ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستانی شائقین شیکسپیئر کے ڈرامے اسٹیج پلے کی شکل میں دیکھتے آئے ہیں لیکن اس بار کچھ مختلف ہونے جا رہا ہے۔ پاکستانی سینما کی تاریخ میں پہلی بار شیکسپیئر کے ڈرامے کو فلم کی شکل میں بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔ نئی پاکستانی فلم ’رحیم‘ کی کہانی شیکسپیئر کے مزاحیہ کھیل ’میژر فورمیژر‘ سے ماخود ہے۔

مختصر سی کاسٹ پر مبنی فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔۔ ٹی وی کی معروف اداکار صنم سعید ۔۔جبکہ ان کے ساتھ دیگر کرداروں میں شامل ہیں ساجد حسن، نیر اعجاز اور سنیل شنکر۔ فلم ’رحیم‘ کی کہانی محبت، اتحاد اور انصاف کے مختلف پہلووٴں کو اجاگر کرتی ہے جسے محمود جمال نے لکھا اور وہی فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ اسے ڈائریکٹ کیا ہے احمد جمال نے۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ تاہم، اسے اگلے سال اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ہوائی اڈے پر ترکمانستان کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ کانفرنس میں دیگر ممالک کے سربراہان بھی شرکت کرینگے۔ وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدرقربان علی محدوف کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کےسنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔ دورے کے دوران ترکمانستان سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان تجارت‘ توانائی‘ دفاعی شعبوں میں تعاون پر بھی ترکمانستان سے بات کریگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کا بھی قوی امکان ہے۔ ملاقات پیرس‘ بنکاک اور اسلام آباد کی ملاقاتوں کا تسلسل ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ ملاقات سے دونوں ممالک میں اعتماد سازی کو فروغ اور رابطوں میں تیزی آئے گی۔

ایمزٹی وی(لاہور) لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ننکانہ صاحب میں کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد ٹاون کے علاقہ میاں سنگھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹرز، کلاشنکوف، پستول اورموٹرسائیکل برآمد کی۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکرجھنگوی سے تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہےتھے۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہوگئے

ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ نے کسی بھی صورت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا لندن اور پاکستان میں ہنگامی اجلاس ہوا ۔ جس میں پیپلز پارٹی سے کسی بھی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مستقبل میں بھی پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے ایم کیو ایم کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میںکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی کمیونی کیشنز پالیسی 2015ءکی منظوری دیدی ہے جس کا مقصد صارفین کو ٹیلی مواصلات کی یونیورسل، رعایتی اور معیاری سروسز فراہم کرنا ہے۔ یہ سروسز کھلی، مسابقتی اور بہتر انتظام کی حامل مارکیٹوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ضروری مشاورت کے بعد پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دی۔ ٹیلی کمیونی کیشنز پالیسی 2015ءتمام شراکت داروں کے ساتھ بھرپور مشاورت عالمی معیارات کے مطابق تشکیل دی گئی ہے۔علم پر مبنی معاشرے کے مقصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ نئی پالیسی کے نمایاں خدوخال میں مسابقتی فریم ورک، اسپیکٹرم اسٹریٹجی، اسپیکٹرم شیئرنگ، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور اوور دی ٹاپ سروسز شامل ہیں جو پرانی پالیسیوں میں موجود نہیں تھے۔ اس سے ٹیلی کام سروسز کی کارکردگی اور معیار بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ صارفین کو انتخاب کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ نئی پالیسی کے نفاذ سے جہاں صارفین کو فائدہ ہوگا وہاں اس شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس سے مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجیز متعارف ہوں گی۔ نئی پالیسی کے تحت ٹیلیفون، انٹرنیٹ، براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی اور ان سروسز سے محروم علاقوں میں ٹیلی سینٹرز کے قیام کے لئے یونیورسل سروس فنڈ کا استعمال کیا جائے گا۔ لوگوں کی ضروریات کے مدنظر خصوصی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ پالیسی کے تحت آپریٹرز عوام کے استعمال کیلئے وائی فائی سروسز فراہم کر سکیں گے۔

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ رینجرز کے پراسیکیوٹر نے ڈاکٹر عاصم حسین کی سنسنی خیز انکشافات پر مبنی جے آئی ٹی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے اپنے اسپتالوں میں کالعدم تنظیموں کے ایسے دہشت گردوں کا رعایتی علاج معالجہ کیا جن کے سرپر حکومت سندھ نے انعام مقرر کر رکھا تھا کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو جاری کردہ بلوں کی کاپیاں عدالت میں پیش کردی گئیں جے آئی ٹی کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ ، آصف نیازی ، ظفر بلوچ زاہد لاڈلہ، عمر کچھی اور دیگر کا علاج پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل ، ثنیہ ناز اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی ہدایت پر کیا گیا۔