ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) گذشہ کچھ عرصے سے بھارت میں ’عدم برداشت‘ کے معاملہ موضوع بحث ہے۔ اسی آنچ میں اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان بھی آ چکے ہیں۔ اس متنازعہ مسئلے سے بچنے کے لیے شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب کسی معاملے پر بولیں گے ہی نہیں۔

اپنی سالگرہ پر میڈیا کو ایک انٹرویو میں انھوں نے ملک میں ’خوف اور عدم برداشت کے ماحول‘ کا ذکر کیا تھا جس کے بعد ان پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ انھوں نے کہا: ’اگر میں کسی مسئلے پر بات کر رہا ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اپنا فیصلہ سنا رہا ہوں بلکہ میں اپنی رائے عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ ہم نے کچھ کہا ہے، تو وہ پتھر کی لکیر نہیں ہے۔‘ ’میں نے اپنے بچوں کو بھی یہی کہتا ہوں کہ اگر ماڈرن ہونا ہے تو مذہب، ذات پات، لڑکا، لڑکی میں کون زیادہ ہے اور کون کم، یہ کبھی مت سوچنا۔‘

شاہ رخ نے تسلیم کیا کہ وہ بہت سوچنے کے بعد اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ کئی ایسے مسائل ہیں جن پر انھیں بولنا ہی نہیں چاہیے۔ شاہ رخ نے کہا کہ ’اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے بات کرنا نہیں آتی یا مجھے ان باتوں کا علم نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے بولنے سے میری باتوں کو غلط طریقے سے سمجھنا یا اسے پیش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔‘

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر برطانیہ کی جانب سے بغیر کسی اطلاع اور سفری دستاویزات کے بھیجے گئے6 پاکستانی ڈیپورٹیز کو واپس برطانیہ بھیج دیا گیا۔بدھ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے بغیر اطلاع اور دستاویزات کے 6 پاکستانیوں کو پاکستان واپس بھیجا تھا جس پر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے 6 ڈی پورٹیز کو واپس اسی طیارے پر برطانیہ بھیج دیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق وزیرداخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پورٹیز کے حوالے سے وضع طریقہ کار پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔ ان افراد کے پاس سفری دستاویزات بھی نہیں تھیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان نے یونان سے بھیجے گئے 30 ڈی پورٹیز کو بغیر دستاویزات کے بھیجنے پر طیارے سمیت واپس بھیج دیا تھا

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق رکن اور اولمپیئن قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا کہ قمرابراہیم کو چیف کوچ کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اور بحیثیت چیف کوچ ان کا پہلا ٹورنامنٹ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ہوگا جو اپریل میں منعقد ہوگا۔شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کی مشاورت سے بقیہ کوچنگ عملے کا تقرر کیا جائے گا۔

47 سالہ قمر ابراہیم 1990 کی دہائی میں رائٹ آؤٹ کی حیثیت سے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔وہ 1992 کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ چیف کوچ کا عہدہ شہناز شیخ کے استعفے کے بعد سے خالی تھا جو اس سال ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

ایمزٹی وی(پشاور) خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم 'اویئر گرلز' نے رواں ہفتے لندن میں ایک عالمی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادارے کی سربراہ اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم گلالئی اسمعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'ود اینڈ فار گرلز ایوارڈ' دنیا کے 19 مختلف ملکوں میں کام کرنے والے 20 تنظیموں کو دیا گیا ہے جن میں ان کا ادارہ بھی شامل ہے۔اس ایوارڈ کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ان مقامی تنظیموں کی مدد کرنا اور انہیں مزید مضبوط بنانا ہے جن کی قیادت خود خواتین کے پاس ہے۔'اویئر گرلز' نامی ادارہ 2002ء میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا تھا جہاں سے خیبر پختونخوا کی خواتین اور لڑکیاں اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں اور اپنے حقوق کے لیے لڑسکیں ۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رن ویر سنگھ کا کہنا ہے کہ خوشی ہوتی ہے جب پاکستان میں ہماری فلمز کو نہ صرف پذیرائی ملتی ہے بلکہ لوگ ہمیں پسند بھی کرتے ہیں۔

