جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)انکوائری کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی ، ایک درجن سے زائد پی ٹی آئی ایم این ایز نے رپورٹ پر قیادت کی طرف انگلی اٹھا دی۔ ذرائع کے مطابق ایم این ایز نے استفسار کیا ہے کہ قیادت بتائے دھاندلی اور پی ٹی آئی کو ہرانے کی بات کس نے کی ۔ پی ٹی آئی ایم این ایز نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ عمران خان انتخابات کے دوران ہسپتال میں تھے انہیں خبریں کس نے دیں؟ عمران خان کو کس نے کہا کہ وہ جیت گئے تھے اور انہیں سازش کے تحت ہرایا گیا۔سوال اٹھانے والے ایم این ایز کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور شیخ رشید نے عمران خان کو دھرنے پر اکسایا۔ تحریک انصاف کو احتجاج اور دھرنوں سے کیا حاصل ہوا اور یہ کہ دھاندلی کا اتنا شور مچانے کے باوجود ثبوت فراہم کیوں نہیں کیے جا سکے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) لاس اینجلس میں جاری اسپیشل ایتھلیٹس کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹس آصم زر اور اقصٰی احمد فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ اور سلورمیڈلزجیت لیا۔تفصیلات کےمطابق آصم زر نے100میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ جبکہ اقصٰی احمد نے 50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں سلور میڈل حاصل کیا۔عاصم زرنے 100 میٹرکافاصلہ صرف 29 سیکنڈ میں طے کیا۔یاد رہےاسپیشل ایتھلیٹس میں یہ پاکستان کا پہلاگولڈ میڈل ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل )ورجن گلیکٹک نامی خلائی راکٹ کی تباہی کی تحقیقات کرنے والوں نے اس حادثے کی وجہ معاون پائلٹ کی جانب سے بریک کے نظام کو وقت سے پہلے ’ان لاک‘ کرنا قرار دی ہے۔ امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ بریکوں کا نظام چالو ہونے کے بعد ایرو ڈائنیمک قوت کی وجہ سے خودبخود بریک لگی اور اس کے نتیجے میں انتہائی تیز رفتاری سے سفر کرتا ہوا جہاز ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ ورجن گلیکٹک سپیس شپ دوم نامی خلائی جہاز گذشتہ برس اکتوبر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے صحرائے موہاوی میں تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ شدید زخمی اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ این ٹی ایس بی کے سربراہ کرسٹوفر ہارٹ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کے نتیجے میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے گا۔ حادثے کے بعد ورجن گروپ کے سربراہ سر رچرڈ برینسن نے کہا تھا کہ وہ یقینی طور پر اس حادثے کے بارے میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ’کیا غلط ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے تجرباتی پائلٹس کا حق ہے کہ ہم جانیں کہ کیا غلط ہوا اور جب ہمیں پتا چلے گا اگر ہم اس خامی کو دور کر سکے۔ خیال رہے کہ ورجن نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ تجارتی سطح پر خلائی سفر کا آغاز 2015 تک کر سکے گی اور اس نے اس سلسلے میں 700 کے قریب مسافروں کی بکنگ بھی کی ہوئی تھی جو اس سفر پر جانا چاہتے ہیں۔ ان میں خود سر رچرڈ برینسن بھی شامل ہیں جنھوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پہلے سفر میں خود شریک ہوں گے۔ ورجن کے اس تجارتی خلائی سفر کے لیے ہر مسافر نے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر ادا کرنے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایٓنٹرنیشنل )لیبیا میں ایک عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سمیت 9 افراد کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے ۔سیف الاسلام قذافی اور دیگر ملزموں پر قذافی حکومت کے خلاف 2011 کی عوامی تحریک کے دوران قتل اور دیگر جرائم کا الزام تھا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت دارالحکومت طرابلس کی عدالت میں گذشتہ سال اپریل میں شروع ہوئی تھی ۔ عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزموں کو سزائے موت سنادی جن میں سیف الاسلام قذافی ، سابق انٹیلی جینس چیف عبداللہ سِنوسی اور قذافی دور کے آخری وزیراعظم البغدادی المحمودی بھی شامل ہیں ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقدمے کے شفاف ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی پر کڑی نکتہ چینی بھی کی ہے ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اجرا موخر کر دیا ہے اور انتخابات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔درخواست رد ہوئی تو آج نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی قوانین میں خامیاں بھی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں تاہم اس وقت سیلاب کی وجہ سے لوگ دربدر اور مشکلات کا شکار ہیں۔ سپریم کورٹ نے انتخابات ایک ماہ تاخیر سے کرانے کی درخواست منظور کر لی تو نیا شیڈول 17 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ درخواست رد ہونے کی صورت میں آج نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا اور بلدیاتی انتخابات 26 ستمبر کو ہوں گے۔