ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) اسپین کے سائنسدانوں نے سوڈیم نمک سے چارج ہونے والی موبائل بیٹری بنالی ہے۔ماہرین نےاس بیٹری کوسوڈیم آئن سیل کانام دیاہے، بیٹری فرانس کےنیشنل سنٹر آف سائنٹفک ریسرچ میں تیارکی گئی ہے۔
سوڈیم آئن سیل بیٹری ڈبل اےبیٹری سےملتاجلتامجموعہ ہےجو لیپ ٹاپ اورکمپیوٹر وغیرہ میں استعمال کیاجاتاہے، سوڈیم آئن سیل کی سب سےخاص بات سوڈیم ہےجولیتھیم سےہزارگنازیادہ کثرت میں میسرہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈیم آئن بیٹری کاپراجیکٹ ابھی تک لیبارٹی کے پیمانے پر ہی آزمایا گیا ہےتاہم جدید دورمیں یہ پراجیکٹ انرجی جمع کرنے کے لحاظ سے اہم ثابت ہوگا۔
ایمزٹی وی(کراچی) سندھ رینجرز نے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ذارئع کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران رینجرز پر بے بنیاد الزام لگایا جس سے ریاستی ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا لہذا ان سے 50 کروڑ روپے دلوائے جائیں۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ وسیم اختر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ رینجرز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنوں سے قربانی کی کھالیں چھین لی تھیں۔
ایمز ٹی وی (بزنس ڈیسک) چینی ریلوے کنسٹرکشن کاروپوریشن نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں ہائی وے کی تعمیر کے لئے 1.46 ارب امریکی ڈالرکا مشترکہ ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔
چینی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی کے یونٹ ’’China Railway 20th Bureau Group Co اورظاہرخان اینڈ برادرز انجینئرز اینڈ کنسٹرکشن نے کراچی سے لاہورتک 1،152 کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیرکا ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں پاکستان اورچین نے توانائی اورانفراسٹرکچرکی بحالی کے لئے 46 ارب امریکی ڈالرکے منصوبے پر دستخظ کئے ہیں جس کا نام پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہے۔ منصوبے کے تحت چین پاکستان کی بندرگاہ گوادر تک فری ٹریڈ زون حاصل کرےگا اور پاکستانی سڑکیں چین کی مصنوعات کو مڈل ایسٹ اوریورپ تک رسائی فراہم کریں گی۔
ایمزٹی وی(کراچی)وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی جب کہ اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے خط جنرل ہیڈکوارٹر کو لکھ دیا۔ سندھ حکومت کی سفارش پر جی ایچ کیو کو لکھے گئے خط میں سانحہ صفورا کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے بوہری برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے
ایمزٹی وی(راولپنڈی) صبا ٹرسٹ و صبا ہوم کے زیر اہتمام امداد برائے زلزلہ زدگان کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچی کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم کے مترادف ہے اور بے سہارا بچیوں کی تعلیم افضل عبادت ہے۔اس موقع پر ان کا مزید کہناتھا کہ ہر مذہب انسانی خدمت کی تلقین کرتاہے اور ہر شخص کے اندر انسانی خدمت کا جذبہ موجزن ہوناچاہیئے۔ یہی انسانیت کی معراج ہے۔انہوں نے صبا ٹرسٹ وصباہوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا بچیوں کو بہترین تعلیم وتربیت اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرکے دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کر رکھی ہے۔بچیاں قوم کی مستقبل ہیں ہمیں قوم کی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیئے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کر سکے۔ اس موقع پر صبا ہومز ایجوکیشن کے مینجر کرنل (ر) جانثار، ایل ڈی ایس چرچ اسلام آباد کے جنرل منیجر محمد ضیاءاور ڈاکٹر غضنفر مہدی سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے اور آج کا بلوچستان 10 سال پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ اسلام آباد میں مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا انتہائی اہم صوبہ ہے، جہاں تمام جماعتیں مل کرحکومتی امورچلا رہی ہیں۔اس حوالے سے وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں جس سے ترقی کےعمل سےحالات مزید بہترہوں گے، اس لئے بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جارہےہیں۔ گوادر سے خیبرپختونخواتک شاہراہیں تعمیر ہورہی ہیں، شاہراہوں کی تعمیرسےفاصلےکم ہوں گےاورلوگ قریب آئیں گے۔ پاکستان کے طلبا کا مستقبل انتہائی روشن ہے، بلوچستان میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز سمیت دیگر اچھے تعلیمی ادارے بھی بننے چاہئیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آبادمیں اساتذہ کے دھرنےکے باعث فاٹا کے تمام اسکولوں اورکالجوں میں آج چوتھے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر کرم ایجنسی ،شمالی و جنوبی وزیرستان ،خیبر ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں چوتھے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ اسلام آباد کے ڈی چوک پر سیکڑوں اساتذہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں ،اساتذہ کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن اور ٹیچرز کی کمی کا مسئلہ حل ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائےگا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل پکسی فاکس نے اپنی کمر پتلی کرنے کیلئے ہزاروں ڈالرز خرچ کر دیئے ہیں، انہوں نے پتلی کمر حاصل کرنے کی خاطر اپنی 6 پسلیاں نکلوا دی ہیں اور اب ان کی کمر محض 16 انچ کی رہ گئی ہے۔ پانچ گھنٹے کے اس آپریشن کے بعد فاکس کو چھ ہفتے کا صحت یابی کا وقت دیا گیا تھا لیکن فاکس دو ہفتے بعد ہی اپنی انتہائی نازک کمر کے ساتھ اپنی معمول کی مصروفیات انجام دینے لگی ہیں۔
سویڈش ماڈل پکسی فاکس نے بتایا کہ انہیں بھی بچپن سے کارٹونز اور فلمیں دیکھنے کا شوق تھا اور بعد میں یہ ان کا جنون بن گیا۔ میں بچپن سے خود کو باربی ڈول کی طرح دیکھنا چاہتی تھی۔ پتلی کمر کے حصول کے بعد لوگ انھیں حیرانی سے دیکھتے ہیں تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں۔ اپنے چہرے کو باربی ڈول کی طرح تبدیل کرنے کے لیے پکسی فاکس اب تک ناک، آنکھ اور بھنوؤں اور پپوٹوں کی سرجری کرا چکی ہیں۔
اس کے علاوہ دیرپا میک اپ، ہونٹ اور رخسار کے لیے فلرز اور بوٹیکس اور دیگر کاسمیٹکس کی ادائیگی پر پکسی فاکس ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن) جامعہ کراچی نے بی اے( پرائیوٹ )کے سالانہ امتحانات برائے 2015 کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے کہا ہے کہ بی اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3200روپے کے پے آرڈر بنام جامعہ کراچی برائے سال اول و دوم اور 5600روپے کے پے آرڈر برائے سال اول ودوئم باہم کے ساتھ11 دسمبر 2015 تک بینک کاﺅ نٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جو 2009سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے پیرس اور سان برنارڈینو میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے جواب میں پُرتشدد حملوں سے خوف زدہ مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان حملوں کے تناظر میں مارک نے اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ پیج پر کہا کہ وہ مسلمانوں کو اس بات کی یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ وہ انھیں خوش آمدید کہیں گے.مارک زکربرگ نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’ہم آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے لڑیں گے اور آپ کے لیے پُرامن اور محفوظ ماحول ترتیب دیں گے۔