لاہور: پنجاب یونیورسٹی نےنیٹ بیسڈ اسکالرشپس کےلئےانٹرویوز شروع کردیئے.
تفصیلات کےمطابق جامعہ پنجاب نےمستحق طلبا کےلئےاسکالرشپس کےلئےانٹرویزکاآغازکردیاہے. اسکیم کےتحت 9کروڑپچاس لاکھ کی نیٹ بیسڈاسکالرشپس طلباوطالبات کودی جائےگی.
اس خبرکوپڑھیں:مستحق طلباوطالبات کےلئےاسکالرشپس کااعلان, پنجاب یونیورسٹی
اسکالرشپس متعلقہ شعبہ جات کی جانب سےقائم کی جانےوالی کیمٹی انٹرویو کررہی ہے انٹرویومکمل ہونےکےبعدکمیٹی ڈین کورپورٹ پیش کرےگی
نیٹ بیسڈ اسکالرشپس ڈین کی منظوری کےبعد فراہم کئےجائیں گے.
لاہور: پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاساتذہ پروفائل مکمل نہ ہونےکانوٹس لیتےہوئےجواب طلب کرلیا.
تفصیلات کےمطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کی پروفائل مکمل نہ ہونےپرجواب طلب کرلیاہے.
ان کاکہناہے کہ پروفائل مکمل نہ ہونےکےباعث اسکول ایجوکیشن کواساتذہ کی پینشن کی ادائیگی, آن لائن ریٹائرمنٹ, تبادلہ, پوسٹنگ اورسنیارٹی لسٹ مرتب کرنےمیں مسائل کاسامناہے.
جبکہ دوسری جانب اسکول ایجوکیشن نےساری ذمہ داری اسکول سربراہان پرڈال دی ہے.
محکمہ تعلیم نےپروفائل مکمل کرنےکےلئے15روزکی ڈیڈلائن دےدی ہے
لاہور: پنجاب بھرکےمختلف کالجزمیں پرنسپل کی تعیناتی کےلئےانٹرویومنعقدکئےگئے.
اس حوالےسےصوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرکاکہناتھاکہ کالجزمیں پرنسپل کی تعیناتی میرٹ کی بنیادپرہوگا.
لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن نےای لرننگ کےلئےداخلوں کاآغازکردیا.
ماہرٹرینرز 3ماہ کی بےروزگارنوجوانوں کومفت تربیت کریں گے.
اس کورس میں شریک ہونےکےلئےطلباکا16سالہ تعلیمی قابلیت ہوناضروری ہے.
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی نے19اپریل کوملتوی ہونے والےداخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کااعلان کردیا.
جامعہ این ای ڈی کےترجمان کےمطابق پی ایچ ڈی پروگرام 2021-22کےلئےہونےوالا داخلہ ٹیسٹ 22اپریل صبح 9:00بجےہوگاجبکہ ماسٹرزکےپری انٹری ٹیسٹ کاانعقادبھی اسی روز طےشدہ شیڈول کےمطابق ہوگا.
یادرہےکراچی سمیت ملک بھرمیں حالات کشیدہ ہونےکےباعث داخلہ ٹیسٹ ملتوی کردیا گیاتھا.
کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم سندھ کااعلی سطح کااجلاس ہوا.
اجلاس میں سیکریٹری کالجزخالداحمدشاہ, سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو, اسپیشل سیکریٹری آصف میمن, چیف انجیئنرزسمیت دیگرموجودتھے.
اجلاس میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں پرنظرثانی اورنئےمالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئی اسکیموں کوترتیب دینےکےحوالےسےتفصیلی غوروغوض کیاگیاہے.
اجلاس میں وزیرتعلیم سعیدغنی کاکہناتھاکہ ہماری کوشش ہےکہ جواسکول بندپڑےتھے محکمہ تعلیم انہیں فنکشنل کررہاہے وہاں جوضروریات ہیں انہیں فور ی پوراکیاجائےپہلی ترجیح پران اسکولزکو مینٹن اورریپیرکیاجائے.
