ایمز ٹی وی (اسپورٹس) محمد عامر کی برق رفتاری پھر کام دکھانے لگی، فاسٹ بولر بنگلادیش پریمیر لیگ میں دھڑا دھڑ وکٹیں گرانے لگے۔
سالوں پہلے جو محمد عامر کی پھرتی تھی وہی کاٹ، وہی رفتار اب بھی قائم ہے، بنگلادیش پریمیر لیگ میں محمد عامر پھر چھا گئے، کیا آفریدی، کیا مصباح کوئی نہیں بچ پایا، اور تو اور، پروفیسر کی بھی کلاس لے لی۔
بنگلادیش پریمیر لیگ میں عامر نے تو فارم دکھادی مگر ،اب گیند بورڈ کے کورٹ میں ہے، دیکھتے ہیں عامر کو گرین شرٹ اور سگنل کب ملتے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز پر معاملات طے پا گئے سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیریز24دسمبر سے 5جنوری کے درمیان کھیلی جائے گی۔تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ سیریز کو مزید مختصر کر دیا گیا ہےاب سیریز میں کوئی ٹیسٹ میچ شامل نہیں ہو گا بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز کا باقاعدہ اعلان بدھ کو سرتاج عزیز اور سشما سوراج کے درمیان ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ سیریز کے مختصر ہونے سے پی سی بی کو نشریاتی حقوق کی مد میں نقصان کا اندیشہ ہے۔
ایمزٹی وی(بزنس)مالی شمولیت کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی مالی شمولیت کی درجہ بندی 5 ویں نمبر پر آ گئی ہے جو 2014 کی رینکنگ سے 2 درجے زیادہ ہے۔ذرائع کے مطابق اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی گلوبل مائیکرو اسکوپ رپورٹ 2015 میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق درجہ بندی میں بہتری کے عوامل میں اعلیٰ سطح پر عزم، مستقل مزاجی اور اسٹیٹ بینک کے مالی شمولیت کے متعلق اقدامات شامل ہیں خصوصاًمالی شمولیت کی بنیاد اچھی دستاویزی اور مربوط حکمت عملی، آسان اکاؤنٹ پالیسی، کریڈٹ بیورو ایکٹ اور مالی خواندگی کے اقدامات پر رکھی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) موبائل فونز کے ذریعے لائیو سٹریمنگ رواں سال ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے بڑا رجحان رہا ہے۔ان میں ٹوئٹر پر پیری سکوپ اور میرکیٹ کافی مشہور ہیں۔
گذشتہ سال ایمزون نے لائیو سٹریمینگ گیم ویب سائٹ ’توئچ‘ کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کیے۔ آغاز میں فیس بک کا لائیو ویڈیو فیچر امریکہ میں محدود لوگ صرف آئی فونز پر ہی استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر کو تمام صارفین استمعال کر سکیں گے۔‘ تاہم یہ کب تک ہو سکے گا اس بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔
ایک بلاگ کے ذریعے اس فیچر کو متعارف کروانے کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے فیس بک کا کہنا تھا کہ ’اس فیقر کے ذریعے آپ اپنے پیاروں کو ہر وقت اپنے سامنے دیکھ سکیں گے۔ چاہے کھانا پکاتے ہوئے، کسی نئی جگہ کی سیر کرتے ہوئے یا پھر اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے۔‘
اس فیچر کے ذریعے لائیو صارفین کی فہرست دکھائی دے گی، جس پر دوستوں کے نام اور جو وہ لکھ رہے ہیں وہ نظر آئے گا۔ ویڈیو بعد میں صارف کی ٹائم لائن پر محفوظ رہے گی جب تک صارف اسے خود ہٹا نہ دیں۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) پیرس میں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پیش کی گئی اور ’نیچر کلائمیٹ چینج‘ نامی میگزین میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق سنہ 2015 میں کوئلے سے ایندھن حاصل کرنے اور صنعتوں سے خارج ہونے والے کاربن میں 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سنہ 2014 میں یہ اخراج اتنا ہی بڑھا تھا۔
سال 2000 سے کاربن کا اخراج ہر سال دو سے تین فیصد بڑھا ہے جبکہ عالمی معیشت میں سنہ 2014 اور 2015 میں 3 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی۔ اس تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف اینگلیا کی پروفیسر كورن لمیٹڈ کیر تسلیم کرتی ہیں کہ چین میں کوئلے کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی کا بڑھتا استعمال کاربن کے اخراج میں اس کمی کے اسباب ہیں۔‘ لیکن چین اب بھی سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والا ملک ہے اور پوری دنیا کے 27 فیصد کاربن کا اخراج یہیں ہوتا ہے۔
سنہ 2014 میں بھارت سب سے زیادہ کاربن کے اخراج کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر تھا لیکن اب بھارت میں اخراج کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح محققین کے لیے تشویش کا موضوع ہے. مطالعے میں شامل پروفیسر ڈابو گوان نے کہا کہ اگر توانائی کی ساخت میں بغیر کسی اہم بہتری کے بھارت کی معیشت بڑھتی ہوئی رہتی ہے تو کاربن کے اخراج کافی بڑھ جائے گا۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) چین نے کم عمر بچوں کی نظریں کمزور ہونے سے بچاﺅ کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ ذرائع کے مطابق چین نے اپنے تمام اسکولوں میں اس مقصد کے لئے ڈیسکوں پر آہنی سلاخیں لگا دی ہیں تا کہ بچے سر نیچے جھکا کر اپنی نظرکو کمزور کرنے کی کوشش بلکل بھی نہ کرسکے ۔ یہ سلاخیں طالبعلموں کو اپنی کتاب سے مناسب دوری تک بیٹھنے اور نہ جھکنے پر مجبور کرتی ہیں جس سے کم عمر بچوں کی بینائی کو کمزور ہونے سے بچایا جا سکے گا ۔