ایمز ٹی وی (ڈیرہ غازی خان )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخی سرور کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے کیمپ کی اطلاع پر آپریشن کیادہشتگردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں دو دہشتگردہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ہینڈگرینیڈ، کلاشنکوف اوراسلحہ برآمد ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد جنوبی پنجاب میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں کی شناخت کریم نواز اور صفدر کے نام سے ہوئی، ان کاتعلق کالعدم تنظیم الاحرار سے تھا۔
ایمز ٹی وی (لاہور) قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم مشتاق کو آج علی الصباح کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی، مجرم مشتاق نے سال 2000 میں عبداللہ نامی شخص کو قتل کیا تھا ۔ پھانسی کے بعد میت کو ضابطے کی کارروائی کر کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل در آمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گزشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 240 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
ایمزٹی وی ( کولمبیا ) امریکی ریا ستیں شمالی اور جنوبی کیر ولائنا میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،متعدد شہروں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ،جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے ، ساحلی علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث متعدد سڑکیں بند کردی گئی ہیں ،جبکہ سیلاب سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے امریکی نیشنل ہیراکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان جو آئندہ چند دنوں میں مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا ، ممکنہ خطرے کی پیش نظر شمالی کیرولائنا میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے ،
ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ ہائی کو رٹ نے ایم ایل سی ٹرالر کیس میں جاں بحق شہری عبدا لحق کے لوا حقین کو دو کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کے لیے کسی قاتل سے کم نہیں ،کراچی میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں ۔ سند ھ ہائی کو ر ٹ نے این ایل سی ٹرالر کیس کی سماعت کے دوران ٹر یفک کے پڑھتے ہوئے حادثات پر شدید برہمی کا اظہا ر کیا اور دو ہزار پانچ میں این ایل سی ٹرالر کی زد میں آنے والے شہری عبدا لحق غوری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اس کے لواحقین کو دو کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخل ہونے کو یقینی بنائے ۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) سعودی عر ب نے وضاحت کی ہے کہ شناخت کے لیئے غیر ملکی سفارت خانوں میں بھجوائی گئی تقریباً 1100تصاویر صرف سانحہ منیٰ کی نہیں بلکہ رواں سال دوران حج مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی ہیں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی اور ہندوستانی حکام نے کہا تھا کہ سعودی حکام نے جمعرات کو منیٰ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تقریباً1090 تصاویر بھجوائی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے سینیئر ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے وضاحت کی ہے کہ سفارت خانوں کو بھجوائی گئی تصاویر میں ایسے نامعلوم افراد بھی شامل ہیں جو بھگدڑ میں ہلاک نہیں ہوئے بلکہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایسے مزدورہیں جو سعودی عرب میں رہائش پذیر تھے اور انہوں نے قانونی اجازت کے بغیر حج کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس فہرست میں 111وہ نامعلوم افراد بھی شامل ہیں جو گیارہ ستمبر کو مکہ کی مسجد حرام میں پیش آنے والے کرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر کو پیش آنے والے سانحہ منیٰ میں جاں بحق حاجیوں کی تعداد 769ہے جبکہ 943حجاج زخمی ہوئے۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) لیاری میں رینجرز کی کارروائی میں گینگ وار کے چار کارندے مارے گئے ،جن کی شناخت ،دانش کیکڑا ،ارشد عرف گڈو ،مو سی بلوچ ،اور نوید پلوچ کے نام سے ہوئی ۔ زرائع کے مطابق ملزمان قتل اقدام ،قتل بھتہ خوری ،اغواءبرائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملو ث تھے۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) ملک کے سب سے پڑے شہر کراچی میں پہلا ویمن ٹی 20 کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان ٹیم بنگلا دیش کا مقابلہ کررہی ہے ،یاد رہے کہ رواں سال مئی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرکے ملک میں انٹرنیشنل کر کٹ بحال کی تھی تو اب بنگلادیش ویمن کر کٹ ٹیم کی آمد سے 9 سال بعد پاکستان میں ویمن انٹرنیشنل کر کٹ کا انعقاد ہوا ہے ۔بنگلہ دیشی خواتین کرکٹرز نے 6 سال کے طویل عرصے بعد کراچی کے ویران کرکٹ میدان کو آباد کیا ہے ،اس سے قبل 2009 میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں (مینز ) کے درمیان آخری بار کراچی میں انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا تھا ۔ زرائع کے مطابق کپتان ثناء میر اور بسمہ معروف کے علاوہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل دیگر کرکٹرز پہلی بار ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلں گی ۔ بنگلہ دیش ویمن کر کٹ ٹیم کی کپتان سلمیٰ خاتون نے کہا ہے کہ پاکستان آکر خو شی محسوس ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب کراچی پولیس نے بنگلہ دیش ٹیم کے لیئے خصوصی سیکیو رٹی پلان تشکیل دیا ہے ۔لیڈی ایس ایس پی ارم اعوان کو ٹیم کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ٹیم کی سیکیو رٹی کے لیے بیک وقت 150 سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔
ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) کوئٹہ پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور انکے 2گارڈز کو فائرنگ کرکے قبائلی شخصیت کے بھتیجے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ، پولیس حکام کے مطابق آج صبح جناح روڈ میں سابق صوبائی وزیر علی مددجتک ،انکے محافظوں اور انکے مخالف قبائلی شخصیت اور محافظوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقع پیش آیا ،جسکے نتیجے میں قبائلی شخصیت کا بھتیجا ظہور زخمی ہو گیا تھا ،قبائلی شخصیت کے بھتیجے کی رپورٹ پر سول لائن پولیس نے سابق صوبائی وزیر اعلیٰ مدد جتک کو 2گارڈز کے ہمراہ گرفتار کر لیا ،
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاانتہائی اہم دورہ امریکا ان کی احمقانہ حرکتوں کی نظرہوگیا،مودی کامذاق کوئی اور نہیں بلکہ ان کااپنا ہی میڈیااڑارہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سیلفیز کے شوقین بھارتی وزیر اعظم کی امریکہ میں بھی خوب جگ ہنسائی ہوئی،نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا کانعرہ لے کر فیس بک سی ای او مارک زکر برگ سے ملاقات کی تو بھارتیوں نے مارک زکربرگ کو ہینڈ واش بھیجنے کا اعلان کر دیا ،مظاہرین نے زکربرگ سے کہا کہ مودی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد آپ کو ہاتھ ہینڈ واش سے دھونا پڑیں گے بات یہیں پرختم نہیں ہوئی جب فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ مودی کو تحفہ پیش کرنے لگیں تو اس دوران مارک زکر برگ کیمرے کے سامنے آگئے، جس پر مودی نے سفارتی آداب کوبالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا۔ ایسی بچگانہ حرکتوں پر بارتی میڈیانے مودی کی خوب کلاس لی جبکہ کانگریس سمیت دیگرسیاسی جماعتوں نے بھی انتہائی اہم دورے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کی غیرسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے بھارت اپنے سفارتی مقاصدحاصل نہیں کرسکا۔