جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایم اے پریویس اور فائنل (پرائیوٹ/ ریگولر) کے سالانہ امتحانات2014 ءکا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق امتحانات 29جولائی تا08 اگست 2015 ء منعقد ہونگے ۔ واضح رہے کہ امتحانات دوپہر 2:00 تا 5:00 بجے شام جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونگے۔ ایم اے پریویس اورفائنل(ریگولر وپرائیوٹ) کے امتحانات میں تقریباً11068 طلباءوطالبات شریک ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ایسے طلبا وطالبات جنہیں 28 جولائی 2015 ءتک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 28 اور 29 جولائی کو صبح 9:00 تا دوپہر ایک بجے تک ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 01 سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید، دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اصل رجسٹریشن کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ بھی لازماً ساتھ لانا ہوگا۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) مارول اسٹوڈیو کی پیش کش آنٹ مین 26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران دس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ آگے رہی۔ فلم پکسلز دوکروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ فلم منینز ٹرین ریک اور ساؤتھ پا تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر آئیں

ایمزٹی وی(لاہور) بھارتی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کے ہدایتکار کبیر خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب کو رائلٹی دینے کی یقین دہانی کر ادی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’’ بجرنگی بھائی جان ‘‘ میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا مشہور زمانہ نیوز بیپر بھی شامل ہے جسکے بعد پاکستانی صحافی کی دونوں ممالک میں مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے۔ چاند نواب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھیں فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘کے ڈائریکٹرکبیر خان نے فون کیا ہے اور انھیں رائلٹی دینے کا بھی یقین دلایا ہے۔

ایمزٹی وی(لاہور) انجمن تاجران پاکستان نے یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تاجر بینکوں کی جانب سے عائد ہونے والے ودہولڈنگ ٹیکس پر سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں نے یکم اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ ہڑتال کا فیصلہ نعیم میر کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔جس میں مختلف تاجر تنظیموں نے شرکت کی اور ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں صدر مملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں تین فیصد کمی کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔ اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس میں کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