ایمزٹی وی ( کیلیفورنیا ) بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی کو امریکہ کی سلیکون وادی کا دورہ مہنگا پڑ گیا جہاں انہیں ایک بڑے مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا ، بھارتی شہریوں نے تو مودی فیل ڈاٹ کام کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کردی جسمیں مودی سرکار کی انتہا پسندی پر مشتمل پالیسیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،انکی پالیسیوں نے انہیں امریکہ میں مقیم بھارتیوں میں بھی غیر مقبول کر دیا ہے ،جسکا عملی مظاہرہ سلیکون ویلی کے دورے پر دیکھنے میں آیاجہاں خطاب کے لئے مودی پہنچے تو امریکی نژاد بھارتیوں نے تاریخی مظاہرہ کر ڈالا ، اس موقع پر مظاہرین نے نریندر مودی کے خلاف پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور انکے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اسکے علاوہ شہر میں جگہ جگہ مودی مخالف بینرز بھی آویزاں تھے ،جسمیں مودی سرکار کی انتہا پسندی ،گجرات میں قتل عام اور انصاف کی عدم فراہمی کو اجاگر کیا گیا تھا ،a
ایمز ٹی وی ( نیو یارک ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مذاکرات کے لئے اپنا کردار اداکرنے کی پیشکش کی ہے ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کردی ، وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے متنازع کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کیا ،وزیر اعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ اپنی قرار داد پر عمل کرائے ، سرکاری زرائع ابلاغ کے مطابق بروز اتوار نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو چاہیئے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،
ایمز ٹی وی ( اسلام آباد ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان شارٹ فال کو جعلی اور اس سلسلے میں لوڈ شیڈنگ کو بھی حکام کی جان بوجھ کر کارروائی قرار دے دیا ۔بجلی کے بلوں کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کا نیا میٹر سسٹم بھی ناکارہ ہے اور ستر فیصد صارفین کو درست بل نہیں دیئے جاتے۔رپورٹ میں وزار ت بجلی و پانی کی کارکردگی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی رہی ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی مشینیں تین سال سے بند ہیں ۔ علاوہ ازیں دریائے سندھ پر بجلی کے پیداواری یونٹ جناح ہائیڈرو پروجیکٹ پر سترہ ارب خرچ کر دینے کے باوجود منصوبے میں تکنیکی خرابیاں پیدا ہو گئیں ۔ منصوبے کو مکمل ہوئے تین برس ہو گئے ہیں لیکن یہ مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں کر سکا اور منصوبے سے تین برسوں میں صرف 72کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ) بالی ووڈمیں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے مشہور مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسڑفلم "پی کے "دنیا بھر میں300 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ۔ بالی ووڈ کے سپرا سٹار عا مر خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسڑ فلم "پی کے " اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہے جبکہ اسکی مسلسل کامیابیوں کا سفر اب بھی جاری ہے فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 348 کروڑ کا بز نس کیا اور بھارت مین سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم کا اعزاز احاصل کیا ۔ بین الاقوامی سطح پر فلم " پی کے " چین ،جنوبی کوریا ،اور آسڑیلیا سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کی گئی جس نے بیرون ممالک میں بھی دھوم مچاتے ہوئے 300 کرو ڑ سے زائد کا بزنس کرکے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم "پی کے " دسمبر 2014 کو ریلیز کی گئی تھی ۔
ایمز ٹی وی (نئی ممبئی ) بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے ،لیکن بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنی ہیں ، بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے سے دور کرنے کی کتنی کوشش کرے لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ خود بھارتی اسٹیبلشمنٹ مسئلہ کشمیر کو خطے کا اہم ترین ایشو سمجھتی ہے ،اس بات کا اعتراف بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امر جیت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو مشرف کا چار نکاتی فارمولا پسند آیا تھا ،
ایمز ٹی وی (سرگودھا) سرگودھا کے علاقے جہاں آباد کے قریب پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ۔ ڈی سی او ثاقب منان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ 9روز قبل مستونگ کے علاقے شیر ناپ میں بھی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا تھا
ایمز ٹی وی (کراچی ) وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں عوام کو مفت انٹر نیٹ وائی فائی کی سہولت فراہم کرنا ،سندھ بھر کے تعلیم اور صحت کے مراکز کی نگرانی اور قیام امن کے لئے سیکیو ر ٹی سر و لینس سسٹم کا نفاد ہماری تر جیحات میں شامل ہے ۔ دنیا بھر کی مختلف سر مایہ کار کمپنیاں اور ٹیلی سسٹم کمپنیاں صوبے میں اس طرح کے نظام کومتعارف کرانے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔ہماری خواہش ہے کہ جلد ان کمپنیوں سے معا ہدے کرکے عوام کو ان سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،دبئی کی "یا شیٹ " نامی سٹیلائٹ کمپنی کو سندھ کے شہروں اور پسماندہ علاقوں و دیہات تک انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے موا قع فراہم کیئے جائیں گے،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سے جلد ملا قات کرکے تمام معا ملا ت کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں "یاشیٹ " نامی دبئی کی سٹیلائٹ کمپنی اور ریڈ ٹون ٹیلی کمیونی کیشن پاکستان کے سینئر ڈائر یکٹر ز سے ملا قات میں کیا،ملاقات میں "یاشیٹ سٹیلائٹ "کے ریجنل ڈائر ریکٹر سینٹرل ایشیا ساجد صابر،ایگز یکٹوڈائر ریکٹر بز نس ڈویلپمنٹ نجات خالد عبدالرحمن ،" ریڈ ٹون کمیو نی کیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ندیم یونس اور ایگز یکٹو ڈائر ریکٹر جلال خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو یاشیٹ سٹیلائٹ سسٹم کمپنی کی جانب سے سندھ میں سٹیلائٹ انٹر نیٹ سسٹم سمیت دیگر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس نظام کے تحت کس طرح سندھ کے شہری علاقوں ،دیہات اور پسماندہ علاقوں تک تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں عوام کی بنیادی سہولتوں کی فوری فراہمی کو ممکن بنایا جا سکتا ہ
ایمز ٹی وی (گوجرانوالہ) گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں قید محمد انور کو پھانسی دے دی گئی ، انور نے تیرہ سال قبل گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا تھا ۔ سر گو دھا ڈسٹرکٹ جیل میں بھی مجرم انصر اقبال کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا ۔ انصر اقبال نے 1994ءمیں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر صفدر علی نامی شخص کو قتل کر دیا تھا ۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک ملک بھر میں تین سو سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عمل در آمد ہو چکا ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب حکومت نے 1963ءاینیمل سلاٹرنگ ایکٹ میں ترمیم کر لی ہے جس کے مطابق مردہ اور مضر صحت جانوروں کا گوشت فروخت کرنے پر آٹھ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔ ترامیم کے مطابق کم عمر اور مادہ جانور ذبح کرنے پر پہلے مر حلے میں چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ، دوسرے مرحلے میں خلاف ورزی پر ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جب کہ تیسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔تیسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر دو سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اینیمل سلاٹرنگ کنٹرول ایکٹ 1963ءکی خلاف ورزی کرنے پر ایک ماہ قید اور صرف دو سو روپے جرمانہ ہوتا تھا۔