انہوں نےاجلاس میں بتایاکہ محکمہ تعلیم سندھ نےمختلف اسکولز سےاساتذہ کےتبادلےکرکےصوبےبھرکے1609اسکولزکھول دیئےہیں. جبکہ آئندہ چند روزمیں 638اسکولزکھول دیئےجائیں گےاس عمل کےذریعےمجموعی طورپر 2247 اسکولز کھل جائیں گے.
کراچی: پاکستان کےنامورفنکارآصم اظہرنےوفاقی وزیرتعلیم شفقت سےطلباکےحق میں اپیل کردی.
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرآصم اظہرنےٹوئیٹ میں وفاقی وزیرتعلیم سےدرخواست کی ہےکہ وہ اپنےفیصلےپرنظرثانی کریں اور بچوں ترس کھالیں.
ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نےکہاہےکہ امتحانات کےبعداگرطالبعلم کووڈ19 گھرپرلےآئےتواسکازمہ دارکون ہوگا؟
واضح رہے اس سےقبل بھی آصم اظہربچوں کےحق میں بات کرتےنظرآئےتھےان کاکہناتھا کہ وبائی مرض کی وجہ سےباربار اسکول بندکرنےسے طلباتنگ آچکےہیں اوربہت سےطالبعلم ایسےہیں جواپناکورس مکمل نہیں کرپائے. انہوں نےشفقت محمودسے درخواست کی ہےکہ کچھ کریں اوربچوں کاساتھ دیں.
یادرہے بین الصوبائی وزراء تعلیم کےاجلاس میں ایس او پیزکےتحت تعلیمی ادارے کھولنے اوراےلیول /اولیول کےامتحانات شیڈول کےمطابق منعقدکرانےکااعلان کیاتھا
کراچی: سندھ بھرمیں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات تاخیرکاخدشہ پیداہوگیاہے.
تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کی جانب سےتاحال تعلیمی بورڈزکوگرانٹ جاری نہیں ہوئےجس کےباعث انٹرومیٹرک کےامتحانات تاخیرکاشکارہوسکتےہیں.
حکومت سندھ کی جانب سےکراچی میٹرک بورڈ کو28کروڑروپےسےزائدجبکہ انٹربورڈکراچی کو97کروڑروپےسےزائدگرانٹ واجب الاداہیں.
کراچی: جامعہ اردو نےداخلہ برائے2021کےجاری طاق سمسٹرفیس جمع کرانےکی تاریخ توسیع کردی.
جامعہ اردوکےجاری کردہ نئےاعلامیہ کےمطابق مارننگ وایوننگ پروگرام 2021کےبیچلرزاورماسٹرزپروگرام کےطلباوطالبات سیمسٹرفیس 31مئی تک بغیرلیٹ فیس کےآن لائن جمع کراسکتےہیں.
اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیاہےکہ طلباوطالبات 5فیصد لیٹ فیس کےساتھ یکم جون سے 18جون جوکہ 10فیصدلیٹ فیس کے ساتھ21جون سے 30جون تک جمع کرائیں جاسکتےہیں.
جامعہ میں داخلےپرملک میں جاری کووڈ 19کےبڑھتےہوئےکیسزکےپیش نظرطلبا وطالبات پر پابندی عائدہےاس لئےانہیں سیمسٹرفیس آن لائن جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے.
لاہور: پنجاب یونیورسٹی کامستحق طلباوطالبات کےلئےاسکالرشپ دینےکااعلان,
تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی نےرواں سال آن کیمپس مستحق طلباکو9کروڑ روپےکااسکالرشپس فراہم کرنےکااعلان کیاہے.
طلباکوانکی ٹیوشن فیس واپس کردی جائیگی جبکہ ماہانہ 5ہزارروپےدیئےجائیں گے.
پنجاب یونیورسٹی نیٹ بیسڈاسکالرشپ فی طالبعلم سالانہ 60ہزارروپے دیتی ہے
سالانہ 1300طلباوطالبات استفادہ حاصل کرتےہیں.