جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی -تفصیلات کےمطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان،ہری پور، مانسہرہ، صوابی بٹگرام اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔

 

  • ایمزٹی وی(کراچی)بلدیہ عظمٰی کراچی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ہیلتھ ایڈوائزی جاری کردی ہے ۔ جس کے تحت کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ تمام عملے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ہیلتھ الرٹ میں خواتین اور بچو ں کو بلاضرورت گھر سے باہر نا نکلنے،سٹرکوں پر موجود پول اور تار کو کسی صورت ہاتھ نہ لگانے ، بل بورڈز کے نیچے نہ کھڑے ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ماہرین طب کے مطابق موجودہ موسم میں ڈائریا ،پیٹ کے امراض اور ڈینگی کے کیسسز میں اضا فے کا خد شہ بڑھ جاتا ہے اس لئے عوام کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ گلے سڑ ے پھلوں سے اجتناب کریں،پانی ابال کر پیئں ،ہاتھ دھوکر کھانا کھائیں ۔ہیلتھ ایڈوائزی میں موٹرسائیکل سواروں کو موٹرسائیکل احتیاط سے چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

     
     
  •  

 

  • ایمزٹی وی(ایجوکیشن)ورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی جانب سے 25 جولائی 2015 کو بوقت 10 بجے صبح امتحان سیکنڈری اسکول سالانہ 2015 کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا- اس موقع پر گورنمنٹ جامع گرلز ہائی اسکول سرگودھا کے ہال میں پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے-

     
     
  •  

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اڑتالیس پیسے تک کمی کا امکان ، کے-الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا سے اپریل اور مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی ہے ۔ نیپرا کے مطابق مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ جبکہ اپریل کیلئے بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کے-الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 28 جولائی کو اسلام آبادمیں ہوگی۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی میں آج عید ملن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی میں آج بعد نمازِ جمعہ عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں بورڈ کے افسران ،اساتذہ اور انتظامی افسران شریک ہونگے

 
 

ایمز ٹی وی (کراچی) بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات منگل 28 جولائی سے ہونگے ۔خیر پور ناظم امتحانات شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور کے مطابق یونیورسٹی کے ملحقہ ایجوکیشن کالجوں، سینیٹرز میں بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات 2013منگل 28 جولائی سے شروع ہونگے ۔

امتحانات کا ٹائم ٹیبل کالجوں ، سینیٹر میں بھیجا جاچکا ہے ۔اس سلسلے میں ہدایت دی جاتی ہے وہ ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات میں شریک ہوں