی۔
آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ادارے کے سینئر اساتذہ اور اسٹاف نے معروف سائنسدان اور اُستاد کی قبر پر حاضری دی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے بین الاقوامی مرکزمیں خواتین و حضرات کے لئے قران خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے پروفسیر سلیم الزماں صدیقی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علمی حلقوں میں پروفیسر سلیم الزماں صدیقی طبعی اور سماجی علوم میں یکساں طور پر معتبر سمجھے گئے، وہ نہ صرف ایک معتبر سائنسدان بلکہ مستند مصور، شاعر، نقاد، فلسفی اور سائنسی مفکر بھی تھے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی نے ہی معروف تحقیقی ادارے ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کی بنیاد جامعہ کراچی میں رکھی تھی۔
شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین ا ور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن نے عظیم سائینسدان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی قوم پروفیسر سلیم الزماں صدیقی کی علمی و سائینسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
کراچی : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے شعبہ مرکزِ مشاورت ورہنمائی نے’’حکمت عملی اور اس کااطلاق کےموضوع پر دو روزہ ورکشاپ اورسمینارکاانعقاد کیا
جس میں سرسید یونیورسٹی کے المنائی، AUC کے بانی و چیف ایگزیکیٹو آفیسر،معروف بزنس ڈیویلپرو کنسلٹنٹ اسد اللہ چودھری نے زیرِ بحث موضوع پر سیرحاصل معلوماتی گفتگو کی ۔
شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، شعبہ گائیڈنس سینٹر کے سراج خلجی، ڈین، سربراہانِ شعبہ جات و دیگر شامل تھے ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسد اللہ چودھری نے کہا کہ 70 فیصد لوگ وژن اور مشن کے فرق کو نہیں سمجھتے ۔ انھوں نے بتایا کہ وژن ایک مقصد ہے جو آپ نے طے کیا ہے جب کہ مشن کا مطلب ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی کا کم سے کم معیار مقرر کریں ۔
اصل چیز کام کرنا نہیں ہے بلکہ ٹھیک کام کرنا ہے ۔ انھوں نے تجویز پیش کی کہ سرسید یونیورسٹی اپنی تحقیق اور تیکنیکی مہارت دیگر اداروں کو فروخت کر کے بہت فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ مختلف اور نئی سوچ ہی آپ کو دیگر اداروں سے ممتاز کرتی ہے ۔ اختتام تقریب پر شرکاء میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے اور اسد اللہ چودھری کو سرسید یونیورسٹی کا سونیئر پیش کیا گیا ۔