نئی ریلیز ہونیوالی فلم باجی راؤ مستانی کی تشہیر کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے بھارتی اداکارہ دپیکا اور اداکار رن ویر سنگھ نےمیڈیا سے بات کی۔ اس موقعے پر نامور ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی شخصیات نے بھی اداکاروں کی فنی خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ فنکاروں اور میڈیا کے ساتھ ایسے رابطوں میں تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دپیکا کا کہنا تھا باجی راؤ مستانی میں رن ویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ محنت اور لگن سے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایمزٹی وی(لاہور) صدر ممنون حسین کے سود سے متعلق بیان کا تحریری مواد لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دلوانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ صدر ممنون حسین نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دینے کے بارے بیان دیا، جس کے بعد وہ آئین کے تحت صدر مملکت کے منصب کیلئے نااہل ہو گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے صدر ممنون حسین کے سود سے متعلق بیان کا تحریری مواد طلب کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چار دہشت گردوں کی سزائے موت کے وارنٹس پر دستخط کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سزائے موت پانے والے دہشت گرد دھماکوں، خود کش حملوں ،قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، جبکہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کی تھی۔

ایمز ٹی وی (بزنس ڈیسک) آئی ایم ایف کی ایما پرحکومت نے 40 سرکاری اداروں کی نجکاری شیڈول کے مطابق کرنے کی ٹھان لی ہے ، یہ ادارے سالانہ 400 ارب روپے ٹیکس دہندگان کے ہڑپ کرجاتے ہیں ۔

وزیر نجکاری محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت 40 سرکاری اداروں کی نجکاری بر وقت کر دیں گے ۔ سرکاری ادارے سالانہ ٹیکس دہند گان کے 400 ارب روپے ہڑپ کر جاتے ہیں ۔ وزیر نجکاری کا مزید کہنا تھا کہ سٹیل ملز بند ہونے کے باوجود اس کا ماہانہ نقصان 2 ارب روپے ہے جبکہ پی آئی کے 26 فیصد حصص کی خریداری میں چین اور دو خلیجی ممالک کی ہوائی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

فیکسو کے 74 فیصد حصص مئی 2016 میں فروخت کر دیئے جائیں گے اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کی بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جائے گی ۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) ایپل کے نئے آئی فون سکس ایس کا سب سے اہم فیچر تھری ڈی ٹچ کو قرار دیا گیا ہے اور اب یہ کسی حد تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

فوٹو شیئرنگ اپلیکشن انسٹاگرام کے اینڈرائیڈ ورژن میں تازہ ترین اپ ڈیٹ میں آئی او ایس ایپ کے تھری ڈی ٹچ یوزر انٹرفیس کو بھی دو بڑی تبدیلیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ ایک تو یہ کہ نیا فیچر صرف انسٹاگرام ایپ میں دستیاب ہوگا اور اس فیچر کو ایکٹی ویٹ کرنے کے لیے دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا جس کی وجہ اینڈرائیڈ فونز کی دباﺅ سے متعلق حساس اسکرینیں نہ ہونا ہے۔

تو پھر اس نئے فیچر کس لیے ہے ؟ اگر آپ ایپ میں تصاویر میں خود کو تلاش کررہے ہو، کوئی مخصوص ہیش ٹیگ سرچ کررہے ہو یا کسی کی پروفائل دیکھنا چاہتے ہو، آپ تھمب نیل اور ایپ کے پیش منظر میں موجود کارڈ ' peek ' کو کچھ دیر تک پریس کیے کریں۔ جب کارڈ اوپر آجائے تو اپنے انگوٹھے یا انگلی کو نیچے ان تین بٹن کی جانب لے جائے جہاں سے فوٹو کو لائیک، سینڈ وغیرہ کرتے ہیں۔

اگرچہ اس فیچر کو انقلابی پیشرفت کہنا تو درست نہیں مگر اینڈرائیڈ ورژن کی انسٹاگرام ایپ میں اس کا اضافہ بہترین ضرور ہے کیونکہ اس کے لیے کسی خصوصی اسکرین کی ضرورت نہیں۔ یہ نیا فیچر انسٹاگرام کے ورژن 7.13.0 کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہے جو ابھی گوگل پلے اسٹور پر تو موجود نہیں تاہم جلد وہاں دستیاب ہوگا۔