جمعرات, 28 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (تعلیم) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ڈی آئی جی خان کی ویب سائٹ ہیکڈ کرلی گئی ۔کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر نا تو کچھ لوڈ کیا گیا ہے اور نہ ہی امتحانی نتائج تبدیل کئے گئے ہیں بلکہ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے ویب سائٹ ہیکینگ کو محض شرارت قرار دیا گیا ہے

ایمز ٹی وی (تعلیم) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر نے بچوں کو بھاری اسکول بیگ سے نقصان سے بچانے کے لیے حکم جاری کیا ہے کہ بیگ کا وزن بچے کے وزن کے 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ ریاستی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ بھاری اسکول بیگ کی وجہ سے بچے تھک جاتے ہیں اور ان کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ریاستی حکام نے اسکول حکام سے کہا ہے کہ وہ بچوں کے بیگوں کا وزن کریں۔ تاہم حکام نے کوئی سزا کا تعین نہیں کیا ہے۔ بھارت میں بچوں پر کامیاب ہونے کا شدید دباؤ ہوتا ہے اور وہ اکثر ضرورت سے زیادہ کتابیں ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) پنجاب بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات سال 2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ نتائج کا اعلان فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے اضلاع میں کردیا گیا ہے ۔

نتائج کے مطابق تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کی ہیں۔ جبکہ لڑکوں کی جانب سے کوئی امیدوار پوزیشن ہولڈر نہیں رہا۔

لاہور میں میٹرک کے نتائج کا تناسب 70 اعشاریہ۔18 فیصد رہا ،روالپنڈی میں 70 اعشاریہ 35 فیصد،ملتان میں 74 فیصدجنکہ فیصل آباد میں نتائج میں کامیابی کا تناسب 77اعشاریہ77 فیصد رہا ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم طالبات کو اسکارف اوڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم طالبات کو اسکارف اوڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، واضح رہے کہ فرانس اور کئی ممالک کی طرح بھارت میں بھی مسلم طالبات پر اسکارف پہننے کی پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ بنگلور کالج کے پرنسپل نے 19 سالہ عائشہ یاسمین کو اس لئے کالج سے نکال دیا تھا کہ وہ اسکارف پہن کر آتی تھی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم تنظیموں کی درخواستیں خارج کردیں۔